کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھیئے۔

منہاجین

محفلین
کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھیئ

اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے۔

دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹرساز کمپنی مائیکروسافٹ نے درجنوں زبانوں میں کمپیوٹر کا خدمتگار نظام (ونڈوز) متعارف کروا رکھا ہے، مگر بوجوہ اُردو اُن زبانوں میں شامل نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اُردو دان طبقہ کو انگریزی ونڈوز پر اِنحصار کرنا پڑتا ہے۔ تاہم انگریزی ونڈوز کو مکمل طور پر اُردو لکھنے اور پڑھنے قابل بنانا ممکن ہے۔

مائیکروسافٹ کے خدمتگار نظام ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 2000 میں اُردو سپورٹ موجود ہے، مگر وہ اپنے آپ (بائی ڈیفالٹ) نصب نہیں ہوتی۔ اس کے لئے ذیل میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

تنصیبِ اُردو
  1. ونڈوز ایکس پی پروفیشنل یا ہوم ایڈیشن کی صورت میں ونڈوز کی سی ڈی کمپیوٹر میں ڈالیں۔ (ونڈوز98 یا 2000 کی صورت میں نیچے متعلقہ جگہ ملاحظہ کریں۔)
  2. کنٹرول پینل میں جا کر Date, Time, Language, and Regional Options پر کلک کریں۔
  3. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں Pick a task میں سے Add other languages کو منتخب کریں۔
  4. اب پہلے ڈبے Install files for Complex Script and right-to-left languages (Including Thai) پر چیک لگا کر OK کا بٹن دبا دیں۔
  5. چند لمحوں میں اُردو انسٹال ہو جائے گی۔ اِحتیاطاً کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کر دیں۔
اِختیارِ اُردو
  1. کنٹرول پینل میں جا کر Date, Time, Language, and Regional Options پر کلک کریں۔
  2. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں Pick a task میں سے Add other languages کو منتخب کریں۔
  3. بالائی حصے میں واقع detail کا بٹن دبائیں۔
  4. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں دائیں طرف واقع Add کا بٹن دبائیں اور زبانوں کی فہرست میں سے اُردو کو منتخب کر کے OK کا بٹن دبائیں۔
نیچے کلاک کے پاس ایک نیا مینو نمودار ہو چکا ہے، دورانِ تحریر وہاں کلک کرنے سے آپ حسبِ ضرورت اُردو اور انگریزی تحریر کا اِنتخاب کر سکتے ہیں۔

صوتی کی بورڈ کی تنصیب
مذکورہ بالا طریقے سے اُردو نصب کرنے پر کی بورڈ بٹنوں میں حرفوں کی ترتیب مائیکروسافٹ کے معیار کے مطابق ہوتی ہے، جسے اِستعمال کرنے سے عوام الناس ہچکچاتے ہیں۔ چنانچہ مرکز تحقیقاتِ اُردو ، لاہور نے ایک صوتی (Phonetic) کی بورڈ لے آؤٹ تشکیل دیا تاکہ عام کمپیوٹر صارفین کے لئے اُردو کمپیوٹر کا اِستعمال مزید آسان بنایا جا سکے۔ صوتی کی بورڈ لے آؤٹ میں اُردو حروف آوازوں کے اعتبار سے انگریزی حروف کے نیچے کی بورڈ پر واقع ہوتے ہیں۔ مثلاً الف a میں، ب b میں اور پ p میں، الخ۔
<ul> [*]صوتی کی بورڈ نصب کرنے کے لئے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
[/list]
صوتی کی بورڈ کا اِنتخاب
  1. صوتی کی بورڈ لے آؤٹ کی تنصیب کے بعد اُسے منتخب کرنے سے قبل مائیکروسافٹ کا مہیا کردہ کی بورڈ لے آؤٹ حذف کرنا بہتر ہو گا۔ اِس مقصد کے لئے مذکورہ بالا تنصیبِ اُردو کے دوسرے مرحلے کے بعد ظاہر ہونے والی کھڑکی کے بالائی حصے میں واقع detail کا بٹن دبائیں۔
  2. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں اُردو زبان کے نیچے Urdu کے نام سے ایک کی بورڈ لے آؤٹ موجود ہو گا۔ اسے منتخب کر کے دائیں طرف موجود Remove کا بٹن دبا کر OK دبائیں۔ ایسا کرنے سے مائیکروسافٹ کا مہیا کردہ کی بورڈ لے آؤٹ آپ کے کمپیوٹر سے حذف ہو جائے گا۔
  3. صوتی کی بورڈ کو منتخب کرنے کے لئے اِسی کھڑکی میں دائیں طرف واقع Add کا بٹن دبائیں۔
  4. ظاہر ہونے والی چھوٹی کھڑکی میں زبانوں کی فہرست کے نیچے واقع کی بورڈ لے آؤٹس کی فہرست میں سے Phonetic کو منتخب کر کے OK کا بٹن دبائیں۔
شارٹ کٹس کی تشکیل


