آف کورس آپی ۔۔
مطبل یہ کہ ”مشاعرہ گاہ“ میں (لازم و ملزم ) سگریٹ اور شاعر دونوں کے داخلہ پر پابندی پھر مشاعرہ ”گانے“ کے لئے مراثیوں کو بلوانا پڑے گا
محمد وارث بھائی ، مشاعرہ تو جہاں پسند ہو کر لیں بس سب کے لیے سگریٹ پینے پر پابندی لگا دیجیے گا ۔
تو پھر متفق رائے سے یہ فیصلہ ہوا کہ جب صندوق حاصل کر لیا جائے گا تب خرم شہزادسب کو حصہ تقسیم کرے گا سب متفق ہیں نا
مطبل یہ کہ ”مشاعرہ گاہ“ میں (لازم و ملزم ) سگریٹ اور شاعر دونوں کے داخلہ پر پابندی پھر مشاعرہ ”گانے“ کے لئے مراثیوں کو بلوانا پڑے گا
بہت خوب فرحت گیانی جی آپ جب بھی کچھ لکھ تی ہیں تو بہت ہی عمدہ لکھ تی ہیں مجھے آپ کا لکھ نے کا نداز بہت پسند آتا ہے آپ کی لکھی ہوئی تحریر بہت اچھی ہوتی ہیں اور بہت ہی پورمزا۔اس وقت جو لوگ پنڈال میں داخل ہو رہے ہیں ان کی نظر اس کونے کی طرف جاتی ہے جس طرف ایک ہجوم اکٹھا ہے اور مبارک سلامت کا شور اٹھ رہا ہے۔ شاید سب وہاں محفل کی سالگرہ کی مبارکبادیں دے رہے ہیں، یہی سوچتے ہوئے نئے آنے والے بھی وہیں دوڑے دوڑے جا رہے ہیں۔ اور جاتے ہی دوسروں کی دیکھا دیکھی 'مبارک ہو شمشاد بھائی' کا نعرہ لگاتے ہیں۔ لیکن یہ کیا یہاں تو کچھ اور ہی حالات ہیں۔ شمشاد بھائی کے سامنے پڑے ایک بڑے سے کیک پر بڑا سا 12 کا ہندسہ جگمگاتا ہوا نظر آتا ہے۔ اور لوگ دھڑادھڑ 'شمشاد بھائی مبارک ہو' کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ یا حیرت ہم تو محفل کی ساتویں سالگرہ منانے آئے تھے کیا سفر اتنا طویل ہو گیا کہ بیچ میں پانچ سال مزید آ گئے۔ یہی سوچتے ہوئے جب ایک بار پھر 'محفل کی سالگرہ مبارک' کہنے لگتے ہیں تو سید زبیر فوراً ہی تصحیح کرتے ہیں 'شادی کی سالگرہ مبارک' کہنا ہے۔ ابھی آنے والے زندگی اور شادی کی سالگرہ کے فرق پر خطبہ دینے کے لئے منہ کھولنے کا ارادہ کرتا ہی ہے کہ شمشاد بھائی اس کو پکڑ کر محمد وارث کی کرسی کی طرف بھیج دیتے ہیں۔ جہاں وارث مسکراتے ہوئے 'محفل کی سالگرہ' اور 'عمر قید وہ بھی با مشقت کی سالگرہ' کا منظوم قصہ سنا رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنی ہوم منسٹری کی طرف سے بھی اپنے لئے تہنیتی پیغام بھی اہلیانِ محفل کو پہنچا رہے ہیں۔ آنے والے معصوم کی کیفیت بعینہیہ ایسی ہی ہے جیسی ٹیلی ویژن کے ایک کے بعد ایک چینل پر بریکنگ نیوز کے مختلف ورژنز خصوصاً بجٹ کے دوران 'تنخواہ میں اضافے' کی سلائیڈز چلتے دیکھ کر ہوتی ہے۔ کس پر یقین کریں اور کس پر نہیں۔ سو اس گڑبڑ گھٹالے سے نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے وہ 'مبارک ہو، سادی سالگرہ بھی اور شادی کی سالگرہ بھی' کہہ کر سکنجبین کے سٹال کی طرف دوڑ لگا دیتے ہیں۔ لیکن یہ کیا ذرا آگے جاتے ہی پھر شمشاد بھائی سے سامنا ہو جاتا ہے۔ اس بار انہوں نے ایک بورڈ ہاتھ میں اٹھایا ہوا ہے جس پر New Member لکھا ہوا ہے۔ شاید وہ کسی نئے رکن کو تلاش کر رہے ہیں۔ ان کے پاس جیسے ہی یہ پوچھا جاتا ہے کہ وہ کس کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ جواب ملتا ہے۔ 'میں نیا رکن ہوں اور مجھ سے اردو لکھی نہیں جا رہی۔ براہِ مہربانی مجھے محفل کے بارے میں کچھ بتائیں۔ عین نوازش ہو گی' ۔ سننے والے کا کیا حال ہوتا ہے اس کے لئے ہمیں کوئی مثال نہیں مل رہی۔ وہ بمشکل تمام اپنی کھلی آنکھوں اور منہ کو معمول کے زاویے پر لا کر شمشاد بھائی کی منتظمِ محفل والی وردی او ر 141،765 پیغامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صرف یہی کہہ پاتا ہے۔ 'شمشاد بھائی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟'۔ لیکن شمشاد بھائی ایک پراسرار سی مسکراہٹ کے ساتھ ابھی ابھی پنڈال میں وارد ہونے والے کسی اور رکن کو حیرت کا جھٹکا دینے کے لئے روانہ ہو جاتے ہیں۔ اور پیچھے رہ جانے والے کی نظر نبیل اور ابن سعید پر پڑتی ہے۔ دونوں ایک طرف کچھ فائلز کھولے بیٹھے ہیں اور ساتھ ساتھ کمپیوٹر سے کسی نئے 'لائحہ عمل' کے پرنٹ نکال رہے ہیں۔ اسی دوران ان کی نظر بیچارے 'محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی' کی تفسیر بنے رکن پر پڑتی ہے اور وہ ان سے کچھ کہنے کے لئے اٹھنے ہی لگتے ہیں کہ بیچارہ معصوم رکن 'شادی اور محفل کی سالگرہ مبارک ہو نبیل بھائی اور سعود بھائی۔ آپ محفل میں نئے نئے آئے ہیں ، آئیے میں آپ کو یہاں کی سیر کروا دوں۔ مجھے علم ہے کہ آپ کو ابھی اردو ٹائپ کرنی نہیں آتی لیکن پریشان نہ ہوں۔ محفل پر اس بارے میں آپ کو مکمل رہنمائی مل جائے گی۔' کہتے ہوئے ان لوگوں کی طرف آنے کے بجائے پنڈال کے خارجی دروازے کی طرف دوڑ لگا دیتا ہے۔ ۔۔۔ ۔
انھوں نے تو میرے حق میں فیصلہ دے دیا ہے
اس ساری تفصیل میں میرا کوئی حصہ نہیں ہے حالانکہ پچھلے چار سالوں سے میں اس صندوق کے پیچھے پڑا ہوا ہوں کچھ خدا کا خوف کریں اس دفعہ تو کچھ حصہ دیںاس دفعہ کل ستاون ہائی ٹیک، سپر سیکیورٹی "تعاون فرمائیں، آگے بڑھائیں" صندوق بنوائے گئے ہیں جن کی ڈیلیوری آج رات ہی لاکر بنانے والی کمپنی نے کر دی ہے۔ فی الحال اس کے سیکیورٹی سسٹم کی جانچ چل رہی ہے تاکہ پوری طرح اطمینان کے بعد ہی ان کو نصب کیا جائے۔
صندوق کے سیکیورٹی فیچرز پر ایک نظر:
- قفل کا دہرا نظام - میکینکل و الیکٹرک لاک کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پاسورڈ پروٹیکشن۔
- بلٹ ان کنسیلڈ سروائلینس کیمرے و ویڈیو ریکارڈرز۔
