لیکن مجھے واقع ہی سمجھ نہیں آئی کہ آپ نے کیا بنایا ہے ؟؟ یہ تو بتا دیں نا تاکہ باقی مشاہدہ کر سکوں یہ کیسا لگ رہا ہے وغیرہ ؟
باقی تو سب کر سکتا ہوں لیکن قیمہ کو دھونے میں بہت مشکل ہوتی ہے مجھےنین بھائی آپ قیمہ اور چنے کی دال بنائیں۔اشیاءقیمہ آدھ کلودال چنا ۲۵۰ گرامدرمیانے حجم کی دو عدد پیازدرمیانے حجم کا ایک عدد ٹماٹردہی ۱۰۰ گرامتھوڑی سی ادرک۶ جوئے لہسن کےنمک / مرچ / ہلدی / کری پوڈر / دھنیہ پوڈر / حسب ذائقہپکانے والا تیلترکیب :قیمہ اور دال الگ الگ دھو کر رکھ لیں۔دال میں پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر چولہے پر چڑھا دیں ۔پیاز کاٹ کر دیگچی میں ڈالیں اور چولہے پر چڑھا دیں، ساتھ میں تیل اور آدھ کپ پانی ڈال دیں۔پانی میں پیاز گل جائے گی اور تیل میں براؤن ہو جائے گی۔اتنے میں ٹماٹر کاٹ کر رکھ لیں۔پیاز براؤن ہو جائے تو ٹماٹر ادرک لہسن اور سب مصالحے ڈال کر بھون لیں۔ دہی بھی ساتھ ہی ڈال دیں۔جب ٹماٹر گل جائیں تو قیمہ ڈال کر بھون لیں۔اس کے بعد دال کی دیگچی اس میں اُلٹ دیں۔پانچ سے دس منٹ تک پکنے دیں۔اس کے بعد تندور سے روٹی منگوا کر مزے اڑائیں۔ویسے اس کے ساتھ اُبلے ہوئے سفید چاول بھی مزہ دیں گے۔-------------------------------------------------------------------ایک پنتھ دو کاجاگر قیمہ بنانے والی مشین ہے تو اسی سالن میں سے آدھا سالن لیکر قیمہ بنانے والی مشین سے گزاریں۔اس کے بعد اس کی کباب کی طرح ٹکیاں بنا لیں۔فرائی پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر گرم کر لیں۔ایک انڈا توڑ کر پھینٹ لیں۔کباب کی ٹکیا کو انڈے میں ڈبو کر فرائی کر لیں۔ باقی کی ٹکیوں کے ساتھ بھی یہی سلوک کریں۔شامی کباب تیار ہیں۔ کیچپ اور چائے کے ساتھ مزے کریں۔
بھنڈی خود کبھی مت کھائیں۔ ہمیشہ دوسروں کو کھلائیں۔ اس سے آپکی صحت پر اچھا اثر پڑے گا۔بھنڈی پکاتے وقت پانی بالکل نہ ڈالیں، ورنہ نتائج کے آپ خود ذمہ دار ہوں گے
قیمہ دھوناباقی تو سب کر سکتا ہوں لیکن قیمہ کو دھونے میں بہت مشکل ہوتی ہے مجھے
جی، ترکیب میں ہے تو کرنا ہی ہوگا۔ لیکن میرا خیال ہے کہ اگر فریش قیمہ ہے تو پھر دھونے کی ضرورت نہیں۔ اگر فریز شدہ ہو تو دھونا پڑتا ہے کیونکہ ڈی فراسٹ ہوتے ہوئے اس سے لال رنگ کا مائع نکلتا ہےقیمہ دھونا
ترکیب ہے کہ باس کا فرمان نہیں کرتے ہمجی، ترکیب میں ہے تو کرنا ہی ہوگا۔ لیکن میرا خیال ہے کہ اگر فریش قیمہ ہے تو پھر دھونے کی ضرورت نہیں۔ اگر فریز شدہ ہو تو دھونا پڑتا ہے کیونکہ ڈی فراسٹ ہوتے ہوئے اس سے لال رنگ کا مائع نکلتا ہے
