کون کس کو مس کررہا ہے 15

میں ایک دفعہ نہیں، کئی دفعہ وضاحت دے چکا ہوں۔ اب کسی کی سمجھ میں نہ آئے تو میرا قصور نہیں۔
مجھے کوئی شوق نہیں ہے کہ کسی کے بھی مراسلے رپورٹ کرتا رہوں۔ آپ کے لیے یہ عام سی بات ہو گی لیکن میرے لیے نہیں۔

میں نے کسی کتاب یا فلم میں پڑھا، سنا تھا کہ دنیا میں ایک جیسے7 (سات) افراد ہوتے ہیں اور مجھے اس پر یقین ہے۔ یہ جتنے محفلین شک کا اظہار کر رہے ہیں نا انھیں ڈھونڈھ ڈھونڈھ کر پرانے شمشاد صاحب والی پوسٹس جیسی پوسٹ ٹیگ کرتے رہیں۔ ویکھی جائے گی۔ میں آپ کے ساتھ ہوں۔
 
محمد سعد

محفلین
ارے صاحب، سب اس وجہ سے اتنے "اُتاولے" ہو رہے ہیں کہ کہیں انجانے میں کوئی گستاخی نہ ہو جائے۔ باقی آپ کی بات درست ہے سو ہم مان لیتے ہیں شمشاد صاحب کہ آپ شمشاد صاحب نہیں! :)
پہچان میں سہولت کے لیے رول نمبرز کا استعمال کر لیں۔ پرانے شمشاد کے لیے شمشاد نمبر 1 اور نئے والے کے لیے شمشاد نمبر 2۔
 
شمشاد خان

محفلین
پہچان میں سہولت کے لیے رول نمبرز کا استعمال کر لیں۔ پرانے شمشاد کے لیے شمشاد نمبر 1 اور نئے والے کے لیے شمشاد نمبر 2۔
ان کی شناخت "شمشاد" جبکہ میری شناخت " Shamshad Khan" ہے، تو تفریق تو یہیں نظر آ جاتی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پہچان میں سہولت کے لیے رول نمبرز کا استعمال کر لیں۔ پرانے شمشاد کے لیے شمشاد نمبر 1 اور نئے والے کے لیے شمشاد نمبر 2۔
اللہ ہمارے دونوں شمشاد بھائیوں کو خوش رکھے!

ہم وطن شمشاد کا، قمری کا میں ہمراز ہوں
اس چمن کی خامشی میں گوش بر آواز ہوں
(علامہ)
:)
 
زیک

مسافر
پہچان میں سہولت کے لیے رول نمبرز کا استعمال کر لیں۔ پرانے شمشاد کے لیے شمشاد نمبر 1 اور نئے والے کے لیے شمشاد نمبر 2۔
انگریزی ناموں کی روایت کے حساب سے دو ہوں تو سینیر اور جونیئر کہلائیں گے۔ تیسرے اور آگے والوں کے نام کے آخر میں رومن نمبر آئے گا
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ارے میرے پیارے یارو دوستو بھائیو بہنو !

ذرا یہ کرفیو ختم ہو لینے دو !
میں ان کے گھر تک پہنچ جاؤں گا۔ ریاض کے مضافات میں ہی ہیں نا ۔ نہ بھی ہوئے تو مجھے تو یہاں کے صحرا ؤں کی خاک چھاننے کا بھی خوب تجربہ ہے۔
اب اچھی اچھی باتیں کرو ۔
 
آپ کی پرانے شمشاد سے کبھی ملاقات ہوئی؟
 
Top