خیالِ خاطرِ احباب چاہیے ہر دم!!!!!
انیس ؔ ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو
میر انیسؔ
برادرانِ گرامی قدر
شعر کے نفسِ مضمون پر غور نہ کیا جائے تو بظاہر یہ ادبی چشمک پر محیط نظر آتا ہے ۔۔
مگر چوں ایک لڑی میں ایسی صورتحال سامنے آئی تھی جس سے محفل کے حسن پر فرق پڑ سکتا ہے ۔
سو میں بردرانہ التماس گزار ہوں کہ ادبی چشمکوں کی حد تک تو ٹھیک مگر اس نوع کے مراسلات جہاں ہر دو احباب کی خاطر شکنی کرسکتے ہیں
وہاں محفل اور بالخصوص لڑی کے حسن کو بھی متاثر کرسکتے ہیں ۔ سو میں امید رکھتا ہوں کہ ہر دو احباب محفل کے وقار کے احترام میں محفل کے حق میں
فیصلہ کرتے ہوئے لڑی کو خاکستر ہونے سے بچائیں گے اور کسی بھی قسم کی چشمک کو ذاتی مکالمے یا دیگر ذرائع سے تحلیل کرلیں گے ۔۔
دعا گو کہ یہ چشمکیں ۔۔ شکر رنجیوں سے ہوتے ہوئے خاطر شکنی کا سبب نہ بن جائیں ۔۔ الہٰی آمین
(امید ہے کہ احباب اپنی مراسلت میں نمایاں کیے گئے الفاظ کو معتدل صورت عطا کرکے شکریہ کا موقع فراہم کریں گے)