<u>اِنتخابِ زبان کے شارٹ کٹس</u>


بیک وقت اُردو اور انگریزی 2 زبانوں میں کام کرتے ہوئے ایک سے دوسری زبان میں منتقلی کے لئے بار بار چوہا چھونے سے بچنے کے لئے شارٹ کٹس کا تعین خاصا مفید ہو گا۔
  1. کنٹرول پینل میں جا کر Date, Time, Language, and Regional Options پر کلک کریں۔
  2. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں Pick a task میں سے Add other languages کو منتخب کریں۔
  3. بالائی حصے میں واقع detail کا بٹن دبائیں۔
  4. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی سے Key Settings کا بٹن دبائیں۔
  5. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں لسٹ میں موجود تینوں اِختیارات کو باری باری منتخب کرتے ہوئے Change Key Sequence کا بٹن دبائیں۔
  6. پہلا عام شارٹ کٹ Ctrl + Shift منتخب کریں۔
  7. دوسرا شارٹ کٹ، جو انگریزی زبان کے لئے ہے اُسے Ctrl + Shift + 1 کے طور پر منتخب کریں۔
  8. تیسرا شارٹ کٹ، جو اُردو زبان کے لئے ہے اُسے Ctrl + Shift + 2 کے طور پر منتخب کریں۔


<u>تحریر کی سمت کے شارٹ کٹس</u>


تحریر کی سمت میں تبدیلی کے لئے 2 شارٹ کٹس مائیکروسافٹ کی طرف سے بنیادی طور پر طے ہیں:
  1. تحریر کی سمت اُردو کی مناسبت سے دائیں سے بائیں کرنے لئے دائيں کنٹرول اور شفٹ بٹنوں (Right Ctrl + Right Shift) کو اکٹھا دبائيں۔
  2. تحریر کی سمت انگریزی کی مناسب سے بائیں سے دائیں کرنے کے لئے بائیں کنٹرول اور شفٹ بٹنوں (Left Ctrl + Left Shift) کو اکٹھا دبائیں۔
اُردو فونٹس کی تنصیب
مائیکروسوفٹ کے 2 فونٹس Tahoma اور Sans Serif اُردو کا لحاظ کرتے ہیں۔ اُردو کے دوسرے معیاری فونٹس کی بآسانی تنصیب کے لئےآصف کی تیار کردہ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ اِس فائل کی تنصیب سے آپ کے کمپیوٹر میں درجنوں اُردو فونٹ نصب ہو جائیں گے، جن کی مدد سے آپ تمام اُردو ویب سائٹس پڑھ سکیں گے اور ونڈوز کے مختلف پروگراموں میں اُردو لکھ بھی سکیں گے۔
<ul>[*]اگر آپ اُردو کے علاوہ پاکستان کی دیگر علاقائی زبانوں کے یونیکوڈ اِستعمال میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ آرٹیکل ملاحظہ ہو۔
[/list]
ونڈوز 2000 میں اُردو تنصیب
اگر آپ ونڈوز ایکس پی کی بجائے ونڈوز 2000 پروفیشنل، ونڈوز 2000 سرور اور ونڈوز 2000 ایڈوانس سرور میں سے کوئی خدمتگار نظام اِستعمال کرتے ہیں تو اُردو تنصیب کے دوران میں آپ کے کمپیوٹر کی رجسٹری میں تبدیلی کی جائے گی۔ اِس لئے آپ کو تاکید کی جاتی ہے کہ ونڈوز 2000 میں اُردو کی تنصیب سے پہلے اِحتیاطاً اپنے کمپیوٹر کی رجسٹری کا بیک اپ محفوظ کر لیں۔ رجسٹری کے بیک اپ بارے معلومات کے لئے مائیکروسوفٹ کو وِزٹ کیجئے۔

