سولھویں سالگرہ کون بنے گا جینئس آف اردو محفل 2021

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
1.gif

السلام علیکم
ذہانت لئے ہوئے ذہین لوگ بکھرے پڑے ہیں اس محفل میں۔ تو کیوں نا تھوڑا ہلا گلا ہو جائے۔ اور کھیل کھیل میں ہی سب سے ذہین بندے کو کھوجا جائے۔ کسی کو کچھ زیادہ مشقت نہیں کرنی۔ بس ہم ہلکے پھلکے سے سوال دیتے جائیں گے، آپ جلدی جلدی جواب دیتے جائیے گا اور اپنا رپورٹ کارڈ بھرتے جائیے گا۔
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ سوال کیسے ہوں گے۔۔۔ ہر گز ہر گز مشکل نہیں ہوں گے۔ جیسے کہ ہم پوچھیں

پانچ رنگوں کے نام بتا دیجئیے۔
تو جو سب سے پہلے مراسلہ میں نام لکھے گا،اور جواب درست ہو گا، اسے محمد عبدالرؤوف بھائی کی طرف سے 5 نمبر مل جائیں گے۔ نہیں نا مشکل سوال؟ بس جواب دینے میں جلدی کرنی ہے۔ تدوین کی بالکل اجازت نہیں ہے۔

کسی سوال میں کوئی محاورہ بھی دیا جا سکتا ہے جس کی وضاحت کرنی ہو گی۔
بس اس طرح کے چھوٹے چھوٹے سوال۔۔ کچھ اوٹ پٹانگ والے بھی ہو سکتے ہیں ۔
سوال ہر بار جب گھڑی کی بڑے سوئی 12 کے ہندسے پہ پہنچے گی، نیا سوال آ جائے گا۔
پاکستان کے وقت کے مطابق صبح کے نو سے لے کر رات بارہ بجے تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔
یوں تو ہر سوال میں سب سے پہلا درست جواب ہی 5 نمبر حاصل کر پائے گا۔ لیکن کبھی کوئی سوال ایسا بھی ہو گا، جس میں پہلے جواب پر 5، دوسرے پر 3 اور تیسرے پر 2 نمبر دئیے جائیں گے۔
محفلین میں سے اگر کوئی مدد کے لئے ساتھ ہونا چاہے تو خوش آمدید۔ اس گیم میں روؤف بھائی ہمارے ساتھ ہیں۔

فی الحال ججز میں سید عاطف علی بھائی اور عثمان بھائی ہیں۔ ایک نام مزید شامل کیا جائے گا جن کی "ہاں" کا انتظار ہے۔
اس لڑی میں صرف گیم کھیلی جائے گی۔ تبصرہ جو بھی کھیل کے بارے میں ہو گا۔۔ نیچے والے ربط میں ہو گا۔

آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
سوال نمبر 1

ذرا جلدی سے

گیارہ ہزار گیارہ سو گیارہ روپے کو ہندسوں میں لکھ کر بتائیے۔

اس سوال کے 5 نمبر ہیں جو سب سے پہلے صحیح جواب دینے والے کو ملیں گے۔
نوٹ: یاد رہے کہ تدوین کی ہر گز اجازت نہیں۔ ایسا جواب قبول نہیں کیا جائے گا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیجئیے سوال نمبر 2
دو آدمی ایک چمنی میں کام کر رہے تھے۔ جب وہ باہر نکلے تو ایک آدمی کے منہ پر کالک لگی ہوئی تھی جبکہ دوسرے کا منہ صاف تھا۔
جس کا منہ صاف تھا وہ منہ دھونے چلا گیا اور جس کے منہ پہ کالک لگی ہوئی تھی، وہ منہ دھونے نہیں گیا۔
بتائیے کیوں؟؟

5 نمبر کا سوال ہے جو پہلے درست جواب پر دیا جائے گا۔ لیکن تدوین کیا ہوا درست جواب بھی قبول نہیں ہوگا۔
 
کیونکہ جس کے منہ پر کالک لگی تھی اس نے دوسرے کی طرف دیکھا تو اس کا منہ صاف تھا سو اس نے بھی یہ گمان کر لیا کہ میرا منہ بھی صاف ہو گا اس لیے اس نے منہ نہیں دھویا۔
ایسے ہی جس کا منہ صاف تھا اس نے دیکھا کہ دوسرے کے منہ پر کالک ہے تو اسے بھی لگا کہ میرے منہ پر کالک ہو گی اس لئے اس نے منہ دھو لیا
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سوال نمبر 4

ایک زنجیر کی 20 کڑیاں ہیں، سب سے اوپر والی 10 کڑیوں میں سے ہر ایک 20،20 کلو وزن اٹھا سکتی ہے۔ نیچے والی 9 کڑیاں 10، کلو وزن اٹھا سکتی ہیں۔ اور آخری کڑی 5 کلو وزن اٹھا سکتی ہے۔ تو بتائیے کہ ساری زنجیر کتنا وزن اٹھا سکتی ہے۔

پہلا صحیح جواب 5 نمبر دوسرا صحیح جواب 3 نمبر اور تیسرا صحیح جواب 2 نمبر ہیں۔
 
پانچ کلو
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال نمبر 6

ایک دیہاتی بھوسے کی ایک گٹھڑی سر پر اٹھائے دریا پار کر رہا تھا کہ عین درمیان میں جا کر اس کی گٹھڑی کُھل گئی۔ وہ کیا کرے کہ بھوسے کا ایک تنکا نہ ضائع ہو؟

5 نمبر کا سوال ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
سوال نمبر 6

ایک دیہاتی بھوسے کی ایک گٹھڑی سر پر اٹھائے دریا پار کر رہا تھا کہ عین درمیان میں جا کر اس کی گٹھڑی کُھل گئی۔ وہ کیا کرے کہ بھوسے کا ایک تنکا نہ ضائع ہو؟

5 نمبر کا سوال ہے۔
آنکھیں کھول دے
:D
 
علی وقار

محفلین
سوال نمبر 6

ایک دیہاتی بھوسے کی ایک گٹھڑی سر پر اٹھائے دریا پار کر رہا تھا کہ عین درمیان میں جا کر اس کی گٹھڑی کُھل گئی۔ وہ کیا کرے کہ بھوسے کا ایک تنکا نہ ضائع ہو؟

5 نمبر کا سوال ہے۔
ایک تنکا ساتھ لے جائے۔
 
Top