سولھویں سالگرہ کون بنے گا جینئس آف اردو محفل 2021

سوال نمبر 15
عیب کرنے کو بھی ہنر چاہئیے

سمجھائیے کچھ اس طرح کہ سمجھ آ جائے مطلب ۔ یہ آپ کی مرضی ہے کہ چند جملوں میں سمجھاتے ہیں۔ ایک پیرا گراف میں یا ایک مضمون میں۔
البتہ مختصر سے فقرے سے کام نہیں چلے گا۔
ٹائم کی فکر مت کیجئیے ۔۔ یہ آج کا آخری سوال ہے۔ جلدی کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ "پہلے آئیے پہلے 5 نمبر پائیے" والی بات نہیں ہے۔ سمجھانے کا ، مثال دینے کا انداز اور الفاظ پر دھیان دیا جائے گا۔

اور بالترتیب 5، 3،اور 2 نمبر ملیں گے۔

اگلا سوال اب کل صبح نو بجے ہی آئے گا۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی عیب تب ہی عیب کہلائے گا، جب آپ اسے کرنے کے اہل ہوں گے۔
نہیں سمجھے؟
مثال سے سمجھیے۔
آپ ٹیکس چوری تب ہی کریں گے، جب آپ ٹیکس دینے کے اہل ہوں گے۔
آپ میٹرک میں فیل تب ہی ہو سکتے ہیں، جب آپ میٹرک کا امتحان دینے کے اہل ہوں گے۔
الغرض کسی بھی عیب کا ہونا تب ہی کہا جا سکتا ہے، جب آپ اسے درست کر سکنے کے قابل ہوں۔
یعنی اگر آپ پر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا تو آپ چاہ کر بھی ٹیکس چوری نہیں کر سکتے
آپ نے ابھی پانچویں بھی پاس نہیں کی ہے، تو آپ میٹرک فیل کر ہی نہیں سکتے۔

امید ہے کہ سمجھ آ گیا ہو گا۔ :)
 

یاسر شاہ

محفلین
میرے خیال سے تو شعر اپنے مطلب میں صاف ہے۔مزید کیا وضاحت ہو سکتی ہے۔
ایک روزمرہ کا مقولہ سمجھنے کے لیے خوب ہے کہ نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔
اور وضاحت کے لیے ایک دلچسپ واقعہ یہ ہے کہ میری اہلیہ پختونوں کے ایک ایسے قبیلے سے ہیں جن کے بارے میں مشہور ہے کہ اس قبیلے میں زیادہ تر اسمگلر ہوتے ہیں ۔میرے ایک پٹھان دوست نے جب بتایا تو میں نے بیگم کو چھیڑنے کے لیے کہا یار تم لوگ تو اسمگلر ہو ۔تو اس نے بجائے ناراض ہونے کے بڑا زبردست جواب دیا کہ اسمگلنگ کرنے کے لیے بھی تپڑ چاہیے۔یہ ہر ایک کے بس کا کام نہیں اور واقعی ٹھیک کہا ہر ایک کے بس کی یہ بات نہیں ۔کسٹم اور سیکیورٹی والے تو چہرے کے تاثرات اور باڈی لینگویج سے ہی اناڑی آدمی کو بھانپ لیتے ہیں۔ بہرحال اللہ تعالی بچائے اسمگلنگ سے۔
 

زوجہ اظہر

محفلین
عیب کرنے کو بھی ہنر چاہیے
کئی طرح تشریح ہو سکتی ہے
1. کسی خرابی یا کمی (عیب) کو اسطرح بیان کرنا (ہنر )کہ اصلاح بھی ہو جائے اور دل آزاری نہ ہو
2. ایک تشریح یہ کہ جیسا کہا جاتا ہے
نقل کے لئے بھی عقل چاہیے
 

سیما علی

لائبریرین
عیب کرنے کو بھی ہنر چاہئیے
بٹیا بڑا ہی گھمبیر موضوع ہے اصل میں
ہم لوگ اس لیے تجسس میں نہیں رہتے کہ برائیوں کوروک سکیں دراصل دوسروں کی برُائیوں کی تشہیر کرنا چاہتے ہیں اور زیادہ تر لوگ اس طرح خود کو لوگوں کی نظروں میں گرا لیتے اس میں کامیاب صرف وہ لوگ ہوتے ہیں جو بے حد شاطر و چرب زبان ہوتے ہیں لیکن آخر انکا بھی بُرا ہی ہے ۔۔پروردگار سے دعاہے کہ وہ ظاہری و باطنی عیب جوئی سے محفوظ رکھے آمین ۔۔۔

نہ تھی حال کی جب ہمیں اپنی خبر
رہے دیکھتے اوروں کے عیب و ہنر
پڑی اپنی برائیوں پر جو نظر
تو نگاہ میں کوئی برا نہ رہا
 
