سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 4 (6جولائی 2021)

علی وقار

محفلین
راحل بھائی کی جگہ پر کرنے وقار بھائی کو بھیجا ہے آپ کی طرف۔
ذرا یہ رنگ بھی دیکھ لیں نا کسوٹی کا۔
میرے خیال میں مجھے اس طرف رہنے دیجیے تو احسانِ عظیم ہو گا۔ میں نہیں چاہتا ہوں کہ حریفوں (کھیل کی حد تک) کا حلیف بن جاؤں۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

ٹھیک ہے۔ ہم سمجھ گئے آپ کی بات۔
تو اس کے لئے ہم محمد شکیل خورشید صاحب بھائی کو زحمت دیتے ہیں کہ وہ تبصرہ والی یا موجودہ لڑی میں کل پینل میں شریک ہونے کی حامی بھریں باقاعدہ حلف اٹھاتے ہوئے۔
 
صاحب، ہم تو پنگ پانگ کی بال ہیں، ادھر لڑھکا دیجیے، اُدھر لڑھکا دیجیے۔ :) اگر کوئی سوال کرنے والا نہ پہنچے تو ہم حاضر، اگر جواب دینے والا نہ آئے تو ہم ادھر کو شامل ہو جائیں گے۔ ویسے ضرورت پڑنے پر ہم خود ہی سوال جواب کرنے کا ہنر بھی جانتے ہیں۔ :)
 
ٹھیک ہے ۔ تو کل کے لئے ہم ہو گئے بے فکر۔
اب جیسے حالات ہوئے کل، اس طرح کر لیں گے۔
لُڑھکایا کم اہمیت والی چیزوں کو جاتا ہے۔۔۔ ہم روؤف بھائی کے ہاتھوں اچھی سی پیکنگ میں ادھر سے ادھر منتقل کیا کریں گے آپ کو وقار بھائی۔
خوش رہئیے، جیتے رہئیے۔
 
علی وقار

محفلین
لُڑھکایا کم اہمیت والی چیزوں کو جاتا ہے۔۔۔ ہم روؤف بھائی کے ہاتھوں اچھی سی پیکنگ میں ادھر سے ادھر منتقل کیا کریں گے آپ کو وقار بھائی۔
مگر غبار ہوئے پر ہوا اڑا لے جائے
وگرنہ تاب و تواں بال و پر میں خاک نہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مگر غبار ہوئے پر ہوا اڑا لے جائے
وگرنہ تاب و تواں بال و پر میں خاک نہیں
ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو
تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے

ساتھ دینے کو ذہین و فطین معزز پینل ساتھ ہے تو تاب و تواں مل بانٹ کر کام چلائیے گا۔
 
ٹھیک ہے۔ ہم سمجھ گئے آپ کی بات۔
تو اس کے لئے ہم محمد شکیل خورشید صاحب بھائی کو زحمت دیتے ہیں کہ وہ تبصرہ والی یا موجودہ لڑی میں کل پینل میں شریک ہونے کی حامی بھریں باقاعدہ حلف اٹھاتے ہوئے۔
معذرت یہ اب دیکھا
کل کے لئے بھی معذرت دفتر میں ایک میٹنگ آن پڑی ہے وقت نہیں دے پاؤں گا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
معذرت یہ اب دیکھا
کل کے لئے بھی معذرت دفتر میں ایک میٹنگ آن پڑی ہے وقت نہیں دے پاؤں گا
کوئی بات نہیں۔
کسی اور دن سہی۔ کل وقار بھائی ہوں گے پینل میں شامل۔ اور راحل بھائی شخصیت کے ساتھ۔ دیکھتے ہیں کل کی کسوٹی کے رنگ کیسے کھلتے ہیں یا کیسے پھیکے پڑتے ہیں۔ زبردست گیم ہونے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
Top