کولیسٹرول کے بارے میں

مانی چیمہ

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
جناب میری کولیسٹرول بہت ہی زیادہ ہائی ہے 340 مجھے اس سلسلے میں خصوصی مشورہ دیں
 

شمشاد

لائبریرین
مانی صاحب آپ کولیسٹرول بڑھانے والی غذاؤں سے پرہیز رکھیں۔ انڈے کی زردی اور ناریل میں بہت زیادہ کولیسٹرول ہوتا ہے۔ کولیسٹرول کا بڑھنا صحت کے لیے بہت خطرناک ہے۔ خاص کر خون کی شریانوں کے لیے اور خون کی شریانیں تنگ ہو جائیں تو دل کے لیے بہت خطرناک ہے۔ بہتر یہی ہے کسی اچھے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں برا منانے والی کیا بات ہے۔ جس چیز کے متعلق علم نہ ہو اس کے متعلق بلا جھجھک پوچھ لینا چاہیے۔ اس میں شرم والی کوئی بات نہیں۔ کوئی نہ کوئی مدد کر ہی دے گا۔ محفل میں پوچھنے کا یہی تو فائدہ ہے۔

جتنا مجھے علم ہے میں بتا دیتا ہوں باقی اس کی تفصیل تو کوئی ڈاکٹر ہی بتا سکے گا۔ مختصر یہ کہ کولسٹرول کی وجہ سے خون گاڑھا ہو جاتا ہے اور اس کی روانی میں کمی آ جاتی ہے۔ ڈاکٹر حضرات ایک صحتمند آدمی کو بھی روزانہ ایک گولی اسپرین کی کھانے کو کہتے ہیں۔ یہ خون کو پتلا کرنے میں مدد دیتی ہے اور اس کا کوئی نقصان بھی نہیں۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ ملتی بھی بہت سستی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک صحتمند آدمی کے کولیسٹرول کی تعداد 120 سے 200 تک ہوتی ہے۔ اس سے زیادہ ہو جائے تو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا کولیسٹرول چیک کیا جاتا ہے؟ یا پھر اسکے علامات ہوتے ہیں؟ کسی کو کیسے پتہ چلے گا کہ اسے کولیسٹرول ہے؟۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
خون ٹیسٹ کروانے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں کولیسٹرول کی مقدار کتنی ہے؟
اگر آج ڈاکٹر عباس صاحب سے ملاقات ہوئی تو انہیں ضرور پوچھوں گا۔
 

مانی چیمہ

محفلین
سب ساتھیوں کو السلام علیکم
اللہ کا شکر ہے کہ ایک اچھی بات چیت چل نکلی ہے جس سے کافی لوگوں کا فائدہ ممکن ہے۔
شمشاد بھائی اگر ڈاکٹر عباس صاحب سے کوئی بہتر بات چیت سامنے آئے تو ہمیں ضرور بتائیے گا ۔
شکریہ
 

حجاب

محفلین
دار چینی پاؤڈر کی تھوڑی مقدار( چوتھائی چائے کا چمچہ ) اگر روزآنہ کھائی جائے تو اچھے کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے ، سیب کھانے سے بھی اچھا کولیسٹرول بنتا ہے ۔۔
 

مانی چیمہ

محفلین
السلام علیکم
حجاب ! آپکا بہت شکریہ ، اگر آپ تفصیل سے بات کریں توسمجھنا آسان ہو گا (اچھا کولیسٹرول کیا ہے ؟) ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب کو اطلاع مل چکی ہے۔ یہاں کا ربط بھی دے دیا ہے۔ انہوں نے فرصت میں لکھنے کا کہا ہے۔
 

مانی چیمہ

محفلین
السلام علیکم
اس بحث میں حصہ لینے والے سب ساتھیوں کا بہت شکریہ
اب ان شاء اللہ یقینا میری پریشانی کا حل نکل آئیگا ، اللہ کا شکر ہے
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
السلام علیکم۔
چیمہ صاحب کیا حال ہیں۔
لگتا ہے آپ کافی خوش خوراک ہیں اور آپ کا وزن بھی بڑھا ہوا ہے۔اور جگر بھی مسائل کا شکار ہے۔
جناب کولیسٹرول کا دوسرا نام لائپوپروٹین بھی ہے اس لیے اس کے ٹیسٹ کو لپڈ پروفائل بھی کہتے ہیں۔
یہ لائپوپروٹین پروٹین تین درجوں کے حامل ہوتے ہیں۔کم کثیف ،درمیانہ کثیف اور زیادہ کثیف لائپوپروٹین۔
زیادہ کثیف لائپوپروٹین میں چکنائی کی مقدار کم ہوتی ہے اس لئے اس کو اچھا کولیسٹرول بھی کہتے ہیں۔
برے کولسٹرول میں اضافہ عام طور پر کھانے پینے کی غلط عادات سے ہوتا ہے۔
مرغن غذا ۔بازاری کھانے۔بسیار خوری اس کی اہم وجہ ہیں اور اگر ان عادات میں ۔۔۔۔۔
 

مانی چیمہ

محفلین
ڈاکٹر صاحب السلام علیکم
تفصیل سے بات شروع کرنے کا شکریہ ، مجھے باقی ہدایات اور تفصیلات کا انتظار رہے گا
شکریہ
 

nasiddiqui

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
جناب میری کولیسٹرول بہت ہی زیادہ ہائی ہے 340 مجھے اس سلسلے میں خصوصی مشورہ دیں

جناب مانی چیمہ صاحب
السلام و علیکم
میرے پا س بند شریانیں کھو لنے سے متعلق ایک مجرب نسخہ ہے جو میرے ایک دوست کے وا لد کا آزمودہ ہے۔اگر آپ مجھے اپنا ای میل ایڈ ریس بھیج دیں تو میں آ پکو یہ نسخہ بھیج سکتا ہوں۔ میں کوشش کی تھی کہ یہاں پیسٹ کردوں لیکن کامیاب نہ ہو سکا-میرا ای میل آہی ڈی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پر ہے-

والسلا م
دعا گو
نعیم صدیقی
 
Top