پہلا سوال تو یہ اٹھتا ہے جس جس کو بھی معطل کیا گیا، اسے بتلایا گیا کہ یہ جرم ہے آپ کا؟ اسی سوال کو اگر ریورس کر لیں تو کیا انتظامیہ کوئی فرشتہ ہے کہ غلطی کی متحمل نہیں ہو سکتی؟ کوئی ایسا مراسلہ بتا دیں جہاں اس نے اعتراف کیا ہو۔ فیصلے یک طرفہ اور ون مین شو کی پالیسی پہ نہیں ہوتے، اس کے لیے مجرم کو اس کا جرم بتلا کر سزا سنائی جاتی ہے اور اسے پورا حق دیا جاتا ہے اس کو ڈیفنڈ کرنے کا۔ ایسا کب ہوا؟ تنبیہہ سے بھی کام چلایا جا سکتا تھا، ایسا بھی نہیں ہوا۔ میرے نزدیک محفل کی پالیسی کو بالکل نئے سرے سے جامع شکل دی جانی چاہیے تاکہ نظام کو بہتر طریقے سے آگے چلایا جا سکے۔کیا وہ لوگ جنہیں پابندیوں سے گزرنا پڑا وہ رائی برابر بھی اپنی کوئی غلطی تسلیم کرنے کو تیار ہیں ؟
لگتا ہے آپ کا موڈ کچھ اور ہےپہلا سوال تو یہ اٹھتا ہے جس جس کو بھی معطل کیا گیا، اسے بتلایا گیا کہ یہ جرم ہے آپ کا؟ اسی سوال کو اگر ریورس کر لیں تو کیا انتظامیہ کوئی فرشتہ ہے کہ غلطی کی متحمل نہیں ہو سکتی؟ کوئی ایسا مراسلہ بتا دیں جہاں اس نے اعتراف کیا ہو۔ فیصلے یک طرفہ اور ون مین شو کی پالیسی پہ نہیں ہوتے، اس کے لیے مجرم کو اس کا جرم بتلا کر سزا سنائی جاتی ہے اور اسے پورا حق دیا جاتا ہے اس کو ڈیفنڈ کرنے کا۔ ایسا کب ہوا؟ تنبیہہ سے بھی کام چلایا جا سکتا تھا، ایسا بھی نہیں ہوا۔ میرے نزدیک محفل کی پالیسی کو بالکل نئے سرے سے جامع شکل دی جانی چاہیے تاکہ نظام کو بہتر طریقے سے آگے چلایا جا سکے۔
میرے موڈ سے آپ کو قطعی کوئی مطلب نہیں ہونا چاہیے۔ اگر کہی گئی بات کا جواب بن پڑے تو دے دیں۔لگتا ہے آپ کا موڈ کچھ اور ہے
آپ توقع رکھیں کہ دنیا آپ کی توقعات کے مطابق تبدیل ہوجائے۔ گڈلک!پہلا سوال تو یہ اٹھتا ہے جس جس کو بھی معطل کیا گیا، اسے بتلایا گیا کہ یہ جرم ہے آپ کا؟ اسی سوال کو اگر ریورس کر لیں تو کیا انتظامیہ کوئی فرشتہ ہے کہ غلطی کی متحمل نہیں ہو سکتی؟ کوئی ایسا مراسلہ بتا دیں جہاں اس نے اعتراف کیا ہو۔ فیصلے یک طرفہ اور ون مین شو کی پالیسی پہ نہیں ہوتے، اس کے لیے مجرم کو اس کا جرم بتلا کر سزا سنائی جاتی ہے اور اسے پورا حق دیا جاتا ہے اس کو ڈیفنڈ کرنے کا۔ ایسا کب ہوا؟ تنبیہہ سے بھی کام چلایا جا سکتا تھا، ایسا بھی نہیں ہوا۔ میرے نزدیک محفل کی پالیسی کو بالکل نئے سرے سے جامع شکل دی جانی چاہیے تاکہ نظام کو بہتر طریقے سے آگے چلایا جا سکے۔
اگر کہی گئی بات کا جواب بن پڑے تو دے دیں۔
ابو مدین صاحب!! آپ کی کیفیت ہمیں بالکل اپنی کیفیت جیسی معلوم ہو رہی ہے کہ جس کے ذہن میں بھی بہت سے سوالات چل رہے ہوں لیکن کوئی جواب نہ مل پا رہا ہو۔ کچھ سوالات ہمارے لیے بھی جواب طلب ہیں۔ امید ہے آپ سے جواب بن پڑا تو آپ بھی ہمیں مناسب جواب دیں گے۔پہلا سوال تو یہ اٹھتا ہے جس جس کو بھی معطل کیا گیا، اسے بتلایا گیا کہ یہ جرم ہے آپ کا؟ اسی سوال کو اگر ریورس کر لیں تو کیا انتظامیہ کوئی فرشتہ ہے کہ غلطی کی متحمل نہیں ہو سکتی؟ کوئی ایسا مراسلہ بتا دیں جہاں اس نے اعتراف کیا ہو۔ فیصلے یک طرفہ اور ون مین شو کی پالیسی پہ نہیں ہوتے، اس کے لیے مجرم کو اس کا جرم بتلا کر سزا سنائی جاتی ہے اور اسے پورا حق دیا جاتا ہے اس کو ڈیفنڈ کرنے کا۔ ایسا کب ہوا؟ تنبیہہ سے بھی کام چلایا جا سکتا تھا، ایسا بھی نہیں ہوا۔ میرے نزدیک محفل کی پالیسی کو بالکل نئے سرے سے جامع شکل دی جانی چاہیے تاکہ نظام کو بہتر طریقے سے آگے چلایا جا سکے۔
