اس میں برا منانے والی کیا بات ہے۔ جس چیز کے متعلق علم نہ ہو اس کے متعلق بلا جھجھک پوچھ لینا چاہیے۔ اس میں شرم والی کوئی بات نہیں۔ کوئی نہ کوئی مدد کر ہی دے گا۔ محفل میں پوچھنے کا یہی تو فائدہ ہے۔
جتنا مجھے علم ہے میں بتا دیتا ہوں باقی اس کی تفصیل تو کوئی ڈاکٹر ہی بتا سکے گا۔ مختصر یہ کہ کولسٹرول کی وجہ سے خون گاڑھا ہو جاتا ہے اور اس کی روانی میں کمی آ جاتی ہے۔ ڈاکٹر حضرات ایک صحتمند آدمی کو بھی روزانہ ایک گولی اسپرین کی کھانے کو کہتے ہیں۔ یہ خون کو پتلا کرنے میں مدد دیتی ہے اور اس کا کوئی نقصان بھی نہیں۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ ملتی بھی بہت سستی ہے۔