[کلیات خلیل جبران “حکایت جبران“] تبصرے اور تجاویز

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ کاوش ہے امید صاحبہ۔ بہت خوب۔ ویسے ہماری ایک ممبر دوست کے بارے میں‌میں‌نے کچھ لکھا ہے۔ دیکھ کر بتائیے گا۔لنک یہ ہے۔
بے بی ہاتھی
 
بہت اچھی کاوش ہے۔ ۔ یہ تو میں پہلے ہی پڑھ چکی تھی-عموما ً سائٹ پر پڑھنے کا تو اتفاق ہوتا رہتا ہے مختلف چیزیں ، بس جواب دینا بہت کم کم ہوتا ہے۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ہم سارے یہاں خاموش قاری ہیں۔ لکھتے سب ہیں، بولتا کوئی نہیں۔ تو آپ بھی خاموش قاری رہیں لیکن لکھاری بھی رہیں :)
ویسے بہت بہت شکریہ کہ نئی پوسٹ کر دی ہے۔ خاص طور پر اہم باتیں نیلے رنگ سے منفرد کر دینا، بہت ہی اچھا لگا۔ نیلا رنگ میرا پسندیدہ رنگ جو ہوا۔ اسی طرح سے چکر لگاتی رہیں اور پوسٹیں کرتی رہیں۔ بہت اچھا عمل ہے۔کم سے کم میں تو بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔ باقی دوست پڑھتے تو ہیں لیکن تبصرہ ان کو کرنا شاید اچھا نہیں لگتا :)(مذاق)
بےبی ہاتھی
 
باقی دوستوں کا تو مجھے نہیں پتا مگر میں تو مسلسل پڑھتا اور لکھتا بھی ہوں۔ :)

ویسے امید کی یہ خاموش کاوشیں رنگ لائیں گی ایک دن اور یہ اثاثہ پڑھنے والوں کے لیے کسی ہفتم اقلیم سے کم نہیں ہوگا۔ اب تو زورِ قلم اتنا بڑھ گیا ہے کہ رنگوں کا استعمال بھی آگیا ہے۔

پاسِ وعدہ کوئی سیکھے اور بعد از ایفائے عہد بھی خوب نبھا رہی ہو، اس طرح علم پرور رہو اور قیصرانی کو بھی کچھ خوش ہونے کا موقع دے دو ، اب تو دو لوگ محو انتظار رہتے ہیں :lol:
 
میں اور قیصرانی،

اب آ ہی گئی ہو تو امید سے کچھ باتیں ہی کر لو

راز کی بات بتاؤں ( امید کے پاس ہزار داستان بھی ہے :wink: )
 
خاموش لکھاری بننا بھی بہت مشکل عمل ہے۔ ۔ ۔ ۔ میرا شمار تو صرف پڑھ کر ساتھ دینے والوں میں ہوتا ہے-اور میرا خیال ہے یہی ٹھیک ہے-

یہ خلیل جبران کی پوسٹ بھی صرف ایفائے وعدہ ہے -------

اور نیلا رنگ تو انتہائی نا پسندیدہ رنگوں میں سے ایک ہے۔ ۔درد کی نشانی لگتا ہے مجھے یہ۔ ----

یہ الزام ہے سراسر مجھ پر“ ہزار داستان“ اب کہیں اور ہے--------
 
قیصرانی

لائبریرین
umeedaurmohabbat نے کہا:

ہزار داستان ہے آپ کےپاس :eek: واؤ۔ بہت خوش قسمت ہیں آپ۔
نیلا رنگ درد کی نشانی تو ہے۔ لیکن ایسی نشانی جو بھلائے نہ بھولے۔
ویسے بہت بہت اچھا لگا کہ آپ نے خلیل جبران سے ہٹ کر پوسٹ کی۔
آپ کے لئے یہ بہت مزے کی چیز ہوگی۔ پڑھ لیں۔ دل چاہے تو تبصرہ بھی کر دیں۔ لازمی نہیں ہے ویسے۔
بےبی ہاتھی
 
umeedaurmohabbat نے کہا:
خاموش لکھاری بننا بھی بہت مشکل عمل ہے۔ ۔ ۔ ۔ میرا شمار تو صرف پڑھ کر ساتھ دینے والوں میں ہوتا ہے-اور میرا خیال ہے یہی ٹھیک ہے-

یہ خلیل جبران کی پوسٹ بھی صرف ایفائے وعدہ ہے -------

اور نیلا رنگ تو انتہائی نا پسندیدہ رنگوں میں سے ایک ہے۔ ۔درد کی نشانی لگتا ہے مجھے یہ۔ ----

یہ الزام ہے سراسر مجھ پر“ ہزار داستان“ اب کہیں اور ہے--------

اب خاموش سے بولتی ہوئی قاری بن جاؤ اور ویسے بھی اب تم صرف قاری نہیں لکھاری بھی ہو :p اور تمہارے خیالات ٹھیک کرتے کرتے تو میں خود ٹھیک ہوگیا ہوں :lol:

ہاں ، جانتا ہوں وعدے کی پکی ہو مگر وعدوں سے بھی بڑھ کر لوگ کرتے ہیں کچھ ، پتہ ہے نہ تمہیں، ہزار داستان کہاں تک پہنچی ویسے۔
 
رضوان

محفلین
امید جو لوگ بھی خلیل جبران کے چاھنے والے ہیں وہ آپ کے لیے دعاگو ہیں ۔ تبصرے نہیں کرتے تو اس کا یہ مطلب قطعی نہین کہ آپ کی کاوشیں کسی کی نظر سے نہیں گزر رہیں۔ آپ نے منتخب کیا خلیل جبران جو خود امر ہے اور محفل بلکہ اردو دنیا میں خلیل جبران کو برقیانے کے بعد “امید اور محبت“ سے صرفِ نظر کرنا ممکن نہ ہوگا۔
 
ماوراء

محفلین
~~
امید اور محبت کی واقعی بہت اچھی کوشش ہے۔ اکیلی ہی اتنی بڑی کتاب لکھ رہی ہیں۔ ہم کئی مل کر ایک کتاب لکھ رہے ہیں تو تب ہی کہیں کچھ آسرا ہوتا ہے کہ مکمل ہو جائے گی۔ قیصرانی تو یہاں بھی اپنے لنک لیے پھر رہے ہیں۔ پتہ نہیں ان کو کیسے یقین آئے گا کہ سب نے ہی ان کی کوشش کو دیکھا ہے۔
خیر، خلیل جبران کے فلسفوں سے مجھے بہت کچھ سمجھنے میں مدد ملی ہے۔ اگر میرے پاس کتاب ہوتی تو میں آپ کی ضرور مدد کرتی۔ :? :khoobsurat:
~~
 
رضوان، ماورا، قیصرانی،

آپ سب کے تبصروں کا شکریہ - میں کوشش کروں اس کتاب کوجلد از جلد اور مکمل لکھنے کی-

ماورا آپ کا خیال کرنا ہی کافی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قیصرانی میں نے آپ کا لنک دیکھ لیا ہے۔۔ کافی مزے کا ہے-
 
ماوراء

محفلین
~~
قیصرانی، آپ کا خود ہی تو جھاڑ کھانے کا دل کر رہا تھا نا۔ اور اب رو رہے ہیں۔ :wink: :cry:

~~
 
Top