کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

محمد سعد

محفلین
کیا اب اس کے ساتھ بھی وہی کہانی ہونے لگی ہے؟ لوگوں کا بلا ضرورت گھروں میں ذخیرہ کر لینا، تاجروں کا قیمت بیس گنا بڑھا دینا؟
اور یہاں لوگوں نے ویسے ہی کرونا کے مریض کو کھلانی شروع کر دینی ہے، جبکہ اس میں کرونا کا علاج نہیں، بلکہ انتہائی بیمار مریض کو بچانے میں مددگار ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا اب اس کے ساتھ بھی وہی کہانی ہونے لگی ہے؟ لوگوں کا بلا ضرورت گھروں میں ذخیرہ کر لینا، تاجروں کا قیمت بیس گنا بڑھا دینا؟
جی جناب ہو چکی! آج کی اخباروں میں خبریں ہیں کہ پاکستان میں اس دوائی کی نہ صرف قیمت بڑھ گئی ہے بلکہ یہ مارکیٹ سے غائب بھی ہو گئی ہے۔
کراچی کے میڈیکل اسٹورز سے ڈیکسا میتھاسون غائب
 
جاسم محمد

محفلین
جی جناب ہو چکی! آج کی اخباروں میں خبریں ہیں کہ پاکستان میں اس دوائی کی نہ صرف قیمت بڑھ گئی ہے بلکہ یہ مارکیٹ سے غائب بھی ہو گئی ہے۔
کراچی کے میڈیکل اسٹورز سے ڈیکسا میتھاسون غائب
پاکستان کا نام غائبستان رکھ دیں جہاں بندوں سے لیکر ضروری اشیا اچانک غائب ہو جاتی ہیں
 
محمد سعد

محفلین
یہ ذہن میں رکھیں کہ ابھی آزمائشیں جاری ہیں کہ کون کون سی ویکسین استعمال میں محفوظ ہے اور انسانوں میں وائرس کو کامیابی کے ساتھ ختم کر سکتی ہیں۔
نیز یہ بھی کہ ترقی پذیر ممالک میں عام دستیابی ممکن بنانے میں اس سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔
 
خوشخبریء متذکرہ بالا پر مابدولت برادرم عدنان کے دہن خوش کلام کو مصداق محاورہء زبان زدعام یعنی گھی شکرسے بھر دیتے ، تاہم حیف ، کہ عہد حاضر یہ ہر دو اجناس یاتو دقت الرسد ہیں یا گراں بہا ہیں چنانچہ مابدولت محض اس دعا پر ہی اکتفا کریں گے کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے عدنان ۔:):)
 
جاسم محمد

محفلین
image.png
 
Top