ونڈوز 2000 میں اُردو تنصیب 3 مراحل میں مکمل ہو گی۔

پہلا مرحلہ: اُردو زبان کی تنصیب
  1. نیچے دی گئی دونوں فائلوں کو اپنے کمپیوٹر میں %Windir%\system32 ڈائریکٹری میں محفوظ کرلیں۔
    <ul>
  2. پہلی فائل: kbdurdu.dll
  3. دوسری فائل: urdu.reg
[*]اب urdu.reg پر ڈبل کلک کریں، ایسا کرنے سے ونڈوز رجسٹری میں ضروری رد و بل ہو جائے گا۔
[*]احتیاطا اب آپ اپنا کمپیوٹر ری اسٹارٹ کرلیں۔
[/list]

دوسرا مرحلہ: عربی زبان کا اِضافہ
  1. کنٹرول پینل میں جا کر Regional and Language Options پر کلک کریں۔
  2. وہاں موجود Language Settings for the System میں عربی کو منتخب کر کے OK کا بٹن دبا دیں۔
  3. اِحتیاطاً کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کر دیں۔

تیسرا مرحلہ: اُردو زبان کا اِضافہ
  1. کنٹرول پینل میں جا کر Regional and Language Options پر کلک کریں۔
  2. وہاں موجود Locale کے خانے سے اُردو کو منتخب کریں۔
  3. اب Set Default کے بٹن سے Select System Locale میں مینو سے اُردو منتخب کر کے OK کا بٹن دبا دیں۔
  4. اِحتیاطاً کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کر دیں۔
ونڈوز 98 میں اُردو کی تنصیب
اگر آپ اپنے کمپیوٹر میں ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 2000 کی بجائے ونڈوز 98 خدمتگار نظام اِستعمال کرتے ہیں تو سب سے پہلے واضح ہو کہ آپ کے کمپیوٹر میں مکمل اُردو تنصیب ممکن نہیں۔ تاہم ونڈوز 98 کے حامل کمپیوٹرز میں جزوی طور پر اُردو کی تنصیب عمل میں لائی جا سکتی ہے، جس کی مدد سے آپ یونیکوڈ اُردو میں بنی تمام ویب سائٹس کو ملاحظہ کر سکیں گے۔ ونڈوز 98 میں اُردو کی جزوی تنصیب کے لئے آپ کو درج ذیل دو اشیاء کی ضرورت ہو گی:
  1. تاہوما (فونٹ)
  2. فائر فوکس (براؤزر)
اُردو ویب سائٹس ملاحظہ کرنے کے لئے آپ کو مائیکروسافٹ کے براؤزر اِنٹرنیٹ ایکسپلورر کی بجائے موزیلا کے براؤزر فائر فوکس اِستعمال کرنا ہو گا، جو تاہوما فونٹ کی مدد سے آپ کو اُردو ویب سائٹس میں لکھی تحریریں پڑھ سکنے قابل کرے گا۔
پہلا مرحلہ
  1. فائر فوکس کی فائل مینیو سے Tools میں سے Options کو منتخب کریں۔
  2. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں بائیں طرف سے General میں سے Fonts & Colors کو منتخب کریں۔
  3. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں موجود Font for کے سامنے سے Unicode کو منتخب کریں اور نیچے فراہم کردہ فونٹس کی تینوں لسٹوں میں سے Tahoma کو منتخب کر لیں۔
  4. اب اِسی کھڑکی کے نیچے بائیں جانب Alway use my کے سامنے موجود Fonts کو منتخب کرتے ہوئے OK کا بٹن دبا دیں۔
دوسرا مرحلہ
  1. فائر فوکس کی فائل مینیو سے Tools میں سے Options کو منتخب کریں۔
  2. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں بائیں طرف سے General میں سے Languages کو منتخب کریں۔
  3. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں نیچے موجود Default Character Encoding کے سامنے سے Unicode UTF-8 کو منتخب کرتے ہوئے OK کا بٹن دبا دیں۔
 

