دخل در (نا)معقولات کی معذرت۔۔۔
عرض یہ کرنا ہے کہ کل صبح میری دہلی اور علی گڑھ روانگی ہے، 28 اپریل کو واپسی ہو گی۔ واپسی کے بعد ارادہ ہے کہ مئی کے مہینے سے انٹر نیٹ بند کر دیا جائے۔ (رٹائر مینٹ کی تیاری۔۔۔۔ اس ماہ کا بل نہیں ملے گا نا!!)، اس کے بعد کبھی کبھی موبائل سے ہی آن لائن آیا کروں گا۔
اب میری آمد کی روزانہ امید رکھنے والے یہی امید رکھیں کہ میں نہیں آ سکوں گا، اردو لائبریری کا کام بھی میں نے اس قدر لے رکھا تھا کہ اب سب آرام کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ادھر ہندی میں تفسیر کا کام (جس میں دس سال سے تعطل آ گیا ہے) اور فقہ کی کتاب کا دوسرا حصہ انگریزی میں ترجمے کا کام بھی جاری رہے گا، لیکن آرام سے ہی۔
احباب سے درخواست ہے کہ مجھے دعاؤں میں ضرور شامل رکھیں۔ انشاء اللہ میں بھی محفل کے اراکین کے حق میں دعا کرتا رہوں گا۔