کون ؟

میں ہر اس شخص سے ملنا چاہوں گا جو مجھ سے ملنا چاہتا یا چاہتی ہے۔۔۔۔کچھ نام میرے ذہن میں ہیں جن سے میرا دل چاہتا ہے ضرور ملاقات ہو۔
ابن سعید،تابش بھائی،نایاب لالہ،الف عین سر، ناعمہ عزیز ، حمیرا عدنان ،زیک بھائی ،محتر م قیصرانی ،شمشاد چاچو،صائمہ شاہ ، محمود احمد غزنوی، ۔نیرنگ خیال۔اور اک بہت عزیز ہستی محمد وارث۔۔دل چاہتا ہے ان سب سے ضرور ملاقات ہو ۔۔دعا ہی کر سکتے ہیں کہ اللہ ان محترم ہستیوں سے ملاقات میر ے نصیبے میں لکھ دے آمین
 
عباس اعوان

محفلین
محفلین میں سے تو سرِ فہرست تو اس شخص سے ملاقا ت کی تمنا ہے جسے شاید خبر بھی نہ ہو کہ ہم اس سے ملنے کا اشتیاق کتنے مہینوں سے دل میں پال رہے ہیں۔ نام لینا ضروری تو نہیں کہ :۔
آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے
لیکن پھر بھی رسمِ دنیا کی خاطر نام لے دیتے ہیں کہ وہ ہیں برادر جناب راحیل فاروق صاحب
کبھی کبھی سوتے میں بھی جاگ پڑتے ہوں گے کہ کس نے یاد کیا۔
پھر مرشد سے دوبارہ ملاقات تو ضروری ہی ٹھہری۔
عبدالقیوم چوہدری اور یاز بھائی سے ملنے کی تمنا ہے۔
arifkarim سے بھی پھر ملاقات کرنی ہے۔
حلیم طبع، خوش اخلاق اور بہت اچھے برادر جناب محمد تابش صدیقی
اور باقی لسٹ کبھی بعد میں۔
 
آخری تدوین:

پھر نیرنگ خیال سے دوبارہ ملاقات تو ضروری ہی ٹھہری۔
عبدالقیوم چوہدری اور یاز بھائی سے ملنے کی تمنا ہے۔
arifkarim سے بھی پھر ملاقات کرنی ہے۔
حلیم طبع، خوش اخلاق اور بہت اچھے برادر جناب محمد تابش صدیقی
اور باقی لسٹ کبھی بعد میں۔
ٹیگ کی غلطی کی وجہ سے نیا مراسلہ لکھنا پڑ رہاہے۔ ان برادران کے نام پہلے مراسلے سے حذف کر کے یہاں لکھ رہا ہوں۔
فاتح بھائی
دوست بھائی
محمد سعد
 
آخری تدوین:
دونوں طرف ہے آگ بروبر لگی ہوئی!
اللہ وہ وقت جلد لائے، بھائی۔ آمین۔
کبھی کبھی سوتے میں بھی جاگ پڑتے ہوں گے کہ کس نے یاد کیا۔
ہمیں بھی شبہ تھا کہ ہمیں بیدار دیکھنے کا اتنا شوق گھر والوں کو تو نہیں ہو سکتا۔
پھر مرشد سے دوبارہ ملاقات تو ضروری ہی ٹھہری۔
اگلی دفعہ ہمیں بھی مطلع کیجیے گا۔ ہم نہ بھی آ سکے تو عید کارڈ ضرور بھیجیں گے!
متفق۔
arifkarim سے بھی پھر ملاقات کرنی ہے۔
ضرور۔
حلیم طبع، خوش اخلاق اور بہت اچھے برادر جناب محمد تابش صدیقی
آپ کی لسٹ بالکل میری لسٹ جیسی ہے۔
اور باقی لسٹ کبھی بعد میں۔
یہاں بھی میں صد فی صد متفق ہوں۔
 
آخری تدوین:
کوئی تخصیص نہیں۔
جن سے بھی کسی بھی حوالے سے گفتگو ہوئی ہے، ان سب سے ہی ملاقات کا جی چاہتا ہے۔
چار افراد سے ہو چکی ہے، جو بہت خوشگوار رہی۔
اسلام آباد میں ہی ہوتا ہوں، کوئی کبھی بھی اسلام آباد آئے، یا اسلام آباد پنڈی کا رہائشی ہو، تو ملاقات کے لئے رابطہ کر سکتا ہے، میزبانی کر کے خوشی محسوس ہو گی۔ :)

حلیم طبع، خوش اخلاق اور بہت اچھے برادر جناب محمد تابش صدیقی
آپ کی محبتوں کا شکریہ۔ کبھی اسلام آباد آنا ہو تو ضرور مطلع کیجئے گا۔

شکریہ بہن ۔ :)
 
سید عمران

محفلین
کوئی تخصیص نہیں۔
جن سے بھی کسی بھی حوالے سے گفتگو ہوئی ہے، ان سب سے ہی ملاقات کا جی چاہتا ہے۔
چار افراد سے ہو چکی ہے، جو بہت خوشگوار رہی۔
اسلام آباد میں ہی ہوتا ہوں، کوئی کبھی بھی اسلام آباد آئے، یا اسلام آباد پنڈی کا رہائشی ہو، تو ملاقات کے لئے رابطہ کر سکتا ہے، میزبانی کر کے خوشی محسوس ہو گی۔ :)

آپ کی محبتوں کا شکریہ۔ کبھی اسلام آباد آنا ہو تو ضرور مطلع کیجئے گا۔

شکریہ بہن ۔ :)

ہوسکتا ہے جون میں اسلام آباد آنا ہو۔۔۔۔۔پھر کیا خیال ہے؟؟؟:question:
 
یاز

محفلین
لکھ واری بسم اللہ سید بادشاہ۔
میری اقامت آج کل ہانگ کانگ میں ہے ویسے، کبھی یہاں بھی تشریف لائیں تو خدمت کا موقع دیں۔

چند دن بعد پنڈی سے جہلم جانے کا ارادہ ہے۔ سوچ رہا ہوں کہ ہانگ کانگ سے ہوتا ہوا چلا جاؤں کہ ویسے بھی رستے میں ہی آتا ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین

سید عمران

محفلین
چند دن بعد پنڈی سے جہلم جانے کا ارادہ ہے۔ سوچ رہا ہوں کہ ہانگ کانگ سے ہوتا ہوا چلا جاؤں کہ ویسے بھی رستے میں ہی آتا ہے۔
ہاہاہاہا۔۔۔:ROFLMAO:
تابش صاحب کو لکھا تھا۔
بیچ میں عباس صاحب سہوا آگئے۔۔:laugh1:
بہرحال اب تصحیح کردی ہے۔:victory:
 
چند دن بعد پنڈی سے جہلم جانے کا ارادہ ہے۔ سوچ رہا ہوں کہ ہانگ کانگ سے ہوتا ہوا چلا جاؤں کہ ویسے بھی رستے میں ہی آتا ہے۔

ہاہاہاہاہاہا
۔۔۔۔
روات، مندرہ، گجر خان، سوہاوہ۔ دینہ
ان سب میں ہانگ کانگ کونسا ہے بهئی ۔۔۔!
میرے حساب کتاب میں تو روات سے آگے جہلم تک سارا انگلینڈ ہی ہے۔
 
Top