کل سے17 ہزار مقامات سے 12 ہزار روپے فی گھرانہ تقسیم ہوں گے، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
جب نون لیگ نے سبسیڈی دی اس وقت چینی کا ریٹ نہیں بڑا اور 3 ارب روپے کی سبسیڈی بھی گئی اور 40 روپے فی کلو چینی کا ریٹ بڑا سب کو اپنے جیسا ۔۔۔۔۔۔ نہ سمجھا کرو
انڈہ ۱۰ سے ۱۰۰ روپے
ٹماٹر ۴۰ سے ۴۰۰ روپے
ڈالر ۱۰۴ سے ۱۲۰ روپے
اسی طرح دیگر اشیا ن لیگ کے دور میں مہنگی ہوئی۔ اس کا حساب کب دینا ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
EVOxZ09U8AAVy3H

سزا ہو تو ایسی چوری 300 ارب کی چوری اور کرپٹ وزیر کو اڑتالیس گھنٹے کابینہ سے نکال کر اسے کابینہ میں واپس لے لیا وہ چند معصوم لوگ جو ابھی بھی کہتے ہیں کہ عمران خان کرپٹ نہیں ہے ۔ وہ ہاتھ اٹھائیں؟
۲۵ اپریل ہو گئی ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
اور اب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟ ہاہا
ہر حکومت میں اشیا مہنگی ہوتی ہیں اور ہر اپوزیشن اسی طرح حکومت پر چوری کا الزام لگاتی ہے۔ یہ پہلی حکومت ہے جس میں اشیا مہنگی ہونے پر انکوائری ہوئی، رپورٹ پبلک ہوئی، فرانزک رپورٹ ۲۵ اپریل کو جاری ہوگی جس پر حکومت ایکشن لے گی
 
جاسم محمد

محفلین
اس وقت تک ان چوروں کو عہدوں پر رکھنے کا مطلب ؟؟؟؟ مزید چوری یا پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
انکوائری رپورٹ میں کسی کو چور نہیں کہا گیا۔ رپورٹ میں لکھا ہے کہ شوگر مافیا جس میں ترین، بختیار، شریف، زرداری فیملی کی ملز شامل ہیں نے چینی مہنگی ہونے پر ناجائز فائدہ اٹھایا۔ چینی مہنگی کیوں ہوئی، کون کون اسے مہنگے کرنے میں ملوث تھا پر انکوائری رپورٹ ۲۵ اپریل کو پیش کی جائے گی۔ اس سے پہلے کسی کے خلاف محض الزامات پر ایکشن لینا جذباتی فیصلہ ہوگا
 
جاسم محمد

محفلین

جاسمن

لائبریرین
کیا گھر گھر پہنچانے کا وعدہ نہیں تھا؟
لوگوں کو خود لینے جانا ہے!
یہ تو بہت مشکل ہے۔ سواری کا انتظام کرنا بھی دشوار ہے۔
 
اویس حیدر

محفلین
Forensics انکوائری بھلا کوئی آسان کام نہیں کہ لگے ہاتھوں ہو جائے۔ پچیس اپریل تک انتظار کر کے دیکھ لیتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ دعا ہے کہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے۔

بائی دا وے۔ لڑی کے مطابق تبصرہ درج کروں تو:
پینڈورا باکس میرا مطلب پینڈامک یا بین الاقوامی وبائی مرض سے امریکہ سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے وہاں بھی economic relief package کے نام سے عوام کی امداد کی جارہی ہے جس میں ٹیکس دہندہ گان کے لئے الگ پیکج، جوڑوں کے لیے الگ، فرد واحد کے لئے الگ الگ پیکچ ہیں جو ان کو چیک کی صورت ملنے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ لاک ڈاؤن زیادہ عرصے چلے گا اتنا کہ ٹیکس دینے والے بھی امداد لینے والے بن جائیں گے۔ یااللہ رحم فرما۔ آمین۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
کیا گھر گھر پہنچانے کا وعدہ نہیں تھا؟
لوگوں کو خود لینے جانا ہے!
یہ تو بہت مشکل ہے۔ سواری کا انتظام کرنا بھی دشوار ہے۔
گھر گھر کی بجائے گلی محلوں میں ایزی پیسا اور دیگر ادائیگی کی سروسز کے ذریعہ بھی یہ پیسے عوام تک پہنچائے جا سکتے تھے۔
 
اویس حیدر

محفلین
گھر گھر کی بجائے گلی محلوں میں ایزی پیسا اور دیگر ادائیگی کی سروسز کے ذریعہ بھی یہ پیسے عوام تک پہنچائے جا سکتے تھے۔

ازراہ مذاق کہہ رہا ہوں یا چاہیں تو سنجیدہ سمجھ لیں ۔ ہماری گورنمنٹ کیش دے رہی ہے اور سوپر پاور چیک۔ بتائیں کون جیتا۔ :)
بینکوں میں رش لگانے سے اچھا یہ ہی ہے جو کیا گیا۔ اور ایزی پیسہ وغیرہ کا بھی یہ ہی معاملہ ہوتا کہ مرچنڈائزر کو پیسہ پہنچاؤ، اس کی فیس بھی ادا کرنی ہوتی۔ اور نظم و ضبط بھی نہ رہتا۔ گورنمنٹ کا پلیٹ فارم خواہ کوئی سا بھی ہو، کھلا میدان یا اسکول زیادہ بہتر ہے کہ وہاں پولیس وغیرہ عوام کو کم از کم نظم و ضبط کا پابند تو رکھ سکے۔ اور طب کے نقطہء نظر سے جو احتیاطی تدابیر ضروری ہیں ان پر عمل درآمد کروائے۔
سندھ والی تصویر دیکھ کر افسوس ہوا۔
 
