کوئی آسان سی ترکیب

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
شان مصالحہ کے پیکٹ پر لکھا رہتا ہے ترکیب، آج کل خاتوں خانہ بہت زبردست ہوگئی ہیں،،
شان مصالحے والوں کئی نے لڑکیوں کو سگھڑ کردیا ہے۔:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
سنڈے اسپیشل بریک فاسٹ

اجزا

  • انڈے چار سے پانچ عدد
  • (قیمہ سو گرام (مرغی یا گائے یا بکرے کا
  • گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  • تیل آدھا کپ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • (ہرا دھنیا حسبِ ضرورت (کُٹا ہوا
  • بریڈ سلائس چار سے پانچ عدد
  • ٹاپنگ کرنے کے لیے
  • مشروم سو گرام
  • (پیاز اور ٹماٹر حسب ضرورت (کُٹے ہوئے
  • نمک اور کالی مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
ترکیب
  1. ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں۔
  2. اس میں قیمہ، نمک، ہرادھنیا اور گرم مصالحہ شامل کرکے تین سے چار منٹ تک پکائیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
  3. انڈوں کو پھینٹ لیں حتٰی کہ جھاگ بن جائے۔
  4. اس میں نمک اور قیمہ مکس کر دیں پھر ہلکا سا پھینٹ لیں۔
  5. ایک پین میں تیل گرم کریں اور انڈے کے مکسچر کا آملیٹ تیار کرلیں۔
  6. ٹاپنگ تیار کرنے کے لیے
  7. مشرومز، پیاز اور ٹماٹر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور انھیں نمک اور کالی مرچ کے ساتھ ہلکا سا بھون لیں۔
  8. سرو کرنے کے لیے
  9. سلائسز کو براؤن ہونے تک ٹوسٹ کرلیں آملیٹ کے سلائس کے سائز کے برابر ٹکڑے کرلیں۔
  10. سلائس پر آملیٹ کا ایک حصہ رکھیں۔
  11. اس پر مشرومز یا پیاز اور ٹماٹر کی تہہ بچھائیں اور گرم گرم سرو کریں۔
یہ مجھے مشکل لگ رہی ہے۔ :(
یہ ریڈ لائن کے لیئے ۔ اتنے ٹشن کرنے آتے تو یہ دھاگہ کھولتا۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بریک فاسٹ برگر

اجزا
  • ساسجز ڈیڑھ کپ
  • (قیمہ ایک کپ (اُبلا ہوا
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • کالی مرچ حسبِ ضرورت
  • انڈے دو عدد
  • ڈبل روٹی سلائس ایک عدد
  • برگر بن دو عدد
  • مکھن حسبِ ضرورت
  • چیڈر چیز چار سلائسز
ترکیب
  1. ساسجز سے اسکن نکال کر چوپر میں پیس لیں۔
  2. اب اس میں اُبلا قیمہ شامل کریں۔
  3. پھر نمک، کالی مرچ، ایک انڈہ، ڈبل روٹی سلائس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور کباب کی شکل میں فرائی کریں۔
  4. برگر بن کو مکھن لگا کر گرم کریں اور اس پر کباب اور چیڈر چیز رکھیں۔
  5. اس کے بعد ایک انڈہ فرائی کریں اور سلائس پر رکھ کر بن کا دوسرا حصہ رکھیں۔
  6. آخر میں گرم گرم کافی کے ساتھ سرو کریں۔
قیمہ کون ابالے گا۔ قیمہ ابالنے کی ترکیب بھی لکھی جائے۔ یہ کچھ قابل عمل لگ رہی ہے۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یعنی بھیا مجھے اس قابل بھی نہیں سمجھا کہ کوئی ڈش پوچھ لی جائے(n) ۔ اچھا کیا !!! :p
میں بھی نہیں بتا رہی بھیا میں تو آپ کے دھاگے کا وزٹ کرنے آئی ہوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یعنی بھیا مجھے اس قابل بھی نہیں سمجھا کہ کوئی ڈش پوچھ لی جائے(n) ۔ اچھا کیا !!! :p
میں بھی نہیں بتا رہی بھیا میں تو آپ کے دھاگے کا وزٹ کرنے آئی ہوں۔
میں سوچ رہا تھا کہ مانو بلی سے کوئی مشکل ترکیب پوچھی جائے گی۔ اب آسان والی ان لوگوں سے پوچھ لیتے ہیں۔ :) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
میں سوچ رہا تھا کہ مانو بلی سے کوئی مشکل ترکیب پوچھی جائے گی۔ اب آسان والی ان لوگوں سے پوچھ لیتے ہیں۔ :) :)
مجھے کوئی آتی ہوگی تو بتاؤں گی ناں بھیا
خاص طور پر جب کوئی مجھ سے ترکیب پوچھتا ہے تو ایک دم جو کچھ یاد ہوتا ہے وہ بھی غائب ہو جاتا ہے دماغ سے :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے کوئی آتی ہوگی تو بتاؤں گی ناں بھیا
خاص طور پر جب کوئی مجھ سے ترکیب پوچھتا ہے تو ایک دم جو کچھ یاد ہوتا ہے وہ بھی غائب ہو جاتا ہے دماغ سے :p
اب آپ سوچ لو ترکیب میں بہت جلد دھاگہ شروع کروں گا کوئی مشکل ترکیب کا۔ پیپر پہلے ہی آؤٹ کر رہا ہوں کسی کو بتانا نہیں :)
 
ہمیں یہاں آواز دی گئی ہے تو سب سے پہلے آپ کی خدمت میں کچھ پکوڑے پیش کرتے ہیں جو fahim بھائی کی منگنی کو سیلیبریٹ کرنے کے لیے ہم نے تیار کیے تھے۔ :) :) :)

IMG_20121103_124910.jpg
 
عسکری

معطل
ایک ہم ہیں جو دنیا کی ساری ڈشین بنا کر کھا لیں اب کتا بلی فرائی کر کے کھا رہے ہیں ٹیسٹ بدلنے کے لیے :whistle::rollingonthefloor:
 
فاتح بھائی سے آپ کو ابلے اور نصف ابلے انڈے کی ترکیبیں بتا سکتے ہیں کیوں کہ ان کو اس پر اتھارٹی ہے۔ :) :) :)

مقدس بٹیا رانی آپ کو یہ بتا سکتی ہیں کہ کس طرح مرچوں کے گھول میں تھوڑی سی دال ڈال کر دال بنائی جا سکتی ہے۔ (اور اس کے بعد شیف اعظم سے اس کو برباد کرنے کی ترکیب کیسے دریافت کی جائے؟) :) :) :)

عائشہ عزیز بٹیا جانی آپ کو یہ بتا سکتی ہیں کہ کس طرح امی جان سے پوچھ پوچھ کر چاول بنائے جائیں اور اگلی دفعہ بنانے ہوں تو پھر امی جان سے پوچھا جائے! :) :) :)
 
قرۃالعین اعوان

بھیا مجھے برفی کا شیک بنانا آتا ہے
:heehee:
 
Top