لاریبابو مدین صاحب!! آپ کی کیفیت ہمیں بالکل اپنی کیفیت جیسی معلوم ہو رہی ہے کہ جس کے ذہن میں بھی بہت سے سوالات چل رہے ہوں لیکن کوئی جواب نہ مل پا رہا ہو۔ کچھ سوالات ہمارے لیے بھی جواب طلب ہیں۔ امید ہے آپ سے جواب بن پڑا تو آپ بھی ہمیں مناسب جواب دیں گے۔
کیا آپ کے علم میں نہیں ہے کہ جو لوگ معطل ہوئے وہ ہنگامہ آرائی کرنے اور ناشائستہ زبان استعمال کرنے کے سبب معطل ہوئے ہیں؟؟ محفل میں جس طرح ایک گروہ بنا کر محاذ آرائی کی گئی اس میں آپ انتظامیہ سے یہ توقع کیسے کر سکتے ہیں ایک ایک کو اپنے آپ کو ڈیفینڈ کرنے اور تنبیہ کرنے کے بعد اسے معطل کیا جائے گا؟؟
معطل ہونے والے کچھ نفیس لوگ فیک آئی ڈیز بنا کر دوبارہ محفل پر وادر ہوتے رہے اور محفلین کے ساتھ بدکلامی کے مرتکب ہوئے۔ کیا ان کا یہ طریقہ اور رویہ درست تھا؟؟ وہ اپنے اس رویے کی کیا وضاحت پیش کرتے ہیں؟؟
جہاں تک ہم سمجھ پائے ہیں محفل پہ دنیا بھر سے لوگ اکٹھے ہیں۔ اور کچھ لوگوں کا کچھ لوگوں سے شدید نظریاتی اختلاف ہے۔ کیا اس کا مناسب حل یہ ہے کہ محفل کے باشعور اور صاحبِ علم احباب اس اختلاف رائے کے نتیجے میں ایک گروہ بنا کر ہنگامہ آرائیوں پر اتر آئیں؟؟
کالی ڈی میں کچھ مخصوص لوگ ایک پلاننگ کے تحت بھدے مذاق کر کے محفل کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ یہ احتجاج کی کونسی صورت ہے؟؟ اگر آپ ذرا غور کریں محفل پہ کچھ اور محفلین بھی ہیں جو اس نظریاتی جنگ اور چند مخصوص محفلین کے رویوں سے شدید اذیت سے دوچار ہیں۔
جو پالیسی بارہ سال سے عمل میں ہے اسے ایک دم سے بدلنے اور ایک بالکل نئی پالیسی عمل میں لانے کا کہنے کے بجائے سب کو اپنے اپنے رویوں پر غور نہیں کرنا چاہیے؟
اگر ہماری ان باتوں کے جواب میں کسی مناسب جواب کے بجائے آپ نے کوئی طنزیہ انداز اختیار کرنا ہے یا توپوں کا رخ ہماری طرف کر کے اندھا دھند گولہ باری شروع کرنی ہے تو بے شک آپ ہمارے اس مراسلے کو نظر انداز کر دیں۔ کیونکہ ذاتی طور پہ ہمیں کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے اور نہ ہم کسی سے محاذ آرائی چاہتے ہیں۔
توقع مجھے کسی سے بھی نہیں ہے اور نہ ہی ایسی خواہش کہ دنیا میری توقعات کے مطابق چلے لیکن معذرت خواہ ہوں میں آزادی اور انصاف کے دہرے پیمانے پہ یقین نہیں رکھتا۔ جو درست سمجھتا ہوں، آزادی اظہار رائے کے تحت کہنے کا حق رکھتا ہوں اور ڈرتا میں رب کے سوا کسی سے بھی نہیں۔ اگر مذہب یا مولوی پر تنقید کا حق حاصل ہے تو حکمران یا انتظامیہ اس سے بالاتر نہیں۔آپ توقع رکھیں کہ دنیا آپ کی توقعات کے مطابق تبدیل ہوجائے۔ گڈلک!