ایک مشہور کہاوت ہے ۔"ایک ہنر اور ایک عیب ہر آدمی میں ہوتا ہے"۔
بات میں بات عیب ہے. بے عیب ذات خدا ہے.
اکثر لوگوں کا عیب ان کے لیے باعث ہنر ہوتا ہے۔وہ اس کی بدولت اپنی روزی روٹی کا انتظام کرتے ہیں۔اپنے عیب کو ہنر میں تبدیل کرنے کا فن ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
آج کل تو ویسے بھی عیب جوئی کا چلن عام ہے۔اپنے قول و فعل کو پس پشت ڈال کر ہم دوسرے کے عیب تلاش کرتے ہیں۔اللہ کریم کی تخلیق کردہ مخلوق میں عیب اور نقص تلاش کرنا گناہ ہے۔بہتر تو یہی ہے کہ کسی کی کمزوری اور خامی کی پردہ پوشی کی جائے۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
میرے خیال میں اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی کام بےڈھنگے طریقے سے نہیں کرنا چاہئے ۔ ہمارے یہاں صرف اچھے کاموں کو احسن طریقے سے کرنے کی تاکید کی جاتی ہے جبکہ برے یا غلط کام بھی سلیقے سے کیے جائیں تو کرنے والے کی "بچت" ہو جاتی ہے ۔ بعض لوگ بحالتِ مجبوری بھی جھوٹ بولیں تو ان کی حالت ایسی ہو جاتی ہے کہ صاف معلوم ہو جاتا ہے ۔ اس کے برعکس بعض لوگ بڑے بڑے دھوکے صفائی سے دے جاتے ہیں کہ لٹنے کے بعد بھی لوگ ان کو نہیں اپنے آپ کو الزام دیتے ہیں ۔ کئی لوگ بظاہر مخلص نظر آتے ہیں مگر درحقیقت دوغلے ہوتے ہیں مگر اپنا اچھا تاثر قائم رکھ لیتے ہیں اور خاصے کامیاب رہتے ہیں ۔ جبکہ کچھ معصوم لوگ اپنی اچھائی اتنے برے انداز میں کرتے ہیں برے کہلاتے ہیں ۔ آج کل کی مارکیٹنگ اسٹریٹیجیز اور اکثر کاروبار ان غلط کاموں کو سلیقے سے کرنے کی عمدہ مثال ہیں ۔ ہم میں سے اکثر خوشی خوشی دھوکے میں آتے ہیں ۔ مگر میری ذاتی رائے میں ایسی کامیابی پائیدار نہیں ہوتی ۔
ویسے دو دن سے اس قدر مصروفیت ہے کہ دماغ اتنا ہی چل پایا ہے ۔ اب جو لکھا ہے ہو سکتا ہے کل کلاں اس سےخود ہی اختلاف ہو جائے ۔:ROFLMAO:

ویسے اب ہم جینئیس تو بن چکے ہیں نا ۔ یہ ہماری دلی آرزو تھی ۔ موقع دینے کا شکریہ:p:D
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال نمبر 15
عیب کرنے کو بھی ہنر چاہئیے

سمجھائیے کچھ اس طرح کہ سمجھ آ جائے مطلب ۔ یہ آپ کی مرضی ہے کہ چند جملوں میں سمجھاتے ہیں۔ ایک پیرا گراف میں یا ایک مضمون میں۔
البتہ مختصر سے فقرے سے کام نہیں چلے گا۔
الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
زیک
فہیم
سید رافع

آپ سب سے درخواست ہے کہ کچھ اپنے الفاظ میں بیان کر دیجئیے۔
 
سوال نمبر 15
عیب کرنے کو بھی ہنر چاہئیے

سمجھائیے کچھ اس طرح کہ سمجھ آ جائے مطلب ۔

ہر کام کو کرنے کا ایک ڈھنگ ہے، چاہے جرم جیسا عیب ہی کیوں نہ ہو۔ سورہ طہ میں ہے شیطان نے آدم کی طرف انتہائی مخلصانہ وسوسہ کیا اور کہا: اے آدم ؑ! کیا میں تمہیں دائمی زندگی والا درخت اور ایسی بادشاہت نہ بتاؤں جس پر کبھی زوال نہ آئے ،تو آدم وحوا دونوں نے اس درخت سے پھل کھالیا۔ دیکھا آپ نے کہ عیب کرنے کو بھی ہنر چاہئیے!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سید عمران محترم
اتنی لمبی چھٹی کے بعد واپسی ہوئی ہے آپ کی تو آپ کی تھوڑی ذہنی جانچ کے متمنی ہیں۔

آپ ہماری درخواست پر نظر کرم کرتے ہوئے سوال نمبر 15 کے بارے اپنی رائے کا اظہار کیجئیے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
”عیب کرنے کو بھی ہنر چاہیے“
اس جملے کی جیتی جاگتی مثال ہمارے سیاست دان ہیں اس صفائی سے چوری کرتے ہیں کہ نیب والے الو کی طرح الٹے کیوں نہ لٹک جائیں وہ پیسہ کبھی وصول نہیں کر سکتے
چیف جسٹس ایک شراب کی بوتل پکڑتا ہے جو لیبارٹری پہنچنے سے پہلے ہنرمند لوگ اسے شہد بنا دیتے ہیں
ایک صاحب کی بوتلیں کیمرا ریکارڈ کر لیتا ہے پھر اس آدمی کو موقع سے بھاگتا ہوا دکھایا جاتا ہے مگر ہنرمند اس مرتبہ بھی جل دے جاتے ہیں
 

علی وقار

محفلین
سوال نمبر 15
عیب کرنے کو بھی ہنر چاہئیے

سمجھائیے کچھ اس طرح کہ سمجھ آ جائے مطلب ۔ یہ آپ کی مرضی ہے کہ چند جملوں میں سمجھاتے ہیں۔ ایک پیرا گراف میں یا ایک مضمون میں۔
البتہ مختصر سے فقرے سے کام نہیں چلے گا۔
الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
زیک
فہیم
سید رافع

آپ سب سے درخواست ہے کہ کچھ اپنے الفاظ میں بیان کر دیجئیے۔
کام اچھا ہو یا برا، مہارت درکار ہے۔ چوری چکاری کرنی ہو، بینک لوٹنا ہو، ایزی پیسا اور جیز کیش فراڈ کرنا ہو، ہنر و مہارت تو اس بدی کے کام میں بھی درکار ہوتی ہے، یعنی کہ کوئی کام ہو، اچھا یا برا، اسے کرنے کے لیے مطلوبہ مہارت چاہیے ہوتی ہے۔
 
Top