کوائف نامے

توں نے ضرور معطل کرانا ہے!!!
:bye::bye::bye:
بھائی ناممکنات میں سے ہے بھائی کی معطلی۔فرقان بھائی نے محفل سے محبت میں حالات کی بہتری کےلیے اپنی طرف سے بھرپور کوشیش کی ہے۔اللہ کریم فرقان بھائی کو سلامت رکھیں۔آمین
 

سین خے

محفلین
زکر برگ بھی معطل کرتا ہوتا ہے؟ ؟ :cool:

فیسبک کی پوسٹنگ کے حوالے سے کافی سخت پالیسی ہے۔ آپ مثال کے طور پر اسپیمنگ پالیسی کو دیکھ لیں۔ اگر آپ دوسروں کی ٹائم لائنز پر کوئی لنک یا امیج بار بار پوسٹ کرتے رہیں اور کوئی آپ کو رپورٹ کر دے تو آئی ڈی بند ہوتی ہے۔ ایک دو لوگوں کا تو میں نے دیکھا کہ ان کی آئی ڈی کھول بھی دی گئی تو بعد میں کافی مہینوں کے لئے ان کی پوسٹنگ کی سہولت بند رکھی گئی۔

اگر فیسبک پر سخت پالیسی نہ رکھی جائے تو سب اکاؤنٹ ایک ہی دن میں ہیک ہو جائیں گے۔

اصل میں سارا مسئلہ یہ ہے کہ پالیسیاں بری تو بہت لگتی ہیں لیکن پیچھے کمیونٹی چلانے والے کی درد سری کے بارے میں کم کم سوچا جاتا ہے۔ کیا ہر کسی کا مقصد صرف کمیونٹیز میں بات چیت ہی کرنا ہوتا ہے؟ ہر کسی کا یہ مقصد نہیں ہوتا۔ بہت ساری دشمنیاں بھی ہوتی ہیں اور کسی فورم کی ریپیوٹیشن برباد کرنے کے لئے ادھر ادھر سے ہرکارے آتے رہتے ہیں۔ بات تو ساری یہ ہے کہ ہم ان جیسوں کے ہاتھوں کتنا استعمال ہوتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ہم ان کو اپنا ہمدرد سمجھ رہے ہوں اور ان کا مقصد صرف پہلے دن سے خرابی ہو۔

میری طرف سے اسی لئے انتظامیہ سے صرف گزارش ہے کہ دائمی معطلی پر اگر پھر سے غور کیا جا سکتا ہو تو بہت ہی بہتر ہوگا اور صرف ان معطل اراکین کے لئے ہے جن کے لئے محمد وارث بھائی نے کہا ہے۔ یہ اس لئے ہے کہ ان لوگوں کا مجھے کانٹریبیوشن نظر آتا ہے۔ جن کا کوئی کانٹریبیوشن نہ ہو اور وہ آتے ہی صرف محفل اور محفلین کو باتیں سنانے ہوں تو ان لوگوں کو کم از کم میری ہمدردی حاصل نہیں ہو سکتی۔
 

The Rebel

محفلین
Top