- سسپیشس ایکٹیوٹی ڈیٹیکشن آرٹیئفیشیل انٹیلیجنس۔
- مال فنکشنگ یا مشتبہ حرکت پر خود کار الرٹ (الارم کے ساتھ ساتھ اونر کے اسمارٹ فون پر الرٹ اور ویڈیو اسٹریمنگ)۔
- ایک ہفتہ تک اسٹینڈ بائی بلٹ ان پاور بیک اپ۔
- بیٹری و دیگر سیکیورٹی سسٹم کے آلات سپر اسٹرانگ ٹیمپر پروف صندوق کے اندر تاکہ کہ ان کو غیر فعال نہ کیا جا سکے۔
- جیو لوکیشن سسٹم جو کہ ایک انچ کی پریسیژن کے ساتھ صندوق کی لوکیشن بتا سکتا ہے۔
- صندوق کنٹرول، آپریشن اور رموٹ مونیٹرنگ کے لئے سمارٹ فون اپلیکیشن۔
سیکیورٹی فیچرز کی لسٹ یہیں تمام نہیں ہوتی۔ لہٰذا احباب اگر کسی قسم کی سازش کے جال بن رہے ہیں تو وہ کسی اور کے بجائے ہمارے ساتھ مل کر بنیں۔
اگر آپ لوگ پچھلے سالوں کے صندوقوں میں جمع رقم کا حساب چاہتے ہیں تو ہم بتا دیں کہ اس کا بیشتر حصہ تو اگلے سال مزید مضبوط اور محفوظ صندوق بنوانے میں صرف ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جو سالگرہ کی جشن کے آن گوئینگ اخراجات ہیں ان پر ہم پوری فراخدلی سے خرچ کرتے ہیں۔ جس میں احباب کے لئے نئے کپڑوں کا انتظام، سوئیٹ بٹیا رانیوں اور اپیاؤں کے لئے کھلونے، میک اپ کے سامان، آئس کریم اور دیگر فرمائشیں ساتھ ہی فنکشن ایریا کی حفاظت و تزئین وغیرہ۔ ساتھ ہی لائبریری کی مینٹیننس کے سالانہ اخراجات کا بار بھی انھیں صندوقوں پر ہوتا ہے۔
یہ باتیں یہاں نہیں!اس ساری تفصیل میں میرا کوئی حصہ نہیں ہے حالانکہ پچھلے چار سالوں سے میں اس صندوق کے پیچھے پڑا ہوا ہوں کچھ خدا کا خوف کریں اس دفعہ تو کچھ حصہ دیں
وہاں آپ پکڑائی ہی نہیں دیتے نایہ باتیں یہاں نہیں!
تھوڑا آرام سے میں سعود بھائی سے بھی ڈیل کر رہا ہوں دونوں میں سے کوئی ایک کام بھی ہو گیا تو آپ کا اور میرا حصہ پکاآپ کو ٹالا جا رہا ہے خرم بھیا
سیکرٹ ڈیل ہمارے ساتھ آلریڈی ہو چکی ہے
سعود بھائی ڈبل کراس کر رہے ہیں کیا؟؟؟؟؟تھوڑا آرام سے میں سعود بھائی سے بھی ڈیل کر رہا ہوں دونوں میں سے کوئی ایک کام بھی ہو گیا تو آپ کا اور میرا حصہ پکا
سعود بھائی نہیں میں ڈبل کراس کر رہا ہوں میری آپ کے ساتھ اور سعود بھائی کے ساتھ الگ الگ ڈیل ہو رہی ہے نا تھوڑا سا کول رہیں سب کچھ اپنے ہی ہاتھ آئے گا اچھا اب میں چلا باقی باتیں بعد میںسعود بھائی ڈبل کراس کر رہے ہیں کیا؟؟؟؟؟
اس وقت تو خیر ہم عجلت میں ہیں، مقدس بٹیا رانی کو سرخ گلابوں کا گلدستہ دلوانا ہے اور کچھ ننھی پریاں کل سے ہی آئس کریم کے لئے بھیا کی جان کھا رہی تھیں۔وہاں آپ پکڑائی ہی نہیں دیتے نا
شمشاد بھائی آپ درمیان میں نا آئیںمجھے بس یہ علم ہو جائے کہ صندوق رکھے کہاں گئے ہیں، اس کے بعد میں جانوں اور میرا کام۔