کون کس کو مس کر رہا ہے؟ (2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر عباس صاحب کا نیٹ ابھی تک بھی ٹھیک نہیں ہوا کیا؟ عمار بھائی ذرا پھر سے فون کریں۔
 
ڈاکٹر عباس صاحب کا نیٹ ابھی تک بھی ٹھیک نہیں ہوا کیا؟ عمار بھائی ذرا پھر سے فون کریں۔
شمشاد بھائی! ابھی کچھ دیر پہلے ہی میری ڈاکٹر عباس صاحب سے بات ہوئی ہے۔ پہلے ان کے تین پیغامات آئے تھے، پھر کال آئی۔ بتارہے تھے کہ ان کا دوسرے علاقے میں ٹرانسفر ہوگیا ہے اس لیے اس سارے سیٹ۔اپ میں دس، ہندرہ دن لگ سکتے ہیں۔ آپ کا سلام کہہ دیا تھا۔ آپ کو اور تمام اراکین محفل کو سلام کہا ہے انہوں نے اور آپ کا بہت شکریہ بھی۔
 
آنلائن تو اکثر نظر آتے ہیں موصوف محفل پر بھی لیکن کچھ لکھنے کی زحمت نہیں فرماتے۔ اورکٹ پر اور جی۔میل پر ایک دو بار بات ہوئی ہے پچھلے دنوں۔
 
تیشہ

محفلین
باجو سے کہتا ہوں کہ اپنی سہیلی کی کچھ خیر خبر دیں۔

فرزانہ بلکل ٹھیک ٹھاک ہیں ، ابھی رات کو ہی ہماری فون پے لمبی چوڑی بات ہوئی ہے ۔
سب خیر خیریت ہے ۔ محفل پے نہیں آتیں کہ اتنا وقت نہیں ہوتا ، بزی ، بزی ، اور بزی ہیں ،

مگر آپ کا کل پوچھ رہی تھیں شمشاد ص کیسے ہیں ۔؟ میں نے کہا ٹھیک ہیں ، چھوٹے بھا کا ، زیک کا ، اور باقی سب کا حال پوچھ رہی تھیں ، میں نے کہا سب محفل پے ٹھیک ہیں ،
سلام دے رہی ہیں سبکو ۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے کہاں جانا ہے، میں تو ادھر ہی ہوں۔ ہماری طرف سے بھی اپنی سہیلی کو سلام کہہ دیجیئے گا۔

یہ ظفری بھائی کہاں رہ گئے؟
 
زینب

محفلین
لیں آپ بھی پا جی ظفری کو یاد کر رہے تھے میں‌سمجھی میرے لاپتہ ہونے کے بارے میں پوچھ رہے ہوں گے
 
شمشاد

لائبریرین
تمہارا تو مجھے معلوم ہے ناں کہ ہر ہفتے دو دن بند رہتی ہو اور رمضان میں تو یہ عرصہ اور زیادہ طویل ہو جاتا ہے۔
 
زینب

محفلین
تمہارا تو مجھے معلوم ہے ناں کہ ہر ہفتے دو دن بند رہتی ہو اور رمضان میں تو یہ عرصہ اور زیادہ طویل ہو جاتا ہے۔

بس بھائی جی مصروفیت کا تو کچھ نا پوچھیں۔۔۔ایک تو میں برتنوں سے بڑی تنگ ہوں ناس ماروں کو بددعا ہے کوئی۔۔۔۔۔ شام میں جب کچن میں جاو سنک بھرا ہوتا ہے ۔۔جو کسی دن میں میٹر پھرا تو سارے بالکونی سے باہر سڑک پے ہونے ہیں:grin:
 
محمداحمد

اگر میٹر پھر بھی جائے تو آنکھیں ضرور کھلی رکھیے گا اور روڈ پر "حملے" سے پہلے ایک نظر آنے جانے والوں پر ضرور ڈال لیجے گا۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
خالی دھمکیاں ہیں محمد بھائی۔ جس دن برتنوں کو بالکونی سے نیچے پھینکے گی، اس دن ۔۔۔۔۔۔۔۔ نے اسے بھی بالکونی سے نیچے پھینک دینا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
حجاب بہت دنوں سے نہیں آئیں اور سارہ بھی نہیں آئیں۔ عید کی تیاریوں میں ہیں یا لوڈ شیڈنگ سے تنگ ہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top