تو آپ ان ساتھیوں کو فون وون کر لیں نہ ۔۔ ویسے سکھر میں کب، کہاں اور کیوں رہے تھے آپ ؟
اگر بتانا چاہیں تو ۔۔۔
سرکاری نوکری کے سلسلے میں تبادلہ ہوا۔ آمریت قبول نہ تھی، ایک سال میں لات مار کر واپس کراچی۔ تب سے نجی اداروں میں ملازمتیں چل رہی ہيں۔
سکھر میں گزارا ایک سال زندگی کے یادگار ترین سالوں میں سے ایک تھا۔ دوستوں کے ساتھ اکیلے رہائش، کھانا پکانے کے تجربے، گھومنا پھرنا، سائیکل پر سکھر سے روہڑی جانا
، پھر خیرپور، شکارپور اور جیکب آباد جیسے قریبی شہروں کی سیر، پکنکیں اور نجانے کیا کیا!! آج بھی یاد آتے ہیں وہ دن تو دل افسردہ ہو جاتا ہے۔
اصل میں جس زمانے میں ہوا کرتا تھا اس وقت نان ڈیجیٹل فون نمبر ہوا کرتے تھے اور موبائل ابھی عام نہیں ہوا تھا اس لیے اب ملاقات کا واحد طریقہ یہی ہے کہ سکھر کا دورہ کیا جائے جو اس موسم میں تو ممکن نہیں موسم سرما میں دیکھتے ہیں انشاء اللہ