سیفی

محفلین
کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھ

منہاجین نے کہا:
اگر آپ ونڈوز ایکس پی کی بجائے ونڈوز 2000 پروفیشنل، ونڈوز 2000 سرور اور ونڈوز 2000 ایڈوانس سرور میں سے کوئی خدمتگار نظام اِستعمال کرتے ہیں تو اُردو تنصیب کے دوران میں آپ کے کمپیوٹر کی رجسٹری میں تبدیلی کی جائے گی۔ اِس لئے آپ کو تاکید کی جاتی ہے کہ ونڈوز 2000 میں اُردو کی تنصیب سے پہلے اِحتیاطاً اپنے کمپیوٹر کی رجسٹری کا بیک اپ محفوظ کر لیں۔ رجسٹری کے بیک اپ بارے معلومات کے لئے مائیکروسوفٹ کو وِزٹ کیجئے۔

ونڈوز 2000 میں اُردو تنصیب 3 مراحل میں مکمل ہو گی۔

پہلا مرحلہ: اُردو زبان کی تنصیب
  1. نیچے دی گئی دونوں فائلوں کو اپنے کمپیوٹر میں %Windir%\system32 ڈائریکٹری میں محفوظ کرلیں۔
    <ul>
  2. پہلی فائل: kbdurdu.dll
  3. دوسری فائل: urdu.reg
[*]اب urdu.reg پر ڈبل کلک کریں، ایسا کرنے سے ونڈوز رجسٹری میں ضروری رد و بل ہو جائے گا۔[*]

ونڈوز ٢٠٠٠ میں دو فائلوں سے اردو کی تنصیب ممکن ہے ۔لیکن جب ہم ونڈوز ایکس پی سے اردو کی تنصیب کرتے ہیں تو ونڈوز کی سی ڈی ڈالنی پڑتی ہے۔ اور خدمتگار نظام اس سے رجسٹری کو بھی اپڈیٹ کرتا ہے اور متعلقہ فائلیں بھی اپنے پاس محفوظ کرتا ہے۔ لیکن اس کیلئے استعمال کنندہ کو خود ہی تکلیف کرنی پڑتی ہے۔ جو وہ اکثر نہیں کرتا۔

اگر یہ پتہ چل جائے کہ ونڈوز ایکس پی کونسی فائلیں کس جگہ پر محفوظ کرتی ہے اور رجسٹری میں کیا اپڈیٹ کرتی ہے۔ اور اس کا ایک انسٹالر بنا دیا جائے کہ استعمال کنندہ اس کو کلک کرے تو انسٹالر خودبخود اس کے سسٹم پر اردو کی تنصیب ممکن کر دے تو میرا خیال ہے کہ اس سے اردو خواں طبقہ کیلئے بیحد آسانی پیدا ہوجائے گی۔

