عرفان سعید
محفلین
پہلے کورونا پھر محفل پہ روناآج کل لوگ گھروں میں بند رہ رہ کر پاگل ہو رہے ہیں۔ تھوڑی آئسولیشن کے اثرات کی گنجائش رکھیں۔
پاگل چھوڑ کے میں تو باؤلا ہوا پڑا ہوں۔
آخری تدوین:
پہلے کورونا پھر محفل پہ روناآج کل لوگ گھروں میں بند رہ رہ کر پاگل ہو رہے ہیں۔ تھوڑی آئسولیشن کے اثرات کی گنجائش رکھیں۔
سعد بیٹے تجھے رگڑا نہیں لگا نا، اس لیے!
خدا تو غفور و رحیم ہے۔
کافی امید افزا پیشرفت ہےیہ اس لڑی میں راتوں رات کیا ہوگیا۔ حیرت انگیز!
کیوں کیا فیملی کے ساتھ وقت گزارنے پر نالاں ہیں؟آج کل لوگ گھروں میں بند رہ رہ کر پاگل ہو رہے ہیں۔ تھوڑی آئسولیشن کے اثرات کی گنجائش رکھیں۔
فیملی پر منحصر ہے۔کیوں کیا فیملی کے ساتھ وقت گزارنے پر نالاں ہیں؟
جب سے یہ لڑی بنی ہے میں خاصی دلچسپی سے یہاں آتا ہوں کہ کوئی امید افزا خبر ملے۔ کل آخری مرتبہ جب دیکھا تھا تو لڑی تیسرے صفحہ پر تھی۔ آج صبح محفل پر آیا تو بیک وقت دو باتیں دیکھیں۔کافی امید افزا پیشرفت ہے
آپ سخت وہمی نہ ہوتے تو مزید خبریں بھی پڑھ سکتے تھےاس لڑی میں کافی امید افزا خبریں صبح صبح پڑھنے کو ملیں!
جب سے یہ لڑی بنی ہے میں خاصی دلچسپی سے یہاں آتا ہوں کہ کوئی امید افزا خبر ملے۔ کل آخری مرتبہ جب دیکھا تھا تو لڑی تیسرے صفحہ پر تھی۔ آج صبح محفل پر آیا تو بیک وقت دو باتیں دیکھیں۔
ایک تو یہ کہ لڑی پانچویں صفحہ تک پہنچ گئی ہے۔ "ہلکا" سا شبہ ہوا کہ شاید کوئی "واقعی" امید افزا خبر مل گئی ہے جو لوگ اتنے اس لڑی پر ٹوٹ پڑے ہیں۔
ساتھ ہی پہلا مراسلہ پڑھا کہ کسی سائنسدان نے خوشی کی خبر سنا دی جس میں اس نے گھبرانے سے قطعی منع کردیا ہے۔ اب تو میرا "ہلکا سا شبہ" فوراً یقین کامل میں بدل گیا کہ پکا کسی سائنسدان نے شاہکار مار ہی دیا ہے۔ لیکن آگے بڑھا تو "خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا جو سنا افسانہ تھا"۔
معروف سائنسدان نے کورونا وائرس کے حوالے سے خوشخبری سنا دی
ویب ڈیسک 25 مارچ 2020
نیویارک: چین میں کورونا وائرس سے متعلق پیش گوئی کرنے والے سائنسدان نے مہلک وبا میں کمی کی نوید سنا دی
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبیل انعام یافتہ سائسندان مائیکل لیوٹ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ٹرننگ پوائنٹ جلد آئے گا۔ کیمسٹری میں نوبیل انعام لینے والے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے بایولوجیکل پروفیسر نے بتایا کہ امریکا جلد دیکھا گا کہ کورونا سے نمٹنے کی لڑائی میں ٹرننگ پوائنٹ ہمارے اندازوں سے بھی پہلے آئے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے ماڈلز ان پیش گوئیوں کی حمایت نہیں کرتے جس کے مطابق کورونا وائرس مہینوں یا سالوں تک معاشرتی خلل پیدا کرے گا یا پھر اس سے لاکھوں اموات ہوں گی۔ مائیکل لیوٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں گھبرانا نہیں ہے اور خود پر قابو رکھنا ہے ہمیں صرف افراتفری کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ساری توجہ نئے کیسز پر دینی ہے اور ریکوری کے ہر سائن کو دیکھنا ہے بجائے اس کے کہ ہم مجموعی تعداد کو دیکھتے رہیں۔
بس یہ ثابت ہوا کہ مائیکل لیوٹ پکا انصافیا ہے۔
کچھ مراسلے ایڈٹ ہوئے یا حذف ہوگئے ہیں کیونکہ مجھے تو صرف "ٹی سپون" والے دو عدد مراسلے دکھائی دے رہے ہیں۔امید افزا خبر یہ ہے کہ کل رات مجھے جو زبردست رگڑا لگا ہے، اس کے بعد لاک ڈاؤن میں گھر بیٹھنا بہت اچھا لگنے لگا ہے۔
بس دیدے پھٹ گئےکچھ مراسلے ایڈٹ ہوئے یا حذف ہوگئے ہیں کیونکہ مجھے تو صرف "ٹی سپون" والے دو عدد مراسلے دکھائی دے رہے ہیں۔
آپ کو تو سب کچھ حرف بحرف یاد ہوگا۔ اور آپ ویسے بھی آرام سے گھر میں بیٹھے ہیں۔ سو آج آپ کا ہوم ورک یہ ہونا چاہیے کہ محفلی ڈائری لکھیے اور اس زبردست رگڑے سے جو کچھ آپ پر گزری ہے اسے دوسروں پر بھی گزاریے۔
امید افزا خبر یہ ہے کہ کل رات مجھے جو زبردست رگڑا لگا ہے، اس کے بعد لاک ڈاؤن میں گھر بیٹھنا بہت اچھا لگنے لگا ہے۔
دو لوگ آپس میں گتھم گتھا لڑ رہے تھے کہ ان کے درمیان ایک اور آگیا۔ تو لڑنے والوں میں سے ایک بولا: باز آجا نہیں تو میں چونتیس کے چونتیس دانت نکال دوں گا۔بس دیدے پھٹ گئے
چودہ طبق روشن ہو گئے
اور ایک شعر جو بہت پسند تھا، اسے زیر لب دہرانے کی ہمت نہیں ہو رہی۔
بھٹکا ہوا راہی میں بھٹکا ہوا راہی تو
منزل ہے کہاں تیری اے لالہ "صحرائی"
کہاں؟دو لوگ آپس میں گتھم گتھا لڑ رہے تھے
جاسم کے تخلیق کردہ پیرالل یونیورس میں۔
کیا دندان شکن وضاحت پیش کی ہے۔دو لوگ آپس میں گتھم گتھا لڑ رہے تھے کہ ان کے درمیان ایک اور آگیا۔ تو لڑنے والوں میں سے ایک بولا: باز آجا نہیں تو میں چونتیس کے چونتیس دانت نکال دوں گا۔
نئے آنے والے نے حیران ہو کر پوچھا: بھئی دانت تو بتیس ہوتے ہیں؟
تو پہلا بولا: دو دانت تیرے بھی نکالوں گا!
---
آپ دو لوگوں کی لڑائی میں وہ تیسرا فریق تھے اس لئے بے وجہ رگڑے گئے!