بالکل ضرور، آپ کے سوالات کے جواب جہاں تک مجھ ناچیز کو سمجھ آئے ہیں، حاضر ہیں۔ابو مدین صاحب!! آپ کی کیفیت ہمیں بالکل اپنی کیفیت جیسی معلوم ہو رہی ہے کہ جس کے ذہن میں بھی بہت سے سوالات چل رہے ہوں لیکن کوئی جواب نہ مل پا رہا ہو۔ کچھ سوالات ہمارے لیے بھی جواب طلب ہیں۔ امید ہے آپ سے جواب بن پڑا تو آپ بھی ہمیں مناسب جواب دیں گے۔
کسی بھی فورم کی پالیسی رنگ، مذہب، نسل اور خوشامدی طبقے کی تفرق کے بغیر عمل در آمد کے لیے بنائی جاتی ہے، نہ کہ مخصوص وقت میں آپ سے اختلاف رائے رکھنے والے طبقے کو ٹارگٹ کرنے کے لیے، یہاں یہ عرض کرنا ضروری ہے کہ صورت حال عارف کریم صاحب کے کیفیت نامہ سے خراب ہوئی، اس کیفیت نامہ میں مذہب اسلام کے لیے انتہائی ناشائستہ زبان استعمال کی گئی تھی میرے ایمان کے مطابق، کسی بھی مذہب پر اگر آپ نے تنقید کرنی ہے تو ضرور کریں لیکن تنقید کی آڑ میں ناشائستہ زبان کسی بھی مذہب کے پیروکار کے لیے انتہائی تکلف دہ ثابت ہوتی ہے۔ اس مراسلے کو محفلین نے رپورٹ کیا جو طریقہ انتظامیہ نے طے کر رکھا ہے لیکن رپورٹ کرنے کے باوجود بھی اس پر ایکشن نہیں لیا گیا، کیوں؟ آزادی اظہار رائے؟ اگر ایسا ہے تو پھر محفلین نے بھی آزادی اظہار رائے کے تحت اپنے جذبات کا کھل کر استعمال کیا، اگر وہ مراسلہ درست تھا تو پھر یہی جواز باقی محفلین کے مراسلوں اور کیفیت ناموں کے لیے صحیح ہے، اگر وہ صحیح نہیں تھا تو پھر باقی کیفیت نامے اور مراسلے درست نہیں تھے، پیمانہ ایک ہونا چاہیے، نہ کہ اپنی پسند کے لیے کچھ اور اور دوسروں کے لیے کچھ اور۔ عرض کرتا چلوں کہ ماضی میں زیک صاحب بھی کئی دفعہ اس قسم کے مشتعل کیفیت نامے اور مراسلے کرتے آئے ہیں، انتطامیہ اس وقت کیوں خاموش رہی، ایکشن کیوں نہ لیا گیا؟ کیا ایکشن کے جملہ حقوق کسی خاص طبقے کے لیے ہیں؟ افسوس تو اس بات کا ہے چند محفلین کو معطل کرنے کے بعد بھی وہ کیفیت نامہ برقرار رہا اور اس پر تاخیر سے ایکشن لیا گیا۔کیا آپ کے علم میں نہیں ہے کہ جو لوگ معطل ہوئے وہ ہنگامہ آرائی کرنے اور ناشائستہ زبان استعمال کرنے کے سبب معطل ہوئے ہیں؟؟ محفل میں جس طرح ایک گروہ بنا کر محاذ آرائی کی گئی اس میں آپ انتظامیہ سے یہ توقع کیسے کر سکتے ہیں ایک ایک کو اپنے آپ کو ڈیفینڈ کرنے اور تنبیہ کرنے کے بعد اسے معطل کیا جائے گا؟؟
