کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
01fear.gif


01bhago.gif
 

شمشاد

لائبریرین
وہ بس ہفتہ دس دن تک پاکستان جا رہے ہیں، پوری تیاریوں میں ہوں گے۔
میں نے ابھی فون تو کیا تھا لیکن بند ہو گیا۔ ابھی تھوڑی دیر میں پھر کوشش کروں گا۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، فون آ گیا ہے۔ اور جدہ بھی پہنچ گئے ہیں۔ کچھ دیر پہلے کہا تھا مکہ جانے کے لیے بسوں کا انتظار کر رہے ہیں۔مکہ پہنچنے میں کتنی دیر لگتی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
جدہ ائیر پورٹ سے مکہ تقریباً 100 کلو میٹر ہے۔ رش کی وجہ سے ڈیڑھ دو گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ چونکہ پورا گروپ ہوتا ہے اور ان کو بہت کچھ بتانا ہوتا ہے، سمجھانا ہوتا ہے، تو تین گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں۔
 

زینب

محفلین
اب تو لگتا ہے فاتح بھائی کے لیے اخبار میں تالش گم شدہ کا اشتہار دینا پڑے گا وہ بھی انعام کی رقم کے ساتھ:p
 

الف عین

لائبریرین
من کہ اعجاز اختر المعروف بہ اعجاز عبید عرفِ مزید الف عین یا ہزار چشم یہ اطلاع دیتے ہوئے اطمینان محسوس کر رہا ہے کہ فدوی پندرہ دسمبر سے 29 دسمبر کے درمیاں سفرِ علی گڑھ پر روانہ ہو رہا ہے۔۔
اب تک میرا موبائل والا انٹر نیٹ تھا جو ہر جگہ چلتا تھا، اب وہ بات نہیں ہے۔ اس لئے محض سائبر کیفے میں جا سکا تو انٹر نیٹ دیکھ سکوں گا۔ سب لوگ نوٹ کر لیں اور مک؂جھے مس نہ کریں۔
بہوش حواس خمسہ بقلم /بکلیدی تختۂ خود
 

الف عین

لائبریرین
خیریت سے جائیں اعجاز بھائی اور خیریت سے آئیں۔
ویسے یہ دورہ کس سلسلے میں ہے؟
شمشاد، گھر تو علی گڑھ ہی ہے نا۔ والدہ اور بہن بھائ وہاں ہی ہیں، عید کے علاوہ اس بار جانا اس لئے بھی ضروری ہے کہ سترہ دسمبر کو والدہ کا موتیا بند کا آپریشن ہے۔ دعا کریں کہ کامیاب رہے۔ اس عمر میں۔ وہ تراسی سال کی ہونے والی ہیں حضرت عیسیٰ اور جناح صاحب کے ساتھ!!
 

جیہ

لائبریرین
سفر بخیر بابا جانی۔

ہم سب آپ کے لیے اور آپ کی والدہ کے لیے دعا گو ہیں۔ اللہ کرے کہ ان کا آپریشن بخیر و خوبی سرانجام پائے۔ آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top