عائشہ عزیز
لائبریرین
کوریج : جشن برائے سالگرہ ہشتم
السلام علیکم بھیا اور بہنا لوگ!
جیسا کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ میرے امتحان ختم ہوگئے ہیں مم۔۔م۔۔ میرا مطلب تھا کہ اردو محفل کی آٹھویں سالگرہ آ چکی ہے وہ دراصل جب بھی سالگرہ آتی ہے تو میرے امتحان ہو رہے ہوتے ہیں ناں
اوہ ہاں۔۔
محفل کی آٹھویں سالگرہ پر آپ سب کو بہت مبارکباد
اس بار محفل کی کوریج ٹیم (سیدہ شگفتہ آپی اور خرم شہزاد خرم بھیا اور فرحت کیانی آپی) ذرا مصروف ہے اس لیے مجھے ہی مائیک سنبھالنا پڑا ہے اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جشن سالگرہ کے موقع پر پنڈال سج چکا ہے اور ریفریشمنٹ کا بھی خاطر خواہ انتظام کیا گیا ہے۔ محفل کے ایک کونے میں زبیر مرزا بھائی سب لوگوں کو موٹیویٹ کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ چلیں سالگرہ مناتے ہیں وہاں سب لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ماہا عطا بہنا نے کیک کا اسٹال لگایا ہوا ہے اور سب کو کیک پیش کر رہی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ملائکہ کے آنے تک کیک کا ایک آدھ ٹکڑا بچا ہو
تھوڑا سا اور آگے جائیں تو ۔۔تو ۔۔تو اففف نیلم بہنا کچھ چٹ پٹا رکھے دکھائی دیتی ہیں یہ املی کے کھٹے کے ساتھ گول گپے ہیں اور ساتھ میں یمیییی کیریاں بھی ہیں۔۔۔ تو بھیا اور بہنا لوگ یہاں پر لیتے ہیں ایک چھوٹا سا بریک کیونکہ اب ہمارے منہ میں پانی آ رہا ہے ۔۔۔
اردو محفل کی آٹھویں سالگرہ آپ سب کو بہت مبارک ہو۔۔ کوریج ٹیم کے ساتھ ہم پھر حاضر ہوتے ہیں ایک بریک کے بعد۔۔۔