ایک طرف تو یہ دعویٰ یا جاتا ہے کہ محفل گھر کی طرح ہے اور دوسری طرف اسی دعویٰ کے برعکس محفلین کو گھر بدر کیا جاتا ہے، اس سے بھی مناسب ایکشن انتظامیہ کے موجود تھے، تنبیہ یا وارننگ سے بھی کام چلایا جا سکتا تھا اور عارف کریم کا کیفیت نامہ حذف کر کے بھی ماحول کو ٹھنڈا کیا جا سکتا تھا۔ ایک لمحے کی غلطی یا غلط پرسیپشن کی سزا معطلی بہت بڑی سزا ہوتی ہے، آپ نے محفلین کی طرف سے دی گئی کنٹریبیوشن کو بالکل ہی نظر انداز کر دیا۔ یہ ہرگز درست عمل نہیں ہے اور نہ ہی میں اس کی حمایت کر سکتا ہوں۔معطل ہونے والے کچھ نفیس لوگ فیک آئی ڈیز بنا کر دوبارہ محفل پر وادر ہوتے رہے اور محفلین کے ساتھ بدکلامی کے مرتکب ہوئے۔ کیا ان کا یہ طریقہ اور رویہ درست تھا؟؟ وہ اپنے اس رویے کی کیا وضاحت پیش کرتے ہیں؟؟
بالکل محفل پہ دنیا بھر سے لوگ اکٹھے ہیں، کیا شدید نظریاتی اختلافی اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ آپ ناشائستگی سے کسی مذہب کو ٹارگٹ کریں۔ اس عمل کی کوئی بھی توجیہہ قابل قبول نہیں ہوتی چاہے آپ کتنے ہی باشعور کیوں نہ ہوں۔ تیلی لگا کر سائیڈ پہ ہو جانے والا عمل آپ کو قبول ہے؟ ہنگامہ آرائیوں سمیت نا انصافی اور آزادی پر قدغن کسی بھی مسئلے کا مناسب حل نہیں ہے۔جہاں تک ہم سمجھ پائے ہیں محفل پہ دنیا بھر سے لوگ اکٹھے ہیں۔ اور کچھ لوگوں کا کچھ لوگوں سے شدید نظریاتی اختلاف ہے۔ کیا اس کا مناسب حل یہ ہے کہ محفل کے باشعور اور صاحبِ علم احباب اس اختلاف رائے کے نتیجے میں ایک گروہ بنا کر ہنگامہ آرائیوں پر اتر آئیں؟؟
صرف کالی ڈی پی میں ہی نہیں میری بہن، کالا رنگ پہ نظر چونکہ جلدی پڑتی ہے اور ذہن میں اپنا عکس چھوڑ جاتا ہے اس لیے آپ کو یہی یاد ہے۔ یہاں پہ تو چند محفلین ایسے بھی ہیں جن کی کنٹریبیوشن صفر اور نوے فیصد سے زائد تبصرے طنز پر مبنی ہیں، ان کے تبصرے آپ کی نظر سے نہیں گزرے۔ میں تو پھر دہرانا چاہوں گا کہ پالیسی سب کے لیے یکساں کیوں نہیں ہے؟ جو بھی محفلین کسی ناشائستگی کا مظاہرہ کرتا ہے اسے مناسب وارننگ یا سزا ملے لیکن کیا انتظامیہ یا آپ کو وہ مراسلے نظر نہیں آتے۔ غلط کا معیار ایک ہونا چاہیے، چاہے اس کی ڈی پی کالی ہو یا سفید، پیلی ہو یا نیلی، انتظامیہ اپنے اردگرد خوشامدی طبقے کو پہچاننے سے کیوں گریزاں ہے؟ کیا کچھ محفلین گروہ کی صورت میں مذہب کو ٹارگٹ کرنے میں سرگرم نہیں ہیں؟ وہ نظر کی حد سے باہر کیوں ہیں؟ یہ ایک فطری عمل ہے کہ ایک نظریہ سے محبت کرنے والے لوگ ایک گروہ میں ہی ہوتے ہیں اور وہی سب کچھ یہاں بھی ہے۔کالی ڈی میں کچھ مخصوص لوگ ایک پلاننگ کے تحت بھدے مذاق کر کے محفل کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ یہ احتجاج کی کونسی صورت ہے؟؟ اگر آپ ذرا غور کریں محفل پہ کچھ اور محفلین بھی ہیں جو اس نظریاتی جنگ اور چند مخصوص محفلین کے رویوں سے شدید اذیت سے دوچار ہیں۔