اوہو، تو آپ باس کا لفظ ہماری بھابھی کے لئے استعمال کرتے ہیںترکیب ہے کہ باس کا فرمان نہیں کرتے ہم
نہیں جناب اسکے لیئے ہوم منسٹری کا لفظ مختص ہے۔اوہو، تو آپ باس کا لفظ ہماری بھابھی کے لئے استعمال کرتے ہیں
واقعی اردو ترقی کر رہی ہے۔ میں جب شدہ شدہ تھا تو میں ہوم منسٹر کہتا تھا۔ آپ نے تو ہوم منسٹر کی بھی تانیث کر ڈالینہیں جناب اسکے لیئے ہوم منسٹری کا لفظ مختص ہے۔
واقعی اردو ترقی کر رہی ہے۔ میں جب شدہ شدہ تھا تو میں ہوم منسٹر کہتا تھا۔ آپ نے تو ہوم منسٹر کی بھی تانیث کر ڈالی
ارے آپی آپ تب آئیں ہیں جب ان ناتجربہ کار لوگوں نے مشکل تراکیب بتا بتا کر ۔۔۔۔۔نیرنگ خیال ! تم نے آسان سی ترکیب کے لئے ٹیگ کیا
میں اب آئی ہوں جب 15 صفحے مکمل ہو گئے ۔ اب پتہ نہیں کیا کیا ترکیبیں بتائی جاچکی ہیں ، میں نے پچھلے صفحات نہیں پڑھے
اب کل کوئی آسان سی ترکیب لکھ دوں گی اگر نیٹ نے دغا نہ دی تو انشاءاللہ
صفحہ نمبر بھی تو بتاؤ ۔ اب میں کہاں تلاش کروں ؟؟؟؟؟ارے آپی آپ تب آئیں ہیں جب ان ناتجربہ کار لوگوں نے مشکل تراکیب بتا بتا کر ۔۔۔ ۔۔
پچھلے صفحے پر میرے بنائے آلو گوشت کی تصویر دیکھتی جائیے۔
صفحہ نمبر 13 جواب نمبر 255صفحہ نمبر بھی تو بتاؤ ۔ اب میں کہاں تلاش کروں ؟؟؟؟؟
وہ کون سا کوئی واشنگ مشین میں ڈال کر دھونا ہوتا ہے۔ تازہ ہو یا مجمد، اس کو تھوڑی دیر پانی میں رکھیں، پھر کسی چمچے کڑچھے سے اچھی طرح ہلا جلا کر چھاننے میں ڈال دیں۔باقی تو سب کر سکتا ہوں لیکن قیمہ کو دھونے میں بہت مشکل ہوتی ہے مجھے
واہ واہ ، آلو گوشت کی شکل تو اچھی لگ رہی ہےآپ احباب کی بتائی ہوئی تراکیب کا بےدریغ استعمال کر کے میں نے اک دن ہنڈیا بنا ہی لی۔ جس جس نے میری صلاحیتوں پر انگلی اٹھائی تھی۔ ان سے گزارش ہے کہ اپنے الفاظ واپس لے لیں۔ کیوں کہ اب ہم اس میدان میں معرکہ مار چکے ہیں
تعبیر اپیا
فرحت کیانی
شمشاد بھائی
مقدس
نیلم
ناعمہ عزیز
تبسم
جی آپی یوں لگ رہا تھا جیسے میں پورے کچن میں کشتی لڑ کر ہٹا ہوںواہ واہ ، آلو گوشت کی شکل تو اچھی لگ رہی ہے
ہمیں یقین ہے کہ تم نے ہی پکائی ہوگی
جس کچن میں یہ تاریخی ڈش پکائی گئی تھی اگر "اُس کچن " کی بھی ایک تصویر لگادی جاتی تو سب کو بغیر بتائے بھی یقین آجاتا کہ یہ کس نے پکائی ہے
کیا خیال ہے نیرنگ خیال
قیصرانی بھائی بہت کم سبزیوں میں پکاتے ہوئے پانی شامل کیاجاتا ہے سبزیوں کے ذائقے اورافادیت اسی لیے زیادہ ہےبھنڈی پکاتے وقت پانی بالکل نہ ڈالیں، ورنہ نتائج کے آپ خود ذمہ دار ہوں گے