آپ کے خیال میں اگر زائرین واپس اپنے ملک نہ آتے تو یہ وبا پاکستان میں نہ آتی؟ یہ کہا جا سکتا ہے کہ انتظامی کوتاہیاں ضرور ہوئی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں اس سے شیعہ سنی لڑائی لڑی جائے۔ کیا یہ افراد اگر سعودی عرب پھنسے ہوتے اور پاکستانی حکومت انہیں واپس لاتی تو غلط اقدام ہوتا؟ لوگ تو ایران کے علاوہ بھی دیگر ممالک جیسے اٹلی امریکہ اور انگلینڈ سے ابھی تک واپس آتے رہے ہیں اور کئی تو بغیر سکریننگ کے اپنے گھر گئے۔ کیا آپ کے خیال میں وہ پوٹینشل کیرئرز نہیں تھے؟ اور صرف اور صرف زائرین ہی اس کے ذمہ دار ہیں؟ کیا ایک ہی بات زائرین زائرین دہرانے سے قاری یہ گمان نہیں کرے گا کہ آپ کو صرف زائرین سے مسئلہ ہے اور اس صورت میں یہ گمان حقیقت کے قریب ترین نہ ہو گا جب آپ کا تعلق کسی خاص مذہبی پارٹی سے ہو؟ میں پھر وہی بات دہرانا چاہوں گا کہ حکومتی انتظامی کوتاہیاں اپنی جگہ ضرور ہیں لیکن وبا کا مذہبی عقائد اور اختلاف سے کوئی تعلق نہیں۔ لہذا اس میں زائرین برے اور تبلیغی اچھے کی کوئی گنجائش نہیں۔ وبا کے پھیلاؤ میں ہجوم اور آزادانہ نقل و حرکت فیورایبل کنڈیشنز ہیں، اب وہ جو بھی کرے گا نتائج کا ذمہ دار وہی ہو گا۔