ایک چیز اگر ایک وقت میں طے ہوگئی تو اسے کبھی تبدیل نہیں ہونا چاہیے؟ قانون اور پالیسیاں وقت کے حساب بدلتے ماحول سے اپڈیٹ ہوتے رہتے ہیں تاکہ مستقبل میں کسی سانحہ سے بچا جا سکے اور معاشرے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلا جا سکے۔ کھڑا پانی بھی کچھ عرصے میں بدبودار ہو جاتا ہے۔ آپ ابھی بھی میری بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ پالیسی میں تبدیلی کیوں ضروری ہے، ہم کسی سانحے کا انتطار کرتے رہتے ہیں اور پھر اس کے بعد سوچنا شروع کر دیتے ہیں۔ محفل کی پالیسی موجودہ حالات اور وقت میں مکمل اور جامع نہیں ہے، اس میں بہت سی تبدیلیوں کی گنجائش ہے۔ اگر انتطامیہ اس بارے میں سنجیدہ ہے تو چند قابل محفلین کو یہ ذمہ داری سونپ کر اسے نکھار سکتی ہے اور اس میں کوئی قباحت والی بات نہیں۔ میری اس تنقید کو دل پہ ہرگز نہیں لیا جانا چاہیے، میں محفل کے بارے میں انتہائی مخلص ہوں اور ہر قسمی تعاون کی یقین دہانی کرانے کے لیے تیار ہوں لیکن نا انصافی اور آزادی کے معاملے میں اپنے موقف پر قائم ہوں۔جو پالیسی بارہ سال سے عمل میں ہے اسے ایک دم سے بدلنے اور ایک بالکل نئی پالیسی عمل میں لانے کا کہنے کے بجائے سب کو اپنے اپنے رویوں پر غور نہیں کرنا چاہیے؟
وقت کی کمی کے سبب شاید بہتر جواب نہ ہو لیکن میرا پہلے بھی موقف انصاف اور آزادی کا یکساں معیار تھا اور اب بھی یہی ہے، میں کسی کے اچھے یا برے عمل کا ٹھیکیدار ہرگز نہیں لیکن جو محسوس کرتا ہوں بیان کرتا ہوں۔ میرا موقف ٹھیک ہونا یا آپ کا اتفاق کرنا ہرگز ضروری نہیں۔ ہر انسان خطا کا پتلا ہے مجھ سمیت، میں بھی کوئی فرشتہ نہیں ہوں اور نہ انتظامیہ اور نہ ہی محفلین۔اگر ہماری ان باتوں کے جواب میں کسی مناسب جواب کے بجائے آپ نے کوئی طنزیہ انداز اختیار کرنا ہے یا توپوں کا رخ ہماری طرف کر کے اندھا دھند گولہ باری شروع کرنی ہے تو بے شک آپ ہمارے اس مراسلے کو نظر انداز کر دیں۔ کیونکہ ذاتی طور پہ ہمیں کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے اور نہ ہم کسی سے محاذ آرائی چاہتے ہیں۔
پیاری بہن تمام لوگوں کو ایک کٹہرے میں مت کھڑا کر دیا کیا کیجیے .. کالی ڈی پی میں میں خود بھی شامل.تھی لیکن میں نے کہیں کوئی منفی کمنٹ نہیں کیا کوئی ناشائستہ بات نہیں کی از حد کوشش کی ہے ماحول.کو مثبت کرنے کی اسی طرح اور بھی بہت سے احباب تھے عاطف ملک ۔ چوہدری عبدالقیوم صاحب' لئیق احمد وغیرہ جنکی طرف سے کسی منفی کاروائی کو.میں نے نوٹس نہیں کیا ... ہاں اگر کچھ لوگوں نے ایسا کیا ہو تو یہ اچھی بات نہیں ہم.کسی کسی بھی غلط بات پہ جھوٹی تاویل دے کہ اسے فرشتہ نہیں ثابت کرتے ... لیکن گزارش فقط اتنی ہے کہ مثبت اقدامات اگر انتظامیہ کی جانب سے ہوں تو ہم امید رکھتے ہیں کہ حالت کی.مجموعی صورتحال.بہتر ہوگی ... باقی انتظامیہ اپنے فیصلے میں آزاد ہے جو مرضی آئے کرے .. ہم نے پر امن اور مثبت سوچ کے ساتھ ایک.تجویز دی تھی یہ نہیں کہا کہ جے آئی ٹی تشکیل دے کے معاملہ دلائل اور شواہد کی بنیاد پہ کھلی کچہری لگا کے حل.کیا جائے اور مجرمین کو سر عام.پھانسی دی جائے ..ایک.فورم.ہے جہاں اردو سے محبت رکھنے والے موجود ہیں .. خیالات کا تصادم.بھی بعید از قیاس نہیں ہو جاتا ہے ہوگیا ... اب جانے دی جائے.اَبُو مدین افسوس کی بات یہ ہے کہ آپ کی یہ ساری وضاحت بھی انتہائی جانبدارانہ نکلی۔ آپ اپنے ساتھیوں کے بہت سے انتہائی غلط اور قابل اعتراض کاموں کو پوری طرح سے درست قرار دے رہے ہیں جو سراسر غلط ہے۔ طنز اور بدکلامی میں واضح فرق ہے جو شاید آپ کو بھی نظر نہیں آیا۔ اگر انتظامیہ غلط ہے تو کالی ڈی پی والے احباب کا طرز عمل بھی کسی طور درست نہیں۔
بہرحال اب آگے کی بات یہ ہے کہ چند احباب کی جانب سے کچھ مثبت رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں حالات بہتر ہوں۔ اس گفتگو کو یہیں سمیٹنا چاہیں گے۔ اس پہ مزید بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
حسن محمود جماعتی دینی تو پُرمزاح کی ریٹنگ تھی کہ اس لڑی میں یہ مراسلہ چہ معنی دارد؟؟ لیکن یہ نغمہ آج کل ہماری میوزک لسٹ میں سر فہرست ہے تو زبردست کی ریٹنگ دیتے ہی بنی۔چن کتھاں گزاری ائی رات وے
مینڈا جی دلیلاں دے وات وے
پیاری بہن تمام لوگوں کو ایک کٹہرے میں مت کھڑا کر دیا کیا کیجیے .. کالی ڈی پی میں میں خود بھی شامل.تھی لیکن میں نے کہیں کوئی منفی کمنٹ نہیں کیا کوئی ناشائستہ بات نہیں کی از حد کوشش کی ہے ماحول.کو مثبت کرنے کی اسی طرح اور بھی بہت سے احباب تھے عاطف ملک ۔ چوہدری عبدالقیوم صاحب' لئیق احمد وغیرہ جنکی طرف سے کسی منفی کاروائی کو.میں نے نوٹس نہیں کیا ... ہاں اگر کچھ لوگوں نے ایسا کیا ہو تو یہ اچھی بات نہیں ہم.کسی کسی بھی غلط بات پہ جھوٹی تاویل دے کہ اسے فرشتہ نہیں ثابت کرتے ... لیکن گزارش فقط اتنی ہے کہ مثبت اقدامات اگر انتظامیہ کی جانب سے ہوں تو ہم امید رکھتے ہیں کہ حالت کی.مجموعی صورتحال.بہتر ہوگی ... باقی انتظامیہ اپنے فیصلے میں آزاد ہے جو مرضی آئے کرے .. ہم نے پر امن اور مثبت سوچ کے ساتھ ایک.تجویز دی تھی یہ نہیں کہا کہ جے آئی ٹی تشکیل دے کے معاملہ دلائل اور شواہد کی بنیاد پہ کھلی کچہری لگا کے حل.کیا جائے اور مجرمین کو سر عام.پھانسی دی جائے ..ایک.فورم.ہے جہاں اردو سے محبت رکھنے والے موجود ہیں .. خیالات کا تصادم.بھی بعید از قیاس نہیں ہو جاتا ہے ہوگیا ... اب جانے دی جائے.
