محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
بہنا جہاں تک کالی ڈی پی لگانے والوں کی بات کی جا رہی ہے تو اس میں ہم بھی شامل تھے مگر ہم نے کوئی غیرشائستہ اور غیر اخلاقی مراسلہ نہیں کیا اور محفل میں اس وقت میں بھی محفلین سے گزارش کی تھی۔آپ کی اس بات سے میں متفق ہوں کہ احتجاج کرنے والوں میں سب ہی سے منفی کاروائیاں سرزد نہیں ہوئیں۔ کچھ کی حرکات کی وجہ سے سب بدنام ہوئے۔ دو تین ایسے لوگ ہیں جن سے مجھے ذاتی طور پر بے انتہا شکایت ہے اور مجھے شک ہے کہ انھوں نے موقعے سے فائدہ اٹھایا اور بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ ان کے مقاصد ہو سکتا ہے صرف مزہ لینے کے ہوں، کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ ان میں سے ایک پر مجھے ذاتی طور پر شک ہے کہ ہو سکتا ہے ان کا مقصد شروع سے صرف محفل کو بدنام کرنا رہا ہو۔ یہ میرے ذاتی شکوک ہیں اور چونکہ میرے پاس کسی کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے سو صرف کسی کے رویے کو جانچ کر، میں کسی کا نام لے کر الزام تراشی کرنا مناسب نہیں سمجھتی۔
جہاں تک بات فیک آئی ڈیز کی ہے تو یہ غالباً محفل کی پالیسی میں ہے کہ جس کسی کو دائمی معطل کیا گیا ہے، وہ واپس نہیں آسکتا۔ یہ فورمز پر اس لئے کیا جاتا ہے کہ مثال کے طور پر کوئی شخص بے انتہا نازیبہ حرکات میں ملوث رہا ہو جیسا کہ خواتین سے بدتمیزی، غیر اخلاقی مراسلے پوسٹ کرنا وغیرہ، ایسے میں اس طرح کے لوگوں کی واپسی کی گنجائش نہیں رہتی۔ یہ پالیسی ایسی حرکات سے آئندہ بچنے کے لئے بالکل ٹھیک ہے۔ اور جہاں تک سو ہزار آئی ڈیز بنا کر ادھم بازی کرنے کی کی بات ہے تو اس طرح کا رویہ کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں ہو سکتا۔ اگر انتظامیہ ایسی آئی ڈیز کا ایک ہی آئی پی دیکھے اور ان کو بین کرے تو انتظامیہ حق بجانب ہے۔
آخری تدوین: