کون سی آواز کانوں کو بھلی لگتی ہے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نا بالکل بھی نہیں۔ لیکن آج بار بار یاد آ رہا تھا ایک مصرعہ

اے قبر اپنی مٹی سے کہہ دو، داغ لگنے نہ پائے کفن کو

تو بس انھیں زحمت دے دی۔ جس دن نصیبو کا کوئی بول یاد آیا تو انھیں زحمت دیں گے۔
ہمیں تو استاد نصرت فتح علی کی گائیکی پسند ہے یا عابدہ پروین کی۔ کبھی کبھی راحت صاحب کی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سماں بھی اور گفتگو بھی۔ ایسے لگتا ہے کہ بہت ساری خواتین ایک ساتھ بولنے میں لگی ہوں لیکن دھیمے دھیمے۔ اور مزے کی بات یہ کہ راجو اور انار کلی کی بھی دوستی ہے ان سے۔ باہر کھلے گھومتے رہتے اب تو۔
 

سیما علی

لائبریرین
کوئی بھی آواز جس سے اچھی موسیقی پیدا ہوتی ہو وہ کانوں کو بھلی لگتی ہے۔۔۔ جیسے بارش کی جلترنگ، خشک پتوں کی چرچراہٹ، ہواؤں کی سرسراہٹ، جس کا انتظار ہو اس کے قدموں کی آہٹ،
بہت خوب ہر آواز لاجواب ہے اور موسیقی وہ پیدا کرتی ہے جو دل کے تار چھیڑ دیتی ہے !!!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آج تو ہمیں کباب تلتے ہوئے جو سرسراہٹ سی سننے کو ملتی ہے تیل کی۔۔۔ اس کی آواز تو بہت ہی بھلی لگی۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
جو مزا رات کو شیر کی آواز سننے میں ہے وہ کسی اور میں نہیں۔
جو کھا گیا تو اچھی طرح آواز سن لی جائے گی !!!!اور رات کے اندھیرے میں ڈکار بھی نہ لے گا!!!!ہمیں بہت خوبصورت لگتا ہے پر ڈر بھی بہت لگتا ہے !!!!!!!!
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمیں تو اس وقت چاچو عطا اللہ کی آواز بہت بھلی لگ رہی ہے۔

تیری شادی پہ نکلا او جنازہ دیکھ لے :rollingonthefloor:
پورا کیا میں نے اپنا یہ وعدہ او دکھ لے :rollingonthefloor:

کوئی تو روک لے ہمیں کہ اب بس بھی کر۔۔۔ سیما علی

:yawning::mad3::bomb:
 

زیک

مسافر
جو کھا گیا تو اچھی طرح آواز سن لی جائے گی !!!!اور رات کے اندھیرے میں ڈکار بھی نہ لے گا!!!!ہمیں بہت خوبصورت لگتا ہے پر ڈر بھی بہت لگتا ہے !!!!!!!!
شیر بھلا کیوں کھائے گا۔ بنیادی احتیاط لازم ہے اور یہ خیال بھی کہ جنگل ان کا ہے آپ کا نہیں۔ لیکن شیر کا آپ کو کھانے کا چانس کم ہی ہے۔
 
Top