زونی آنٹی،عزیز امین،فرحت کیانی،خرم،جہانزیب، ایم بلال،ابو کاشان،چاند بابو،پپو،ملائکہ کی سہیلی مرک،امکانات،سارہ پاکستان،ثمینہ معیز
ہاں تو جی۔
رہی بقایا لسٹ تو۔
زونی میرے خیال میں ان کا نام زونی کی جگہ موڈی ہونا چاہیے تھا۔ کہ جب ان کا موڈ ہوتا ہے وہ چکر مار جاتی ہیں۔ اور پھر ایک لمبہ غوطہ لگا جاتی ہیں۔
فرحت کیانی صاحبہ بھی باجو کے خاص دوستوں میں شمار ہوتی ہیں اور باجو کا ان سے رابطہ رہتا ہے۔ محفل پر وہ خاص مواقعوں پر ہی دکھائی دیتی ہیں۔
خرم صاحب شاید آج کل ٹائیگر کی تلاش میں مصروف ہیں تبھی یہاں ان کا آنا نہیں ہورہا۔
جہانزیب بھائی کی طرف سے مجھے تھوڑی فکر مندی ہے کہ وہ کہاں غائب ہیں۔ فیس بک پر ان کے لیے ایک پیغام بھی چھوڑا تھا لیکن ان کا جواب موصول نہیں ہوا۔ جبکہ حالات بتارہےتھے کہ وہ اس کے بعد چکر مار گئے ہیں فیس بک پر۔
ایم بلال تو سنا تھا کہ منظرنامہ کے نئے رکن بن گئے تھے بلکہ ایڈمن کیونکہ عمار اور ماوراء دونوں مصروف ہیں آج کل۔ میرے خیال میں تو ان کو آج کل منظرنامہ پر پایا جانا چاہیے۔
ابو کاشان صاحب بھی ریگولر ممبران میں سے نہیں۔ وہ بھی کبھی چکر مارجاتے ہیں تو کبھی نہیں۔ ویسے ان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
چاند بابو تو تھانے میں ہوا کرتے تھے نہ شاید ان کا ٹرانسفر ہوگیا ہے۔ محفل سے القلم پر۔
پپو صاحب اور مرک صاحبہ سے میری کبھی بات چیت نہیں ہوئی شاید۔ بس ان کی پوسٹس ہی دیکھی ہیں۔ اس لیے ان کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
اور خبرنامہ ختم ہوا۔
اور میں چلا سونے۔
شب بخیر۔