کوئٹہ ۔کیرانی روڈپر ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ 50 افراد جان بحق اور 180سے زائد زخمی

کاشفی

محفلین
نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کی بات جواب دینا پڑ رہا ہے ۔ بلوچستان کے زمینی حقائق سے ایک فیصد بھی باخبر ہوتے تو آپ کبھی یہ نہ کہتے کہ یہاں کے صحافی بزدل ہیں۔
وقت کی کمی ہے ۔وقت ملنے پر تفصیل سے جواب دوں گا۔ اس وقت یہاں صرف ان ’’بزدل‘‘ صحافیوں کی تفصیل پیش کروں گا جو پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
-
-
اور ان سب واقعات کے باوجود کوئٹہ کے کسی صحافی نے صحافت سے تعلق ترک نہیں کیا۔

کاشفی نے کہا ہے:
امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس AP کی غلط رپورٹ پر یقین کرنا بیوقوفی اور بزدلی ہے۔۔
بزدل صحافی اور پیسے بٹورنے والے صحافی حضرات یقیناَ وہی لکھیں گے جو انہیں کہا جائے گا۔۔اور ویسے بھی بہت سے صحافی حُبِ لشکرِجھنگوی میں دہشت گردوں کے بارے میں نہیں لکھتے۔۔اور ٹوپی ڈرامہ کر کے فرار کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔۔ عوام کی اکثریت بھی حبِ یزید میں دہشتگردوں کو کچھ نہیں بولتی۔ عوام کی کتنی اکثریت نے لشکرِجھنگوی کو برا کہا۔۔۔ ؟
مسلمانوں کے قتلِ عام میں پاکستانی صحافی ہمیشہ منہ بند کر کے چپ چاپ خاموش ہی رہتے ہیں۔۔اور نہ لکھنے اور حق نہ بولنے کے لیئے غیرملکی بہانے تلاش کیئے جاتے ہیں۔۔

ڈیئر پھر بات کو گھما پھرا کر کسی اور رُخ پر لے گئے۔۔ناٹ فیئر۔۔۔ پھر وہی کہوں گا پہلے غور سے پڑھیں اور سمجھیں اور پھر دَسّیں۔
بزل صحافی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں بلوچستان کے ہی صحافیوں کو بزل کہہ رہا ہوں۔۔۔ اوور آل صحافی حضرات بزدل اور پیسے بٹورنے والے ہیں۔
معافی کلام مزید۔ خوش رہیں۔
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ہم آپ کے جذبات کی قدر کرتے ہيں يہ دہشت گرد پاکستان کے اصلی دشمن ہیں يہ صرف مارنے اور تباہی پر ہی يقين رکھتے ہیں

امريکہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی ظالمانہ کاروائيوں کی روک تھام کے ليے کوششيں جاری رکھے گا تا کہ پاکستان اور خطے ميں انسانی تحفظ کو يقينی بنايا جا سکے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
فلک شیر

یہ سب آپ کی ہی مہربانی ہے................پاکستان اور امریکہ میں جتنا بھائی چارہ ہے، واقف آپ بھی اُس سے ہوں گے ہی..........انسانی تحفظ کا جو ٹھیکہ امریکہ بہادر نے اُٹھا رکھا ہےم اگر اُس سے کچھ عرصہ براءت کا اظہار فرما دیں، تو بہتوں کا بھلا ہو گا................
 
شمشاد

لائبریرین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
ہم آپ کے جذبات کی قدر کرتے ہيں يہ دہشت گرد پاکستان کے اصلی دشمن ہیں يہ صرف مارنے اور تباہی پر ہی يقين رکھتے ہیں
امريکہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی ظالمانہ کاروائيوں کی روک تھام کے ليے کوششيں جاری رکھے گا تا کہ پاکستان اور خطے ميں انسانی تحفظ کو يقينی بنايا جا سکے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
یہ اگر مارنے پر یقین رکھتے ہیں تو امریکہ کون سا جینے پر یقین رکھتا ہے۔ ابھی عراق کی جنگ کو اتنا زیادہ عرصہ نہیں گزرا۔
 
