سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 16 (25 جولائی)

زیک

مسافر
اگر اس 'واضح' کی مزید وضاحت ہو جاتی تو اچھا تھا۔ ویسے عملی زندگی کا زائد حصہ یورپ سے باہر گزرا (وقت کے لحاظ سے) تاہم یورپ میں بھی ان کی عملی زندگی کا حصہ کافی زیادہ ہے۔ :)
اگر پڑھائی کا زمانہ نکال دیا جائے تو یورپ میں “عملی زندگی” ایک دہائی تک ہی بنتی ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سپارکو کا نہیں شخصیت کا تو ایئر کرافٹ انڈسٹری بھی "دور" کا تعلق ہوا ۔ویسے سپارکو کی مینوفیکچرنگ فیسلٹی بھی ہے ۔
Established in 1961 to assist development of space science and research in Pakistan, agency started to function only in 1964. It started to import and launch sounding rockets in the early 1960s and attained capability to fabricate rocket motors. However, the agency kept a low profile for initial 30–35 years of its existence with limited progress in field of research and its progress in satellite technology also started relatively late.[5]
 
یہ تو اسی طرح ہے جیسے آپ نے وائس پریزیڈنٹ کو سربراہ بنا دیا تھا
 
زیک

مسافر
ایئر کموڈور ولادیسلاو تُورووِچ 1908 میں سائبیربیا کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے ۔ وہ پاکستان کے میزائل و راکٹ پروگرام کے بانی ہیں۔ آپ ایک معروف خاندان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد ہوابازی کا شوق اپ کو وارسا لے گیا جہاں آپ نے ایرو سپیس اینجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ مزید تعلیم جاری رکھی اور 1926 میں اعلیٰ اعزاز کے ساتھ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔
18 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم اپنی پیازوں کو پانی بھی ڈال آئے۔۔۔ طوطوں کو بھی کھانا دے دیا اور یہ لڑی ابھی تک جاری و ساری ہے۔
رکئیے ہم بھی آتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
جواب ہے:
Władysław Turowicz

ایئر کموڈور ولادیسلاو تُورووِچ 1908 میں سائبیربیا کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے ۔ وہ پاکستان کے میزائل و راکٹ پروگرام کے بانی ہیں۔ آپ ایک معروف خاندان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد ہوابازی کا شوق اپ کو وارسا لے گیا جہاں آپ نے ایرو سپیس اینجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ مزید تعلیم جاری رکھی اور 1926 میں اعلیٰ اعزاز کے ساتھ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ دوسری جنگ عظیم رائل ایئرفورس میں لڑی۔ 1948 مین پولینڈ کے بگڑتے حالات کے ہیش نظر فوجی افسران امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔ آپ نے اپنے دیگر 45 ساتھیوں سمیت پاکستان ایئرفورس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ آپ نہایت قابل افسر تھے اور ترقی کرتے ہوئے 1959 میں ایئرکموڈور بنا دئے گئے۔ 1965 کی انڈوپاک جنگ میں لاہور کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا اور پھر کچھ عرصہ کے لیے پاکستان ائیر فورس کے ائیر مارشل بھی رہے۔ 1966 میں آپ کو سپارکو کا سربراہ لگایا گیا۔ آپ نے ڈاکٹر عبد السلام کے ساتھ مل کر ایوب خان سے ملاقات کی، انہیں آمادہ کیا کہ پاکستان کا خلائی اور راکٹ پروگرام ناگزیر ہے۔ ایوب خان کی آمادگی ملتے ہی آپ اور ڈاکٹر عبدالسلام امریکا روانہ ہوئے اور نہایت کامیابی سے ناسا کو تعاون کے لیے آمادہ کر لیا۔ بغیر وقت ضایع کیے سونمیانی بلوچستان میں مصنوعی سیارے داغنے کا مرکز قائم کیا،اور ستر کی دہائی کے اختتام تک پاکستان راکٹ سازی میں کافی ترقی کر چکا تھا۔ آپ کی بیوی صوفیہ ولادیسلا پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ تھیں۔ 8 جنوری 1980 کو آپ کراچی میں ایک بظاہر کار حادثے میں ملک دشمنوں کے ہاتھوں شہید کر دئے گئے۔ آپ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کراچی کے مسیحی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ ضیاءالحق نے اس حادثے کی تحقیقات کو پس پشت ڈال دیا۔ ایئر کموڈور ولوادیسیوف دورووچ ستارہ قائد اعظم ، ستارہ پاکستان ستارہ امتیاز تھے۔
اس اردو وکیپیڈیا کے مضمون کا انگریزی وکیپیڈیا والے سے مقابلہ کریں۔ کافی فرق ملے گا۔ پھر کچھ مضامین گوگل کر لیں۔ ان میں بھی فرق۔ حالانکہ واضح ہے کہ سب کچھ ایک ہی سورس سے ہے۔ کیا یہ معروف شخصیت کے characteristics ہیں؟
 
زیک

مسافر
واضح سے مراد یہاں ان کی وہ شہرت ہے جو انھوں نے اپنے کام کی بدولت کمائی۔ ایشیا میں پیدا ہونے والا شخص اگر یورپ چلا جائے اور وہیں مقیم رہے اور وہیں کام کرکے شہرت کمائے تو وہ یورپی ہے۔ ایشیائی شناخت محض ثانوی رہ جاتی ہے۔
اس لحاظ سے شخصیت واضح طور پر پاکستانی تھی اور انگریزی وکیپیڈیا کے بقول پاکستانی شہریت کی حامل لیکن نسلی شہریت کے دلداہ اپنی پسندیدہ شخصیت اور ملک کے لئے بھی یہ نہ کہہ سکے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس لحاظ سے شخصیت واضح طور پر پاکستانی تھی اور انگریزی وکیپیڈیا کے بقول پاکستانی شہریت کی حامل لیکن نسلی شہریت کے دلداہ اپنی پسندیدہ شخصیت اور ملک کے لئے بھی یہ نہ کہہ سکے
لیکن میرے خیال میں شہریت کا تو سوال بھی نہیں ہوا ؟ اگر ہوتا تو علی وقار ہاں ہی کہتے ۔
 
عثمان

محفلین
اس لحاظ سے شخصیت واضح طور پر پاکستانی تھی اور انگریزی وکیپیڈیا کے بقول پاکستانی شہریت کی حامل لیکن نسلی شہریت کے دلداہ اپنی پسندیدہ شخصیت اور ملک کے لئے بھی یہ نہ کہہ سکے
آج کی کسوٹی میں کئی باتیں غیر تسلی بخش ہیں۔ لیکن کم از کم مقام شہرت کا ایشو اب طے ہونا چاہیے۔
 
Top