مدثر علی

محفلین
جب نون لیگ نے سبسیڈی دی اس وقت چینی کا ریٹ نہیں بڑا اور 3 ارب روپے کی سبسیڈی بھی گئی اور 40 روپے فی کلو چینی کا ریٹ بڑا سب کو اپنے جیسا ۔۔۔۔۔۔ نہ سمجھا کرو
جناب ن لیگ کے دور میں 113 روپے چینی کی قیمت گئی ہے اور ریٹ کیسے بڑھتے ہیں
 
جاسم محمد

محفلین
جناب ن لیگ کے دور میں 113 روپے چینی کی قیمت گئی ہے اور ریٹ کیسے بڑھتے ہیں
بھائی اس قوم کی گجنی یاداشت ہے۔ آج آٹا چینی مہنگا ہونے پر ایسے شور مچا رہی ہے جیسے یہ پہلی بار ہوا ہے۔ کل کوئی اور سکینڈل خبروں میں آئے گا تو اس کے پیچھے لگ جائے گی۔
ن لیگ کے لیڈران نے ابھی تک اپنے دور حکومت میں دن دہاڑے منہاج القرآن کے درجنوں کارکن بہیمانہ طریقہ سے قتل کرنے اور بیسیوں کارکنان زخمی کرنے کا تا حال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ منہاج القرآن والوں نے انصاف کیلئے دھرنے دئے، حکومتی جے آئی ٹیز بنوائی، عدالت عظمی تک گئے لیکن کہیں کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ کیونکہ وہ عام لوگ تھے۔ طاقتور شریف مافیا نہیں۔
 
اویس حیدر

محفلین
ابھی ابھی بینک الفلاح المحدود سے یہ میسج آیا ہے

To facilitate Ehsaas Relief Programme beneficiaries, selected Bank Alfalah locations will be open on Saturday & Sunday. Timings: 8 AM - 4 PM Please visit www.bankalfalah.com for details.

بینکوں سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ خدا کرے کہ انہوں نے بھیڑ سے نبٹنے کے انتظامات بھی کئے ہوں۔
 
جب عوام کی ایک بڑی تعداد کے بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈز ہی نہ بنے ہوں تو ایسے ہی رش لگ جایا کرتے ہیں۔ ادھر مغرب میں جو سوشل ویلفیئر حکومت کی طرف سے ملتی ہے وہ سیدھا بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوتی ہے۔ اسے نکالنے کی بھی ضرورت نہیں کہ سب کے پاس بینک سے منسلک ڈیبٹ کارڈز موجود ہوتے ہیں جو ہر دکان و آن لائن اسٹور پر چلتے ہیں۔ یوں گھر بیٹھے پیسے اپلائی کریں، گھر بیٹھے پیسے وصول کریں، اور گھر بیٹھے اشیا آن لائن خرید کر گھر منگوا لیں ۔
 
اویس حیدر

محفلین
بھائی اس قوم کی گجنی یاداشت ہے۔ آج آٹا چینی مہنگا ہونے پر ایسے شور مچا رہی ہے جیسے یہ پہلی بار ہوا ہے۔ کل کوئی اور سکینڈل خبروں میں آئے گا تو اس کے پیچھے لگ جائے گی۔
ن لیگ کے لیڈران نے ابھی تک اپنے دور حکومت میں دن دہاڑے منہاج القرآن کے درجنوں کارکن بہیمانہ طریقہ سے قتل کرنے اور بیسیوں کارکنان زخمی کرنے کا تا حال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ منہاج القرآن والوں نے انصاف کیلئے دھرنے دئے، حکومتی جے آئی ٹیز بنوائی، عدالت عظمی تک گئے لیکن کہیں کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ کیونکہ وہ عام لوگ تھے۔ طاقتور شریف مافیا نہیں۔

وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا
تمہیں یاد ہو کہ ناں یاد ہو۔۔۔۔

کبھی طاہر القادری نواز شریف کے "پیر" ہوا کرتے تھے۔

گجنی یاداشت
 
جاسم محمد

محفلین
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا
تمہیں یاد ہو کہ ناں یاد ہو۔۔۔۔

کبھی طاہر القادری نواز شریف کے "پیر" ہوا کرتے تھے۔

گجنی یاداشت
نواز شریف نامی گاڈ فادر نے ساری زندگی محسنوں اور دوستوں کو اپنے بدترین دشمن بنانے میں ضائع کر دی۔ اب بڑھاپے میں شدید بیمار بن کر حرام کے مال سے بنائے گئے فلیٹس میں اکیلا پڑا ہوا ہے۔ نشان عبرت ہے اگر کوئی سیکھے۔
 
اویس حیدر

محفلین
جب عوام کی ایک بڑی تعداد کے بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈز ہی نہ بنے ہوں تو ایسے ہی رش لگ جایا کرتے ہیں۔ ادھر مغرب میں جو سوشل ویلفیئر حکومت کی طرف سے ملتی ہے وہ سیدھا بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوتی ہے۔ اسے نکالنے کی بھی ضرورت نہیں کہ سب کے پاس بینک سے منسلک ڈیبٹ کارڈز موجود ہوتے ہیں جو ہر دکان و آن لائن اسٹور پر چلتے ہیں۔ یوں گھر بیٹھے پیسے اپلائی کریں، گھر بیٹھے پیسے وصول کریں، اور گھر بیٹھے اشیا آن لائن خرید کر گھر منگوا لیں ۔

جی بالکل درست! متفق، اگر سب کے اکاؤنٹ بنے ہوں اور نادرہ سے منسلک ہوں تو یہ نوبت ہی نہ آئے۔
 
Top