امید ہے سافٹویئر کے دیو اسطرف توجہ دیں گے۔ میں نے کچھ اور فورمز پر بھی اسطرح کی گزارش کی تھی مگر بے سود رہی۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
جزاک اللہ منہاجی میاں۔ جیسا کہ میں اکثر لکھتا رہا ہوں،اس صفحے کو ہوم پیج بننا چاہئے۔ بس کچھ حقائق کا اضافہ کرنے کی کوشش کروں گا۔ ونڈوز ۹۸ کے سلسلے میں۔
یہ آپ کو بتا دوں کہ ونڈوز ۹۸ پر (فائر فاکس میں انٹر نیٹ پر) بھی پرانے ٹاہوما فانٹ میں غالباً اردو کے سارے کیریکٹرس کی شکلیں نہیں ہیں۔ ٹاہوما فانٹ کا نیا ورژن مائکروسافٹ کی سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں، تب ہی اردو صحیح طور پر پڑھی جا سکے گی۔ اسی سائٹ پر ایریل اور ٹائمس نیو رومن کے بھی نئے یونی کوڈ ورژن دستیاب ہیں۔
آپ نے انٹر نیٹ کی بات تو کر دی، مگر لکھنے کے لئے؟ لکھنے کے لئے پہلے تو ضروری ہے کہ رچ ایڈٹ انجن(Riched32.dll)کو اپ گریڈ کریں، رچ ایڈٹ کا ورژن ۳ ھونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کی بورڈ کے لئے لطیف ساگر )یاھو گروپ( کا ایل ایس انسٹال (LSINstaller)زیادہ بہتر ہوگا کہ اس کے لئے کی مین انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی (اور اس کے ذریعے پشتو وغیرہ پاکستانی زبانیں بھی شامل ہو جاتی ہیں۔ یہ بھی سسٹم ٹرے میں ونڈوز کی لنگویج بار کی طرح بیٹھ جاتا ہے اور کلک کرنے پر اردو میں لکھنے کی صلاحیت دیتا ہے (اگرچہ کچھ گڑبڑ ضرور ہوتی ہے)، مگر محض ونڈوز کے ورڈ پیڈ میں۔ بہتر نستعلیق شکل چاہیں تو نفیس نستعلیق فانٹ استعمال کر کے دیکھیں (مگر مجھے نستعلیق میں مایوسی ہوئی)، بہتر ہو کہ اوپن آفس آرگ یا مائکرو سافٹ آفس ایکس پی یا اس کے بعد ۲۰۰۳ ورژن استعمال کریں۔
میں غلط تو نہیں نا!!
اس کے علاوہ آپ سبھی حضرات سے گذارش ہے (جن کی اردو تحریر کی امدادی ویب سائٹس ہیں) کہ اس نا چیز کا اردو صوتی کی بورڈ (جو یقیناً کرلپ کے فونیٹک پر اضافہ ہے) بھی یاھو گروپ سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی سائٹ پر مہیا کر دیں اور کرلپ کے ساتھ اس کا بھی لنک دے دیں۔ یاھو گروپ میں ممبر بننے کی ضرورت کی وجہ سے آپ حضرات اس کا لنک دینے سے ہچکچاتے ہیں، اور میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ اپنی ویب سائٹس کی تعمیر و تشکیل کروں۔ اور ہاں، آپ نے نام تو ہمارے کی بورڈ کا دیا ہے اگرچہ بات کر رہے ہیں کرلپ کے فونیٹک کی۔ اس نرگسیت کی معافی کے ساتھ۔۔
 

منہاجین

محفلین
اُردو کمپیوٹر بارے تجاویز

محترم سیفی بھائی:
آپ نے بڑے ہی مزے کی بات کی۔ کی بورڈ کا کام تو کرلپ نے آسان بنا دیا اور فونٹس کو آصف نے اکٹھے کر دیا۔ اب اردو کی اندرونی تنصیب کرنے والے پروگرام کے لئے دیکھیں کون ہمت کرتا ہے۔

میں تو آپ کی تائید میں کچھ اِضافہ کروں گا کہ اُس پروگرام میں تینوں چیزیں اکٹھی کر دی جائیں:

1- اُردو زبان کی تنصیب
2- اُردو فونٹس کی تنصیب (آصف کا پروگرام)
3- اُردو صوتی کی بورڈ کی تنصیب (کرلپ کا پروگرام)

کی بورڈ بارے ایک رائے ہے کہ کرلپ نے اسے صرف صوتی بنایا ہے، کیا ہی اچھا ہو اگر کوئی باہمت سافٹ ویئر ساز اُس میں اِن پیج کی طرح "یوزر ڈیفائن لے آؤٹ" کی سہولت بھی دے دے۔ وہ یوں کہ کی بورڈ کی تنصیب کے دوران صارف کو اپنی مرضی کا کی بورڈ لے آؤٹ تشکیل دینے کا موقع دیا جائے۔

اِسی طرح فونٹس والے پروگرام بارے رائے ہے کہ دورانِ تنصیب تمام فونٹس کی فہرست، رسم الخط کا نمونہ اور اِنتخاب کا اِختیار صارف کو مہیا کیا جائے۔


محترم اعجاز اختر:
آپ کی تجویز پر اِس مضمون کا نمایاں ربط پہلے سے سرورق پر مہیا کر دیا گیا ہے۔ آپ کی طرف سے ونڈوز ۹۸ بارے مزید حقائق کا اِنتظار رہے گا۔

