فہیم
لائبریرین
فہیم اپنا ان بکس دیکھ لیں، پیغام بھیج دیا ہے۔
جی شمشاد بھائی
شکریہ
فہیم اپنا ان بکس دیکھ لیں، پیغام بھیج دیا ہے۔
ایک گھر سے آرام ملتا تو تمھارے گھر کی ماسی بنتی نا۔
ابھی ہفتے کو پھر بننا پڑے گا۔ ابو کو میرے بنائے ہوئے کھانے اتنے پسند آئے ہیں، کہ انہوں نے ہفتے کو اپنے دوستوں کی عید ملن پارٹی گھر میں ہی رکھ لی ہے۔
میں نے امی کو کہا ہے، کہ آج کچن میں گھس کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔ آئندہ نہیں گھسنا۔
میں اپنی کزن سے پاکستان میں بات کر رہی تھی، اسے بھی میں نے کہا کہ ایسے لگتا ہے عید تو بس ہم کھانا کھانے کے لیے ہی مناتے ہیں۔ سچی سے کل میں اتنا تھک گئی کہ میں نے عید کے جو کپڑے نکالے تھے وہ بھی نہیں پہنے۔ کچن سے فارغ ہو کر بستر پر ڈھیر ہو گئی۔
کوئی بات نہیں اگلی عید پر دو دفعہ فوٹو بنوا لینا۔
پھر کسی دن ساڑھی پہن کر فوٹو بنوا لیں اور اس پر آج کی تاریخ ڈال دیں۔ دل کو بہلانا ہی ہے ناں بہل جائے گا۔
ہمارا سوال ہے کہ کسی نے آج تک ہم کو مس کیا؟ ہم سینتیس صفحات پڑھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے سو دو سطروں میں جواب دیا جائے
ہی ہی ہی میںنے تہ ہر گز نہیں کیا
میں سارہ تمھیں مس کر رہی ہوں کیونکہ کتنے دن ہوئے تم سے بات نہیں ہوئی ۔ جب جب میں م س ن پے آتی ہوں تمھاری بجلی چلی جاتی ہے مصیبت
کہاں ہو تم کس حال میں ہو ۔؟
واقعی باجو بہت دن سے بات نہین ہو پائی ۔۔ یہ عجیب بات ہے ویسے کوئی روز اس ٹائیم پر لائٹ نہیں جاتی ۔۔ جب اپ آتی ہیں م س ن پر سلام دعا بھی نہیں کہ لائٹ غائب ۔۔ میں نے اس ہی وقت حجاب کو ایس ایم ایس کیا کہ باجو کے آتے ہیں لائٹ پھر ظالم سماج بن گئی۔۔
آپ کے بھائی بڑا یاد کر رہے تھے باجو آپ کو ان کو بڑا افسوس ہے کہ عید پر کال نہیں کی باجو نے بھول گئی ہیں ۔۔
اور بچے سب کیسے ہیں ؟ اقرا سیٹ ہوگئی ہوسٹل میں یونیورسٹی میں ؟
ایک بار میں نے کوشش کی تھی پر ہر بار جراحت ناکام ہو جاتی اور 'ٹر' کا پچھلّا لگ جاتا۔ پھر کوشش ہی ترک کر دی۔
لو جی
سر منڈاتے ہی اولے پڑے۔۔۔
:
ویسے ہم ادی تعبیر کو مس کرتے ہیں اور ہم ہی کیا سارے ہی کرتے ہیں خاص طور پر جن دنوں وہ بیمار تھیں۔
بچہ پارٹی بھی نظر نہیں آ رہی آج کل
ویسے فورم پر حاضری کم ہو گئی ہے۔۔۔
کیا خیال ہے؟
تمہیں بھلا بچہ پارٹی میں کیسے شامل کر سکتے ہیں، تم تو پوری نانی اماں ہو۔
محبوب عالم کا خیال بہت عمدہ ہے۔ واقعی نیٹ پر ایسی اردو نافذ کرنی چاہیئے۔ میں ویسے ہی اردو سے تنگ آ گیا ہوں اس طرح اردو چوپالوں سے بھاگنے کا بھی موقع مل جائے گا۔