گویم مشکل و گر نہ گویم مشکل ۔۔۔
اصولی طور پر ساری ذمہ داری حکومت کی ہے۔
اور مجھے یقین ہے کہ سب کچھ ہونے کے باوجود یہی لوگ پھر حکومت میں ہوں گے جو آج ہیں۔
عام آدمی کا خون اس لئے بھی بہایا جاتا ہے کہ ’’کچھ اور‘‘ معاملات پر پردہ ڈالا جا سکے۔
 
عمراعظم

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ہم آپ کے جذبات کی قدر کرتے ہيں يہ دہشت گرد پاکستان کے اصلی دشمن ہیں يہ صرف مارنے اور تباہی پر ہی يقين رکھتے ہیں

امريکہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی ظالمانہ کاروائيوں کی روک تھام کے ليے کوششيں جاری رکھے گا تا کہ پاکستان اور خطے ميں انسانی تحفظ کو يقينی بنايا جا سکے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
اگر آپ کو ہمارے جذبات کا ذرا سا بھی احسا س ہے تو آپ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیں۔ امریکہ بہادر نے انسا نیت کی جو خدمت فرمائی ہے اس پر تو ہٹلر بھی شرمندہ ہو گا۔ فلسطین،کشمیر، عراق،لیبیا، شام، مصر،افغانستان اور پاکستان اس تحفظِ انسانی کی زندہ مثالیں ہیں۔
 
حسان خان

لائبریرین
"لشکرِ جھنگوی اور سپاہِ صحابہ کو فوجی کاروائی کر کے نابود کرنا ہو گا، جب ہی ہم ملک سے فرقہ واریت کا جڑ سے خاتمہ کر سکتے ہیں۔"
(ڈاکٹر عبدالقدیر خان)
ربط

"نواز لیگ پنجاب میں فرقہ پرست دہشت گردوں کی پشت پناہی اور اُن کے ساتھ اتحاد قائم کرتی آئی ہے، اسے اس حرکت سے باز آ جانا چاہیے نہیں تو اُسے بھی کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔"
(ڈاکٹر عبدالقدیر خان)
ربط
 
arifkarim

معطل
"نواز لیگ پنجاب میں فرقہ پرست دہشت گردوں کی پشت پناہی اور اُن کے ساتھ اتحاد قائم کرتی آئی ہے، اسے اس حرکت سے باز آ جانا چاہیے نہیں تو اُسے بھی کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔"
(ڈاکٹر عبدالقدیر خان)
ربط
تو نواز لیگ ابھی تک کالعدم کیوں نہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
صرف نواز لیگ ہی فرقہ پرستوں کی پشت پناہی نہیں کرتی، سب لیگیں اور سب سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کی خاطر ہر طرح کے پرستوں کی پشت پناہی کرتی ہیں۔
 
کاشفی

محفلین
صرف نواز لیگ ہی فرقہ پرستوں کی پشت پناہی نہیں کرتی، سب لیگیں اور سب سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کی خاطر ہر طرح کے پرستوں کی پشت پناہی کرتی ہیں۔
نواز لیگ کے بارے میں بات کی جائے تو نواز لیگ سے ہمدردی رکھنے والوں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔۔۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
نواز لیگ کے بارے میں بات کی جائے تو نواز لیگ سے ہمدردی رکھنے والوں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔۔۔ :)
میرا کسی بھی لیگ سے تعلق نہیں۔ کسی کو تکلیف ہو نہ ہو لیکن ایم کیو ایم کے بارے میں بات کی جائے تو آپ کو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔ کیوں؟
 