ہاں جہاں تک فیک آئی ڈیز کے معاملے کو ہر جگہ اچھالا جاتا ہے تو میری سمجھ.میں نہیں آتا کہ اس سے کیا ثابت کرن مراد ہوتا ہے؟ کہ آیا دیکھو یہ فورم.ہمارا ہے تم.اس کے بغیر نہیں رہ سکتے اس لیے ہم ذلیل کرتے رہیں گے یا پھر محفل.کے قوانین میں شامل.ہے کہ کوئی معطل ہوجائے تو دوسری آئی ڈی سے آنا گناہ کبیرہ ہے. کوئہ بھی کسی انسان کے تمام اعمال کو اپنی مرضی کے مطابق ڈرائیو نہیں کر سکتا ہر شخص کو اللہ نے آزاد پیدا کیا ہے وہ کسی کا غلام.نہیں .. اسلیے نفرت اور دشمنی کو ہوا دینے والی بات سے گریز کرنا بہتر ہے .. اللہ معاملات میں بہتری لائے اور ہم سب کو عقل.سلیم اور فطرت سلیم.عطا فرمائے ... آمین
واہ جی واہ معاملات تو یہاں پر چلتے ہیں سارے ہم یہ جاننا چاہتے ہین ایڈمن صاحب نے معطل ممبران کو بحال کرنے والی فائل بنا لی ہے کہ نہیں اب تو نائب وزیر نے بھی سفارش کر رکھی ہے
محمد وارث بھائی کوشش جاری رکھیں کبھی تو برف پگھلے گی
سائرہ، ہم نے بھی سب کالی ڈی پی والے محفلین کو بیچ میں شامل نہیں کیا۔ ظاہر ہے جو منفی کاروائیوں میں ملوث نظر آئے ہیں انہی کی بات کی ہے۔ بلکہ کچھ محفلین کی تو ہم تعریف کرنا چاہیں گے جیسے کہ مریم افتخار اور عاطف ملک، انہوں نے اختلاف رائے کے باوجود اپنا رویہ بہت ہی مثبت رکھا اور محفل سے ناتا توڑے بغیر محفل پر متحرک بھی رہے اور ناپسندیدہ عناصر کو نظرانداز کیا۔آپ کی اس بات سے میں متفق ہوں کہ احتجاج کرنے والوں میں سب ہی سے منفی کاروائیاں سرزد نہیں ہوئیں۔ کچھ کی حرکات کی وجہ سے سب بدنام ہوئے۔ دو تین ایسے لوگ ہیں جن سے مجھے ذاتی طور پر بے انتہا شکایت ہے اور مجھے شک ہے کہ انھوں نے موقعے سے فائدہ اٹھایا اور بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ ان کے مقاصد ہو سکتا ہے صرف مزہ لینے کے ہوں، کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ ان میں سے ایک پر مجھے ذاتی طور پر شک ہے کہ ہو سکتا ہے ان کا مقصد شروع سے صرف محفل کو بدنام کرنا رہا ہو۔ یہ میرے ذاتی شکوک ہیں اور چونکہ میرے پاس کسی کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے سو صرف کسی کے رویے کو جانچ کر، میں کسی کا نام لے کر الزام تراشی کرنا مناسب نہیں سمجھتی۔
جہاں تک بات فیک آئی ڈیز کی ہے تو یہ غالباً محفل کی پالیسی میں ہے کہ جس کسی کو دائمی معطل کیا گیا ہے، وہ واپس نہیں آسکتا۔ یہ فورمز پر اس لئے کیا جاتا ہے کہ مثال کے طور پر کوئی شخص بے انتہا نازیبہ حرکات میں ملوث رہا ہو جیسا کہ خواتین سے بدتمیزی، غیر اخلاقی مراسلے پوسٹ کرنا وغیرہ، ایسے میں اس طرح کے لوگوں کی واپسی کی گنجائش نہیں رہتی۔ یہ پالیسی ایسی حرکات سے آئندہ بچنے کے لئے بالکل ٹھیک ہے۔ اور جہاں تک سو ہزار آئی ڈیز بنا کر ادھم بازی کرنے کی کی بات ہے تو اس طرح کا رویہ کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں ہو سکتا۔ اگر انتظامیہ ایسی آئی ڈیز کا ایک ہی آئی پی دیکھے اور ان کو بین کرے تو انتظامیہ حق بجانب ہے۔