کیوں جی؟؟ آپ اظہارِ خیال میں لمبی لمبی تقریریں شوق فرمائیں اور ہم مختصر سا مشاہدہ بھی بیان نہ کریں؟؟ چہ خوب!!مشاہدے سے کہیں کم کم بولا کرے۔۔۔!!
میری چیتیکیوں جی؟؟ آپ اظہارِ خیال میں لمبی لمبی تقریریں شوق فرمائیں اور ہم مختصر سا مشاہدہ بھی بیان نہ کریں؟؟ چہ خوب!!
بہن میری آپ کی اچھائی کی عینک ہے کہ ہم اچھے نظر آرہے ہیں۔ اور ہم سکھائیں گے؟؟ سیریسلی۔۔۔!!
کونسا اچھا عمل۔۔۔۔؟؟ اچھا تو دور کوئی عمل بھی نہیں ہے بہنا۔۔۔ خدارا!!
ضرور جی آئی آج یہ نگر بھی گھما دیتے ہیں آپ کو۔
یہ ہیں میرے سائیں مجھ حقیر کو اپنی بارگاہ میں لینے والے پیر سید افضل حسین شاہ صاحب جماعتی رحمۃ اللہ علیہ۔ آپ پڑپوتے ہیں، ابو العرب، سنوسئی ہند، بانی پاکستان امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ صاحب محدث علی پوری رضی اللہ عنہ۔ اگر آپ نے نصاب سے ہٹ کر تحریک پاکستان کا مطالعہ کیا ہے تو یقینا یہ نام آپ کے لیے اجنبی نہیں ہے، کہ تحریک پاکستان میں سو سال سے زائد عمر کے باوجود جنہوں نے محنت کی، یہ وہی ہیں جنہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے بارے فرمایا تھا "جناح اللہ کا ولی ہے"۔ یہ وہی ہیں جن کے قدموں میں اقبال بیٹھ خود کو خوش نصیب کہتے تھے۔ یہ وہی ہیں جنہوں پیر مہر علی شاہ صاحب کے ساتھ قادیانی کے خلاف آخری معرکہ اور اس کی موت کی پیشین گوئی فرمائی تھی۔
پیر سید جماعت علی شاہ صاحب (1841-1951)
میرے سائیں سے متعلق میں خاک کیا منہ کھولوں۔ مختصر عرض یہ ہے کہ میں نے ساری عمر اس ہستی کو اس سفید جوڑے میں بانٹتے دیکھا۔ لنگر ہے تو 24 گھنٹے جاری، ساری عمر فقط اللہ، رسول اور اس کے پیاروں کا پیار بانٹا۔ (خطابات یوٹیوب پر موجود ہیں سنے اور دیکھے جاسکتے ہیں)۔
سالانہ عرس پر میرے والی کا آخری خطاب ہوا کرتا تھا۔ ایک بار ان کا موضوع خطاب تھا کہ حضور کی بعثت سے متعلقہ جو قرآن پاک میں آیات ہیں جو ایک ہی مفہوم کی ہیں وہ 5 ہیں۔ ان میں ایک لفظ "رسولا" پر جو تنوین (دو زبر)ہے اس سے مالک نے اپنے حبیب کی شان کیسے بیان کی۔ سال 2010، 2011 اس گفتگو کی تمہید رہی کہ اس میں بیان کیا کرنا ہے۔ 2012 میں اس پر مختصر گفتگو فرمائی کہ موضوع بہت طویل ہوگیا ہے۔ یہی برس آپ کی وفات کا ہے۔ باقی یہ در ہر وقت ہر ایک کے لیے کھلا ہے۔۔۔۔۔ (علی پور سیداں نارووال)
تیرا کوچہ، تیرا در ہو، تیری چوکھٹ پہ جو سر ہو
بس اس لمحے حسن جہاں سے جو گزرے تو بہتر ہے۔۔۔۔
بزرگوں کی بارگاہ میں لکھتے ہوئے جو خطائیں ہوئی مولا معاف فرمائے۔
شکریہ آمین۔اللہ تعالی آپ کو ویسا عطا فرمائے جیسا آپ حسن ظن رکھتے ہیں ۔۔۔ میں نے نصاب سے ہٹ کے مطالعہ تو کیا مگر یہ تحریکیں شاید نظر سے گزار دیں ۔میرا مطالعہ ویسے ہی بہت کم ہے ۔ اپ نے میرے علم میں اضافہ فرمایا ہے ۔اللہ کریم آپ کے علم میں کریں ۔آمین
یہ تو آپ غصہ نہیں کرگئيں؟؟ اور آپ بالکل کریں کھل کر بیان کریں۔ آپ کو کس نے کہا ہے۔ میں نے تومشاہدے سے کہا کہ بھائي کم کم بولا کر۔۔۔۔کیوں جی؟؟ آپ اظہارِ خیال میں لمبی لمبی تقریریں شوق فرمائیں اور ہم مختصر سا مشاہدہ بھی بیان نہ کریں؟؟ چہ خوب!!
