سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 5 ( 7 جولائی 2021)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے تو مجھے concede کرنے میں کوئی اعتراض نہیں مگر ایسے سوالات میں عرف کا اعتبار ہوتا ہے اور نولن ابھی اکیاون کے نہیں ہوئے. مجھ سے اگر کوئی میری عمر پوچھے گا تو میرا جواب ہوگا 37 سال، نہ 37 سال اور 19 دن :)
19 دن پرانی سالگرہ کے ساتھ ساتھ آج کی جیت مبارک ہو راحل بھائی۔
 

علی وقار

محفلین
دیکھیے، فہد بھائی کا تبصرہ
ڈائرکٹر کے نام پہ ہم ایک نولن کو جانتے ہیں کہیں وہی تو نہیں ہیں؟
اصل میں انہیں فقط عمر کی وجہ سے نکالا گیا۔
 
دیکھیے، فہد بھائی کا تبصرہ
ڈائرکٹر کے نام پہ ہم ایک نولن کو جانتے ہیں کہیں وہی تو نہیں ہیں؟
اصل میں انہیں فقط عمر کی وجہ سے نکالا گیا۔
نولن 31 جولائی کو 51 کے ہوں گے. ان کا وکی پیچ بھی عمر 50 سال بتا رہا ہے :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چلیں ٹھیک ہے مگر جب واضح طور پر پوچھا گیا کہ کیا عمر پچاس سے کم ہے تو آپ کو بتا دینا چاہیے تھا۔ :)

ایک سوال میں 45 اور 50 کے درمیان بھی پوچھی گئی تھی اور اس کی وجہ بھی یہی تھی کہ ہمارے ذہن میں کرسٹوفر صاحب تھے۔

یہ کب پوچھا گیا؟ 45 سے 50 کا سوال ہوا تھا، اس کا جواب ہاں میں تھا.
اگلی بار کے لئے سوال مکمل وضاحت کے ساتھ کر لیجئیے گا تا کہ غلطی کی گنجائش نہ رہے۔
 
سوال سات اوپر دے دیا گیا ہے۔
جب پوچھا گیا، عمر 50 سال سے زیادہ ہے؟
تو آپ کا جواب تھا، نہیں۔ :)
اسی جواب میں عرض کی ایسے سوالات میں اعتبار عرف کا ہوتا ہے.اگر ججز میری رائے سے متفق نہیں تو میں بخوشی concede کر دیتا ہوں، کوئی مسئلہ نہیں :)
 
تو پچاس سے زیادہ ہی تھی نا ان کی عمر تو اس کا جواب ہاں میں ہوتا تو پھر ہم نولن میاں کو کھینچ کر لے آتے۔ :)
سر، آپ نے پھر بھی ایسے ڈائریکٹر کا نام لیا جس کا تعلق کانٹیننٹل یورپ سے تھا :)
اس سوال کے جواب میں تو کوئی ابہام نہیں تھا :)
 
Top