حسان خان

لائبریرین
’ایک ہزار سے زائد شیعہ ہزارہ ہلاک، دو لاکھ نقل مکانی پر مجبور‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں رہائش پذیر ہزارہ برادری اپنے عقیدے اور نسل دونوں کی بنیاد پر نشانہ بنائی جا رہی ہے اور اب تک جہاں ایک ہزار سے زائد شیعہ ہزارہ اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں وہیں ہزارہ تنظیموں کے مطابق دو لاکھ ایسے ہیں جنہوں نے اپنا گھر بار چھوڑ کر ملک کے دیگر علاقوں یا پھر بیرونِ ملک پناہ لی ہے۔
پاکستان میں حقوقِ انسانی کے لیے سرگرم ادارے ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے مطابق 1999 سے 2012 تک تیرہ برس کے عرصے میں آٹھ سو شیعہ ہزارہ ہلاک کیے گئے جبکہ رواں برس کے ابتدائی چند ہفتوں میں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں دو سو سے زائد افراد کی جان گئی۔
کوئٹہ میں قیام پذیر ہزارہ رہنما عبدالقیوم چنگیزی کا کہنا ہے کہ جہاں ہلاک ہونے والے ہزارہ افراد میں سے اسّی فیصد اپنے عقیدے کی بنا پر نشانہ بنائے جاتے ہیں وہیں بیس فیصد ہلاکتوں کی بنیاد نسلی ہے۔
ہزارہ برادری کی تنظیم ہزارہ قومی جرگہ اور شیعہ تنظیم قومی یکجہتی کونسل کے اعدادوشمار کے مطابق جان و مال کو درپیش خطرات کی وجہ سے 1999 سے لے کر اب تک تقریباً دو لاکھ ہزارہ بلوچستان چھوڑ کر پاکستان کے دیگر شہروں میں منتقل ہوئے یا پھر ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
نقل مکانی کرنے والے ہزارہ خود تو شہر چھوڑ آئے ہیں لیکن اب انہیں یہ خوف ستاتا رہتا ہے کہ پیچھے رہ جانے والے نہ جانے کب نشانہ بن جائیں۔
زینب خود تو اسلام آباد آ گئیں تاہم ان کی والدہ اور بہن کوئٹہ میں ہی ہیں۔ ’میری بوڑھی ماں اور اکیس سالہ بہن اکیلے رہنے پر مجبور ہیں کیونکہ ہم نے اپنے دونوں بھائیوں کو پاکستان سے باہر بھجوا دیا ہے۔‘
زینب پاکستان سے باہر چلے جانے کے باوجود اپنے بھائیوں کے بارے میں اس خدشے کے تحت بات کرنے کو تیار نہ تھیں کہ انہیں پاکستان سے باہر بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
یہ خوف ایسا ہے کہ پاکستان سے ہزاروں میل دور چلے جانے کے باوجود ہزارہ اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ پچیس سالہ بتول گذشتہ سال امریکہ پہنچیں۔ انہوں نے اپنے خاندان کو نہیں بتایا تھا کہ وہ یہاں مستقل رہنے کے لیے آئی ہیں۔
ڈیڑھ ماہ تک دربدر ٹھوکریں کھانے کے بعد انہوں نے نیویارک کے علاقے کوئینز میں خواتین کے لیے قائم کردہ مسلم شیلٹر میں رہائش اختیار کی۔ وہ اب سیاسی پناہ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں مگر جنہیں پیچھے چھوڑ آئیں انہیں بھولنا بتول کے لیے بہت مشکل ہے۔
’یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ تھا۔ میں جب خبروں میں کوئٹہ کے ہزارہ قبرستان کی تصویریں دیکھتی ہوں، تو تسلیم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ اتنے سارے لوگوں کو میں جانتی تھی وہ اب ہم میں نہیں ہیں۔‘
ایچ آر سی پی کی سربراہ زہرہ یوسف کے مطابق بلوچستان میں شیعہ ہزارہ آبادی کو زیادہ تر کوئٹہ اور مستونگ میں نشانہ بنایا گیا ہے اور ان اضلاع میں کالعدم تنظیم لشکرِ جھنگوی کی واضح موجودگی ہے۔
رواں برس کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں پہلے علمدار روڈ اور پھر کرانی روڈ پر ہونے والے دونوں بڑے دھماکوں کی ذمہ داری بھی لشکرِ جھنگوی نے ہی قبول کی ہے۔
بلوچستان کے سیکریٹری داخلہ اکبر درانی نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان دو واقعات کو روکنے میں انٹیلیجینس کی کمزوری ضرور تھی۔’ان تمام دنوں میں جب ہائی الرٹ رہا تو کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن اس بار دہشت گردوں نے بارودی مواد تیار کرنے کے لیے نیا طریقہ استعمال کیا، جس کی ہمارے پاس معلومات نہیں تھیں۔‘
اس سوال پر کہ کیا یہ کمزوری کی بجائے ناکامی نہیں، انہوں نے کہا ’جائز سوال ہے کہ خفیہ ایجنسیاں کہاں تھیں۔ دراصل ہم ایک واقعے کو دیکھ رہے ہیں، ان نو واقعات کو نہیں دیکھتے جو روکے گئے۔ ہم نے شہریوں کو ان ممکنہ واقعات سے محفوظ رکھا ورنہ اس سے کئی گنا زیادہ نقصان ہوتا۔اس طرح ہم ایجنسیوں کو موردِ الزام نہیں ٹھہرا سکتے۔‘
ہزارہ رہنما بھی ان دھماکوں کو صرف انٹیلیجنس کی ناکامی قرار دینے کے حق میں نہیں۔ اسلام آباد میں مقیم نوجوان ہزارہ رہنما سجاد چنگیزی کا کہنا ہے کہ ’ہم بار بار کہتے رہے ہیں کہ یہ ایک ستون کی ناکامی نہیں ہے۔ پولیس انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہتی ہے، عدلیہ بھی انہیں سزا دینے میں ناکام ہے۔ اسمبلیوں میں قانون سازی نہیں ہوتی اور خفیہ ادارے ان کو چھوٹ دیتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر پاکستانی ریاست اسی طرح نااہل رہی، تو بلوچستان سے ایک اقلیتی برادری کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ ہزارہ قبیلے کی وجود کو خطرہ لاحق ہے تاہم، ہم آخری دم تک پرامن طریقے سے مزاحمت کریں گے۔‘
 