فاطمہ کی امیفاطمہ کو کون سنبھالتا ہے؟
ارے نہیں!! غصہ بالکل نہیں کیا ہم نے حسن بھائی!! وہ کیا ہے نا ہمارے ماشاء اللہ پانچ عدد بھائی ہمیں بہت چڑاتے رہتے ہیں۔ اور پھر ہم بھی ان کو خوب سناتے ہیں۔ تو یہاں بھی وہی انداز در آیا تھا۔یہ تو آپ غصہ نہیں کرگئيں؟؟ اور آپ بالکل کریں کھل کر بیان کریں۔ آپ کو کس نے کہا ہے۔ میں نے تومشاہدے سے کہا کہ بھائي کم کم بولا کر۔۔۔۔
لاریب بہن! مائینڈ نہیں کرنا۔ارے نہیں!! غصہ بالکل نہیں کیا ہم نے حسن بھائی!! وہ کیا ہے نا ہمارے ماشاء اللہ پانچ عدد بھائی ہمیں بہت چڑاتے رہتے ہیں۔ اور پھر ہم بھی ان کو خوب سناتے ہیں۔ تو یہاں بھی وہی انداز در آیا تھا۔
باقی جب غصہ آیا تو یہ والا( )ایمو استعمال کریں گے
اور آپ یہ کیوں چاہتے ہیں کہ سب آپ کی طرح سوچا کریں اور کیا کریں؟؟ اب سب آپ کی طرح تو نہیں ہو سکتے۔ جو مزاج آپ کا ہے وہ آپ کا ہے اور جو ہمارا ہے وہ ہمارا ہے۔ اور وضاحت تو ہم تب ہی دیتے ہیں جب ہمیں اس کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔لاریب بہن! مائینڈ نہیں کرنا۔
میں پہلے ایک بار بھی یہ لکھ کے مٹا چکا ہوں۔ آپ بہت جلد وضاحت دی دیتی ہیں۔ بات وہی ٹھپ ہوجاتی ہے
یہاں ہم سب ایک فیملی طرح ہیں اور لائٹر نوٹ پہ بات کر رہے ہوتے ہیں۔ تو ایسی کوئی بات نہیں ہوتی کہ اس کی بہت زیادہ وضاحت دی جائے۔ بات کا لطف لیا کریں۔ اگلا وار کیا کریں۔ یہی تو مزاح ہے۔ ورنہ پھر سنجیدگی در آتی ہے۔ اور وہ بھی شدید قسم کی۔۔۔!!
امید ہے آپ فریکیونسی پکڑ لیں گی میں جس سٹیشن سے بات کر رہا ہوں۔
آں ہاں۔۔۔۔ کڑیے بئوں ڈاڈھی ایں۔۔۔۔۔اور آپ یہ کیوں چاہتے ہیں کہ سب آپ کی طرح سوچا کریں اور کیا کریں؟؟ اب سب آپ کی طرح تو نہیں ہو سکتے۔
نہیں جی میرے حصے کا بھی آپ کھا گئی ہیں۔۔۔۔!!جو مزاج آپ کا ہے وہ آپ کا ہے اور جو ہمارا ہے وہ ہمارا ہے۔
بہن ملک میں پہلے بہت شدت پسندی۔۔۔ اب وضاحتوں میں ایسا ہوگا تو۔۔۔!!وضاحت تو ہم تب ہی دیتے ہیں جب ہمیں اس کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
اسے کہتے ہیں فری ہٹ پہ سکسر۔۔۔!! ہمم اچھا کھیلتی ہیں سلیکشن کے امکانات ہیں۔۔۔!!بہرحال کوشش کریں گے کہ جتنی تفصیلی باتیں آپ کرتے ہیں اتنی تفصیلی وضاحت نہ دیا کریں۔
لاریب بہن! مائینڈ نہیں کرنا۔
میں پہلے ایک بار بھی یہ لکھ کے مٹا چکا ہوں۔ آپ بہت جلد وضاحت دی دیتی ہیں۔ بات وہی ٹھپ ہوجاتی ہے
یہاں ہم سب ایک فیملی طرح ہیں اور لائٹر نوٹ پہ بات کر رہے ہوتے ہیں۔ تو ایسی کوئی بات نہیں ہوتی کہ اس کی بہت زیادہ وضاحت دی جائے۔ بات کا لطف لیا کریں۔ اگلا وار کیا کریں۔ یہی تو مزاح ہے۔ ورنہ پھر سنجیدگی در آتی ہے۔ اور وہ بھی شدید قسم کی۔۔۔!!
امید ہے آپ فریکیونسی پکڑ لیں گی میں جس سٹیشن سے بات کر رہا ہوں۔
حسن محمود جماعتی ہن سواد آیا جے؟اور آپ یہ کیوں چاہتے ہیں کہ سب آپ کی طرح سوچا کریں اور کیا کریں؟؟ اب سب آپ کی طرح تو نہیں ہو سکتے۔ جو مزاج آپ کا ہے وہ آپ کا ہے اور جو ہمارا ہے وہ ہمارا ہے۔ اور وضاحت تو ہم تب ہی دیتے ہیں جب ہمیں اس کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
بہرحال کوشش کریں گے کہ جتنی تفصیلی باتیں آپ کرتے ہیں اتنی تفصیلی وضاحت نہ دیا کریں۔
آپ میری طرف نہیں تھیں؟؟؟
معلومات الشدیدہم عشق کی گھمن گھیریوں سے پہلے ہی گھبراتے ہیں
ہااااا یہ غلط فہمی کب ہوئی آپ کو؟آپ میری طرف نہیں تھیں؟؟؟
یہ کس چیز کا شربت ہے؟ کتنا ریفریشنگ لگ رہا ہے.معلومات الشدید
گھبرائیں نہیں مرزا صاحبہ، یہ لیجیے۔۔۔ ورنہ۔۔۔۔۔۔ فالسہ تو کہیں گیا ہی نہیں۔۔
میں نے کہا میری بہن میری طرف ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔ چلو کوئی نہیں۔۔!!ہااااا یہ غلط فہمی کب ہوئی آپ کو؟
forever aloneمیں نے کہا میری بہن میری طرف ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔ چلو کوئی نہیں۔۔!!
ہم تو بچپن میں بھی اکیلے تھے
صرف دل کی گلی میں کھیلے تھے
اک طرف مورچے تھے پلکوں کے
اک طرف آنسوؤں کے ریلے تھے