کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

سین خے

محفلین
پاکستان میں ویکسین کی آزمائش: ویکسین کون سی ہے اور آزمائش کا طریقہ کار کیا ہے - BBC News اردو

اس ویکسین کو چین کی کمپنی بائیو ٹیک کینسائنو بائیو نے بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اشتراک سے بنایا ہے۔ اسے ’اے ڈی فائیو نوول کورونا وائرس ویکسین‘ کا نام دیا گیا ہے۔ پاکستان میں اس کے ’فیز تھری‘ یا تیسرے مرحلے کی آزمائش ہوگی۔

پاکستان کی طبی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب یہاں کسی ویکسین کی آزمائش کی جا رہی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ کامیابی کی صورت میں یہ ویکسین ایک بڑی مقدار میں پاکستان کو بھی مل سکے گی۔

ڈاکٹر اعجاز خان نے بتایا کہ پاکستان کے پانچ ہسپتالوں میں 10 ہزار رضاکاروں کو یہ ویکسین لگائی جائے گی جبکہ دنیا میں مجموعی طور پر کل 40 ہزار رضا کار اس میں شامل ہوں گے۔

انھوں نے بتایا کہ ’دنیا میں اس وقت 150 ویکسین تجرباتی مراحل سے گزر رہی ہیں اور ان میں سے 25 انسانوں پر آزمائش کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور پانچ سے سات ایسی ہیں جو اس ایڈوانس تیسرے مرحلے میں ہیں۔‘
 

عرفان سعید

محفلین
3E49OLz.jpg

لنکڈاِن وال سے کاپی
 

جاسمن

لائبریرین
ایسے لوگ جو دل کے مریض ہیں اور ساٹھ سے اوپر ہیں، پاکستان میں جو ویکسین موجود ہے، ان کے لیے لگوانا بہتر ہے یا نہیں؟
 

جاسم محمد

محفلین
ایسے لوگ جو دل کے مریض ہیں اور ساٹھ سے اوپر ہیں، پاکستان میں جو ویکسین موجود ہے، ان کے لیے لگوانا بہتر ہے یا نہیں؟
پاکستان میں غالبا چینی اور روسی ویکسین لگوائی جا رہی ہے۔ ان کی ٹیسٹنگ اور ٹرائل مغربی ویکسینز سے مختلف ہوا ہے۔ اس لئے ان کی سیفٹی سے متعلق حتمی رائے قائم کرنا مشکل ہے کیونکہ ڈیٹا کافی نہیں ہے۔
باقی یہی ویکسینز بہت سے ممالک میں اپروو ہو چکی ہیں اور ابھی تک کوئی خطرہ والی چیز تو سامنے نظر نہیں آئی۔
 

زیک

مسافر
ایسے لوگ جو دل کے مریض ہیں اور ساٹھ سے اوپر ہیں، پاکستان میں جو ویکسین موجود ہے، ان کے لیے لگوانا بہتر ہے یا نہیں؟
ساٹھ سال سے اوپر دل کے مریض کو تو سب سے پہلے ویکسین لگوانے چاہیئے کہ کووڈ اس کے لئے کافی خطرناک ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں فی الحال سائنوفارم ویکسین لگا رہے ہیں۔ چائنہ کی اس ویکسین کا اس طرح تفصیلی ڈیٹا نہیں جیسا مغربی ویکسینز کا ہے۔ جو معمولی ڈیٹا سامنے آیا ہے اس سے لگتا ہے کہ ٹھیک ہی ہے۔ ویسے بھی یہ inactivated virus سے بنی ہے جو پرانی اور آزمودہ ٹیکنالوجی ہے۔
 
Top