کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی۔ اگر واقعی ایسی بات ہے تو پھر تو بہت پریشانی کی بات ہے۔ محفل فورم قائم ہوئے قریباً ڈھائی سال ہو گئے ہیں اور اس عرصے میں کبھی ایسا موقع نہیں آیا کہ اعجاز اختر صاحب کسی بات پر ناراض ہوئے ہوں۔ بلکہ وہ تو کافی تلخیوں کو نظر انداز بھی کر دیتے ہیں۔ مجھے اگر پہلے پتا ہوتا تو میں ضرور اس کا سدباب کرنے کی کوشش کرتا۔ اعجاز اختر صاحب کتنے روز سے نہیں آ رہے؟

نبیل بھائی ابھی میں نے آپ کو ایک برقی پیغام ارسال کیا ہے۔
مزید یہ کہ اعجاز بھائی کی آخری پوسٹ 8 نومبر کی ہے۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی۔۔آجکل کے دور میں کون کس کو بتاتا ہے۔۔ خود ساری خبریں رکھنی پڑتی ہیں۔ لیکن پھر بھی میں نے آپ کو بتا دیا ہے۔ :Aaina:
 

شمشاد

لائبریرین
تمہاری بات بھی صحیح ہے لیکن میں کسی کی ٹوہ میں نہیں رہتا، کوئی بتا دے تو بسم اللہ، نہیں تو اپنی اپنی جگہ سب خوش رہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا ہوا تھا جی دیوالی والے دھاگے پر؟
اور ناظمین نے اس صورتحال کا سدباب کرنے کی کوشش کیوں نہیں کی؟ میں تو ان دھاگوں پر کبھی کبھار نظر ڈالتا ہو، مجھے تو پتا ہی نہیں کہ یہاں کیا ہوتا رہا ہے۔ کیا ناظمین کسی صورتحال کو قابو نہیں کر سکتے؟ اب مجھے ذاتی طور پر اعجاز اختر صاحب سے معذرت کرنا پڑے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
وجہ صرف دیوالی والا دھاگہ نہیں ہے، بلکہ دیوالی والا دھاگہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
امید ہے اپ نے میرا برقی پیغام پڑھ لیا ہو گا۔ اس کے تناظر میں کوئی فیصلہ کریں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
نبیل اور شمشاد بھائی آپ دونوں کو اعجاز صاحب سے بات کرنی چاہیئے۔

مجھے بھی لگا تھا کہ وہ دیوالی والی کسی بات سے ناراض ہیں کہ انہوں نے خاص طور پر اپنے کچھ دوستوں کا نام لیکر اس میں مبارک باد دی تھی لیکن وہاں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر، اعجاز صاحب کو واپس لانا چاہیئے محفل پر۔

اگر اعجاز صاحب سے کسی دوست کی بات ہو تو میرا سلام براہِ مہربانی ان تک پہنچا دیا جائے، نوازش ہوگی۔

آ کہ مری جان کو قرار نہیں ہے
طاقتِ بیدادِ انتظار نہیں ہے

ہم سے عبث ہے گمانِ رنجشِ خاطر
خاک میں عشاق کی غبار نہیں ہے

(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ فون وغیرہ کرنے کی ذمہ داری اس محفل کی ایک رکن بوچھی عرف باجو کی ہے۔ انہی کو درخواست کریں گے کہ فون کریں۔
 

تیشہ

محفلین
نہیں میں نے تو صرف انکل آنٹی کا حال چال پوچھا تھا ۔ ۔۔ اس بارے میں تو ان سے میری کوئی بات ہی نہیں ہوئی تھی ۔
 

تیشہ

محفلین
:( ہر کام اب میں ہی کروں ۔ ۔ کچھ آپ خود بھی کرلیا کریں ۔۔ ۔انکل نے کہا ہے کہ جب تک شمشاد خود مجھ سے فون پر بات نہیں کرتے ۔ ۔۔ تب تک میں نہیں آنے والا چاہے شازیہ ہی کیوں نا کرے ۔ ۔ بات انہوں نے آپکی ہی ماننی ہے لہذا آپ کریں ۔ ۔ ۔۔ :lol::lol::lol::-P
 

قیصرانی

لائبریرین
واقعی استاد محترم کو واپس لانے کے لئے پلیز جلدی کچھ کریں۔ اگر وہ برا نہ منائیں تو میں فون کروں؟
 

تیشہ

محفلین
اس میں براُ منانے والی کونسی بات ہے :rolleyes: آپ فورا فون کریں ۔ ۔ ۔نیکی اور پوچھ پوچھ ۔ ۔۔

sssss.gif
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top