ٹائم نیو رومن، ایریل، تاہوما، سین سیرف اور دیگر بنیادی فونٹس کے یونیکوڈ ورژن کہاں سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں؟ براہِ راست ربط مہیا کر سکیں تو بہتوں کا بھلا ہوگا۔

کچھ یاہو گروپ بارے:

آپ کا یاہو گروپ واقعی اُردو کمپیوٹنگ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اور اس بارے آپ کا خدشہ بھی بجا ہے کہ اُس کا لنک دے بھی دیں تو ہمارا بھیجا گیا صارف رکن بننے سے ہچکچائے گا۔

میری رائے میں بہتر ہوگا اگر آپ ایک ویب تشکیل دے سکیں۔ اگر اِس سلسلے میں میری کسی مدد کی ضرورت ہو تو حاضر ہوں۔ رمضان المبارک کے بعد آپ کو باقاعدہ ویب سائٹ بنا کر دے سکوں گا، جس میں آپ ڈاؤن لوڈنگ کے لئے فائلوں کے علاوہ ویب سائٹ کا دیگر مواد بھی ای میل اٹیچمنٹ کی طرز پر بآسانی اپ لوڈ کر سکیں گے۔

دوسری صورت میں اگر آپ اُسے اُردو ویب پر منتقل کر لیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ ایسا میں اُردو ویب کی ٹیم کی مشترکہ کاوشوں اور خلوص کو دیکھ کر کہہ رہاں ہوں۔ سچ تو یہ ہے کہ میں خود www.urduit.com کے نام سے اُردو کی خدمت میں ایک ایسی ویب سائٹ بنانے جا رہا تھا، جہاں اُردو چوپال، اُردو ڈاؤن لوڈنگ سیکشن، اُردو اِصطلاحات سازی اور دوسری ایسی چیزیں یکجا ہوں۔ اور اب یہ ہے کہ میں اُردو ویب کا حصہ بن گیا ہوں اور اکیلے میں توانائی صرف کرنے کی بجائے مشترکہ محنت کو نتیجہ خیز محسوس کر رہا ہوں۔

آپ کی طرف سے جواب کا اِنتظار رہے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویسے تو ہمارے منصوبے کے مطابق جب اردو ویب کا پورٹل لانچ ہوگا تو اس میں لنکس منیجر، ڈاؤنلوڈ منیجر وغیرہ شامل ہوں گے۔یہ منصوبہ کچھ سست رفتاری کا شکار ہو گیا ہے جس کی وجہ شاید اردو ویب کے پس منظر میں کام کرنے والوں کی عدیم الفرصتی ہے۔ میں کئی دنوں سے اس موضوع پر سوچ رہاں کہ ہمیں ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے۔ اس کے بارے میں میں بعد تفصیل سے لکھوں گا۔
 

سیفی

محفلین
نبیل بھائی

ہمیں نئی قیادت کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔بس پرانی قیادت کو ذرا تیل بدلی کرنا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:

رنجیدہ نہ ہوں slow and steady wins the race
 

نبیل

تکنیکی معاون
اوہ اچھا آپ اسے صفحہ اول کہ رہے تھے، میں فورم کا صفحہ اول سمجھ رہا تھا۔ ویسے میں جلد ہی فورم کے صفحہ اول پر یہ ضروری روابط اکٹھے کر دوں گا۔
 
بہت خوب
ابھی تو رات کافی ہوچکی ہے کل میں اپنے کمپوٹر کو اردو دان بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔ پھر آپ کا شکریہ ادا کرنے آوّ ں گا-
 

منہاجین

محفلین
شکریہ قبول یافت

آپ کی طرف سے شکریہ پیشگی قبول کیا جاتا ہے۔ مبادا نبیل بھائی سمجھیں کہ آپ نے اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ :wink:

لکھ دیا ہے تاکہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے۔
 

الف عین

لائبریرین
اُردو کمپیوٹر بارے تجاویز

منہاجین نے کہا:
میری رائے میں بہتر ہوگا اگر آپ ایک ویب تشکیل دے سکیں۔ اگر اِس سلسلے میں میری کسی مدد کی ضرورت ہو تو حاضر ہوں۔ رمضان المبارک کے بعد آپ کو باقاعدہ ویب سائٹ بنا کر دے سکوں گا، جس میں آپ ڈاؤن لوڈنگ کے لئے فائلوں کے علاوہ ویب سائٹ کا دیگر مواد بھی ای میل اٹیچمنٹ کی طرز پر بآسانی اپ لوڈ کر سکیں گے۔

