سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 5 ( 7 جولائی 2021)

علی وقار

محفلین
سر، آپ نے پھر بھی ایسے ڈائریکٹر کا نام لیا جس کا تعلق کانٹیننٹل یورپ سے تھا :)
اس سوال کے جواب میں تو کوئی ابہام نہیں تھا :)
تو پھر ہم کیا کرتے؟ ایسا ڈائریکٹر کہاں سے برآمد کرتے؟ یہ تو دیکھیں کہ اتنی شرائط بھی تو ان میں سے ڈھونڈ نکالیں؟ ہاہاہا۔
 

علی وقار

محفلین
اگر ہم نولن تک پہنچ نہ جاتے اور وہ اوائل میں ہی تو پھر ہمیں ہار ماننے میں مضائقہ نہ تھا۔ فہد بھائی گواہی دیں گے کہ ان سے متعلق بات تو شروع میں ہی ہو گئی تھی اور انہیں صرف عمر کی وجہ سے نکال دیا گیا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اسی جواب میں عرض کی ایسے سوالات میں اعتبار عرف کا ہوتا ہے.اگر ججز میری رائے سے متفق نہیں تو میں بخوشی concede کر دیتا ہوں، کوئی مسئلہ نہیں :)
ہم تو اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں ۔
آج اک دن پینل والوں کے حق میں "ماڑا" تھا۔
ویسے بھی ایک آدھ بار شکست نہ ہو تو جیت کا مزہ برقرار نہیں رہتا۔

کل کی جیت کے لئے تیار ہو جائیں اور ابھی کے ابھی بتا دیں کہ کون کہاں کس طرف سے کھیلے گا۔

ابھی ایسی 23 کسوٹیاں باقی ہیں کسی بھی نتیجہ پر پہنچنے کے لئے کہ کون جیتا کون ہارا۔
بس سب مل جل کر روز کی کسوٹی سے لطف اندوز ہوں ہار اور جیت کے چکر کو چھوڑ کا۔
 
اگر ہم نولن تک پہنچ نہ جاتے اور وہ اوائل میں ہی تو پھر ہمیں ہار ماننے میں مضائقہ نہ تھا۔ فہد بھائی گواہی دیں گے کہ ان سے متعلق بات تو شروع میں ہی ہو گئی تھی اور انہیں صرف عمر کی وجہ سے نکال دیا گیا۔
اب تو مان لیں، اب تو ویکی بھی 50 کہہ رہا ہے :)
 

علی وقار

محفلین
ہم تو اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں ۔
آج اک دن پینل والوں کے حق میں "ماڑا" تھا۔
ویسے بھی ایک آدھ بار شکست نہ ہو تو جیت کا مزہ برقرار نہیں رہتا۔

کل کی جیت کے لئے تیار ہو جائیں اور ابھی کے ابھی بتا دیں کہ کون کہاں کس طرف سے کھیلے گا۔

ابھی ایسی 23 کسوٹیاں باقی ہیں کسی بھی نتیجہ پر پہنچنے کے لئے کہ کون جیتا کون ہارا۔
بس سب مل جل کر روز کی کسوٹی سے لطف اندوز ہوں ہار اور جیت کے چکر کو چھوڑ کا۔
اسے ڈرا قرار دیں اور احسن بھائی کل ایک اور کسوٹی کا سوال لے کر آئیں تو پھر لطف آئے گا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہماری ہمت کی داد دیں کہ کرسٹوفر نولن کے جانے کے باوجود ایک اور یورپی کو گھیر لیا۔
یہی تو ہم بھی کہہ رہے ہیں کہ آپ سب زبردست کھیلے ہیں۔

یہاں ہم ممبران کے نام بارے بات نہیں کر رہے۔۔۔ ایک طرف کسوٹی پینل اور دوسری طرف کوئی بھی ممبر۔ اب کس طرف کون کون ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سب نے کسوٹی کو چار چاند لگائے مل جل کر۔
 

علی وقار

محفلین
چار چاند تو لگ گئے۔ ہمیں احسن بھائی کے ساتھ کھیل کر بہت لطف آیا۔ مگر واضح طور پر ہار اور جیت ہونی چاہیے تھی۔ اس کا دکھ رہے گا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تو پھر ہم کیا کرتے؟ ایسا ڈائریکٹر کہاں سے برآمد کرتے؟ یہ تو دیکھیں کہ اتنی شرائط بھی تو ان میں سے ڈھونڈ نکالیں؟ ہاہاہا۔

اگر ہم نولن تک پہنچ نہ جاتے اور وہ اوائل میں ہی تو پھر ہمیں ہار ماننے میں مضائقہ نہ تھا۔ فہد بھائی گواہی دیں گے کہ ان سے متعلق بات تو شروع میں ہی ہو گئی تھی اور انہیں صرف عمر کی وجہ سے نکال دیا گیا۔

کتنی گڑ بڑ ہو گئی نا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چار چاند تو لگ گئے۔ ہمیں احسن بھائی کے ساتھ کھیل کر بہت لطف آیا۔ مگر واضح طور پر ہار اور جیت ہونی چاہیے تھی۔ اس کا دکھ رہے گا۔
ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں وقار بھائی لیکن راحل بھائی کی جیت میں خوش بھی ہیں۔
تھالی کے بینگن کی طرح کبھی ادھر تسلی کبھی ادھر مبارک۔

اب کل کی بابت فیصلہ کیجئیے تا کہ ہم جا کر چولہا چوکی سنبھالیں۔ خود بھی کھائیں اور بچوں کو بھی کھلائیں۔ کب سے چوں چوں کر رہے ہیں۔
 

علی وقار

محفلین
ھاھاھا۔ میں اپنی طرف سے راحل بھائی کو فاتح قرار دیتا ہوں۔ مگر انہیں ایک اور سوال کر کے ہمیں ڈرا کرنے کا موقع دینا چاہیے۔
 
Top