حسان خان

لائبریرین
’یہ وہ پاکستان نہیں‘

علامہ اقبال کے بیٹے جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری شدت پسندی ان لوگوں کے اسلام کی تعبیر ہے جو اس کے مخالف رہے ہیں۔ بی بی سی اردو کے پروگرام سیر بین میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم اس راستے سے ہٹ گئے ہیں جو قائد اعظم نے ہمیں دکھایا تھا۔
اُن کی ٹیلی فونی گفتگو سنیے۔
 
کاشفی

محفلین
میرا کسی بھی لیگ سے تعلق نہیں۔ کسی کو تکلیف ہو نہ ہو لیکن ایم کیو ایم کے بارے میں بات کی جائے تو آپ کو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔ کیوں؟
ایم کیو ایم ہماری نمائندہ جماعت ہے ۔۔اس جماعت سے ہمدردی رکھنا ہمارا فرض ہے۔تکلیف انہی لوگوں کو ہوتی ہے جو اس جماعت سے ہمدردی رکھتے ہوں۔۔
اور ایم کیو ایم کا دشمن کراچی والوں کا دشمن ہے۔۔اور نواز لیگی کراچی والوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔:)
 
کاشفی

محفلین
ہمدردی؟ ایک سیاسی جماعت سے ہمدردی کیسی؟ یہ بے رحمی کی مثال آپ ہیں۔
اچھی مثال ہے۔لیکن بے رحمی نہیں۔۔یا ہمارا فرض ہے۔۔ :)

لیکن جھنگویوں، طالبان، اور طالبان کے خلاف جہاں بات کی ہے وہاں یزیدی قوت سے ہمدردی رکھنے والوں کو ضرور تکلیف پہنچتی ہے۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایم کیو ایم ہماری نمائندہ جماعت ہے ۔۔اس جماعت سے ہمدردی رکھنا ہمارا فرض ہے۔تکلیف انہی لوگوں کو ہوتی ہے جو اس جماعت سے ہمدردی رکھتے ہوں۔۔
اور ایم کیو ایم کا دشمن کراچی والوں کا دشمن ہے۔۔اور نواز لیگی کراچی والوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔:)
تو بھائی جی جن لوگوں نے ن لیگ کو اپنی نمائندہ جماعت سمجھ رکھا ہے، کیا ان کا فرض نہیں ہے کہ وہ اپنی جماعت سے ہمدردی رکھیں۔ پھر آپ کو ان سے کیا تکلیف ہوتی ہے؟

اور یہ کہ ایم کیو ایم پورے کراچی کی نمائندہ جماعت تو نہیں ہے۔ اگر پورے کراچی کی ہوتی تو کراچی کی تمام کی تمام سیٹیں اسی جماعت کو ملتیں۔ سچ تو یہ ہے کہ مستقل قومی مصیبت نے اسلحے کے زور پر کراچی کے چند ایک حصوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

"ملیر کی گلیاں" آرٹیکل ضرور پڑھیے گا۔ افادہ ہو گا۔
 
Top