دوسری صورت میں اگر آپ اُسے اُردو ویب پر منتقل کر لیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ ایسا میں اُردو ویب کی ٹیم کی مشترکہ کاوشوں اور خلوص کو دیکھ کر کہہ رہاں ہوں۔ سچ تو یہ ہے کہ میں خود www.urduit.com کے نام سے اُردو کی خدمت میں ایک ایسی ویب سائٹ بنانے جا رہا تھا، جہاں اُردو چوپال، اُردو ڈاؤن لوڈنگ سیکشن، اُردو اِصطلاحات سازی اور دوسری ایسی چیزیں یکجا ہوں۔ اور اب یہ ہے کہ میں اُردو ویب کا حصہ بن گیا ہوں اور اکیلے میں توانائی صرف کرنے کی بجائے مشترکہ محنت کو نتیجہ خیز محسوس کر رہا ہوں۔

آپ کی طرف سے جواب کا اِنتظار رہے گا۔
ہاں۔ میں یہ لکھنا بھول جا رہا ہوں کہ میں اپنی ویب سائٹ بنانے کی بجائے اسی اردو ویب میں سارے رسورسز مجتمع کرنا زیادہ پسند کروں گا۔ اور جب تک یہ ممکن نہیں ہوتا، بہتر ہو کہ میرا صوتی کی بورڈ بھی جو یاہو گروپ کے فاّل سکشن میں ہے (یا احباب کھہں تو یہاں بھی 'نو' گی پی ایل لاّسنس کا اضافہ کر کے یہاں پوسٹ کر دوں) ڈاؤن لوڈ کر کے اسے جیسبادی، منہاجین اور شارق مستقیم اور جو بھی اپنی سائٹس پر دینا چاہیں، دے سکیں۔ میری اجازت کی ضرورت نہیں ہے، ایک اطلاع کافی ہے۔
 

منہاجین

محفلین
کلیدی تختہ

آپ کے جواب سے خوشی ہوئی۔ اپنا کلیدی تختہ ضرور مہیا کریں تاکہ اسے پھیلایا جا سکے۔ شکریہ
 

نوید

محفلین
السلام علیکم
لیکن جناب یہ تو تھوڑی دیر کے بعد سٹاپ ہو جاتاہے مکمل ہوتا ہی نہیں

خوش رہیں
 

نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے

جناب انٹرنیٹ کنیکشن باکل ٹھیک ہے
میں نے آپ کی ہٹمل فائل اور فلیش دونوں کو چلا کر دیکھا ہے
جہاں بکس کے اندر Intl.cpl لکھنا ہوتا ہے وہاں پر آ پکی فائل صرف Int لکھ کر خاموش ہو جاتی ہے اور اس کے بعد آگے نہیں جاتی

خوش رہیں
 

عبدالقدوس

محفلین
نوید بھائی فائل کو الحمداللہ قدم بہ قدم کام کرنے والی بنانے کی کوشش کی ہے جہاں پر فائل رک جائے دراصل وہاں رکتی نہیں‌ہے بلکہ وہاں‌پر دیا گیا کو دہرانا ہوتا ہے تاکہ عمل ذہن نشین ہو جائے ایک بار پھر سے کوشش کریں‌امید ہے آپ کو سمجھ آئی ہوگئ کہ میں‌کیا سمجھنا چاہ رہا ہوں
 

نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے
عبد القدوس بھائی جہاں آپ کی فائل رکتی ہے وہاں‌میں نے لگاتر چار منٹ انتظار کیا ہے لیکن وہ واقعی رکی ہوئی ہے ۔
جہاں Start۔۔ RUN میں‌جا کر لکھتے ہیں ، وہاں IN لکھا ہوا آتا ہے اور بس سٹاپ ہو جاتی ہے ۔

پلیز کسی اور دوست کو لنک دے کر چیک کروائیں‌۔۔

ممکن ہے آپ صحیح طریقہ سے اپلوڈ نہ کر سکے ہوں‌۔۔۔

خوش رہیں‌
 
Top