یہ اسٹوڈنٹ پیکج آفر ہی ہے۔ ہمارے دوسرے پیکج کے تو طلباء متحمل ہی نہیں ہو سکتے۔
ایک عدد کالا بکرا (ذرا صحتمند قسم کا ہو) ساتھ میں ایک ہزار ایک روپے، پانچ گز سفید غیر استعمال شدہ لٹھا اور ساتھ میں کچھ پھل وغیرہ، ہمارے دربار میں پہنچا دیں۔ انشاء اللہ امتحان میں نمبر اچھے آئیں گے۔
شمشاد بھائی جان۔۔۔! میری بہن سے ساری جمع پونجی لوٹنی ہے کیا؟
تھوڑا ڈسکاؤنٹکریں، آپ کو پتا ہے نا، زہرا بہت اچھی شاعرہ بہن ہیں اور شاعر تو ۔۔۔۔۔۔۔
اوہو ہماری بٹیا رانی آئی ہیں اور مجھے کسی نے بتایا تک نہیں۔
دیکھ لیا نا زہرہ۔۔۔ ان کا آستانہ ایسے ہی بس۔۔۔ آپ نے بکرے دیدیے تو یہ آپ کو پہچاننے سے بھی انکار کردیں گے۔۔۔ مجھ سے کہا تھا انہوں نے کہ محبوب کو قدموں میں لانے کے لیے دو موٹے تازے بکرے نذرانہ دو۔۔۔ میں نے حکم کی تعمیل کی۔ محبوب میرے قدموں میں تو نہ آیا البتہ اس نے مجھے اپنی جوتی کی نوک پہ۔۔۔۔۔
دیکھ لیا نا زہرہ۔۔۔ کل کو نتیجہ خدانخواستہ خراب ہوا تو کہہ دیں گے کہ ایک دوسرے طالبعلم نے آپ سے دگنا نذرانہ دیا تھا کہ زہرہ کا نتیجہ خراب کرکے اس کا نتیجہ اچھا بنادیں۔۔۔تو محبوب تو مل گیا ناں، اب جبکہ آپ کا مسئلہ حل ہو چکا ہے تو اصل بات بھی بتا ہی دوں وہ یہ کہ آپ کے محبوب نے بھی ہماری خدمات حاصل کی تھیں اور آپ سے دوگنا نذرانہ دیا تھا۔ تو آپ کا نہیں تو ان کا محبوب تو ان کے قدموں تلے آ گیا ناں۔ گارنٹی والا کام کرتے ہیں۔
تو محبوب تو مل گیا ناں، اب جبکہ آپ کا مسئلہ حل ہو چکا ہے تو اصل بات بھی بتا ہی دوں وہ یہ کہ آپ کے محبوب نے بھی ہماری خدمات حاصل کی تھیں اور آپ سے دوگنا نذرانہ دیا تھا۔ تو آپ کا نہیں تو ان کا محبوب تو ان کے قدموں تلے آ گیا ناں۔ گارنٹی والا کام کرتے ہیں۔