کون کون اس لمحے کا منتظر ہے ؟

جاسمن

لائبریرین
ان جھنڈوں اور پینا فلیکس کے بہانے کسی کا تو رزق کھلے گا۔ :p
بہرحال غیر ضروری اخراجات سے گریز کرنا چائیےQUOTE
درست۔ ایک عمارت کے لئے ایک جھنڈا کا فی ہے۔ بے جا چراغاں۔۔جھنڈیاں۔۔۔پینافلیکس۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔
بہن بیوہ ہو جائے، بھائی دنیا سے چلا جائے،قریبی رشتہ دار کا مکان گر جائے، ماں بھوکی ہو،بچے کی کتاب نہ ہو،،،،کون عقلمند اپنا سرمایہ ضائع کرے گا۔ ہر ذی شعور پہلے اپنی ماں کا خیال کرے گا۔ اپنے بچے کو کتاب کے
ساتھ مختلف رنگوں کی پنسلیں بھی لے کے دے گا۔بہن اور بھابی کے لئے مستقل آسرے کا انتظام کرے گا۔
تُو پاکستان ہے ،تجھے یہ بے جا خرچے خوبصورت نہیں بنائیں گے۔ تجھے میں پاکستان کی تعلیم،میں پاکستان کی ترقی،میں پاکستان کی ضروریاتِ زندگی کی تکمیل ۔۔۔۔۔خوبصورت بنائے گی۔ اسی طرح میں پاکستان صرف اپنی صحت و صفائی،اپنی ترقی،(وغیرہ) کا ہی دھیان نہ کرے۔۔۔تُو پاکستان کا بھی اُتنا ہی خیال رکھے۔
 
arifkarim

معطل
ان میں صرف میٹرو بس والا لاہور کے لیے تھا باقی منصوبے پورے پنجاب کے لیے تھے
آپ ان کاموں سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن یہ بات سچ ہے کہ ان کاموں کی ہی وجہ سے نون لیگ کو ووٹ ملے ہیں
آئندہ الیکشن میں دیکھتے ہیں۔ ابھی تو عوام بجلی گیس پانی کو بلک رہی ہے۔

پاکستان میں ہمیشہ سے اصل قوت خاموش ووٹر رہے ہیں۔ یہ نعرے لگانے اور جلسے جلوس والے ووٹر صرف چند لاکھ ہی ہوتے ہیں
آزادی مارچ میں صرف چند لاکھ لوگ شامل ہیں؟

یعنی آپ کا ارادہ ہے کہ خانہ جنگی ہو
پرامن احتجاج خانہ جنگی ہوتی ہے؟

وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطلب احتساب ہوتا ہے؟؟؟
جی بالکل۔ جب وزیر اعظم دھاندلی سے بنے تو احتساب دینے سے پہلے مستعفی ہونا پڑے گا۔
 
حسیب

محفلین
آئندہ الیکشن میں دیکھتے ہیں۔ ابھی تو عوام بجلی گیس پانی کو بلک رہی ہے۔
یہی تو ہمارا کہنا ہے کہ حکومت کو پورا موقع ملنا چاہیے۔ جیسے بھی کارکردگی ہو گی ویسا رزلٹ مل جائے گا
آزادی مارچ میں صرف چند لاکھ لوگ شامل ہیں؟
پتا نہیں۔۔ لیکن میرا خیال یہی ہے کہ تعداد زیادہ سے زیادہ لاکھوں میں ہو گی۔ کروڑوں میں نہیں جا سکتی
پرامن احتجاج خانہ جنگی ہوتی ہے؟
جب ایک دوسرے کی مقابل احتجاج ہو گا تو پرامن نہیں رہے گا
جی بالکل۔ جب وزیر اعظم دھاندلی سے بنے تو احتساب دینے سے پہلے مستعفی ہونا پڑے گا۔
پھر تو خیبر پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت بھی دھاندلی سے بنی ہو گی
 
arifkarim

معطل
یہی تو ہمارا کہنا ہے کہ حکومت کو پورا موقع ملنا چاہیے۔ جیسے بھی کارکردگی ہو گی ویسا رزلٹ مل جائے گا
اگر حکومت دھاندلی کر کے آئی ہو تب بھی؟ افغانستان میں سارا الیکشن متنازع کیوں ہوا؟ گنتی دوبارہ کیوں ہو رہی ہے۔

پتا نہیں۔۔ لیکن میرا خیال یہی ہے کہ تعداد زیادہ سے زیادہ لاکھوں میں ہو گی۔ کروڑوں میں نہیں جا سکتی
لاکھوں بھی بہت ہے۔ اگر دس لاکھ تک بھی ہو گئی تو اچھا ہے۔ حکومت وقت کو پیغام مل جائے گا۔

پھر تو خیبر پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت بھی دھاندلی سے بنی ہو گی
تحریک انصاف تو اپنا احتساب کروانے کروانے کیلئے تیار بیٹھی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
عمران خان کے مطالبات اور پھر ۔۔۔۔ یوٹرن!!
کراچی .....پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیانات میں جس طرح تضاد نظر آتا ہے ۔ اسی طرح ان کے مطالبات میں بھی اچھا خاصا تضاددکھتا ہے۔ عمران خان کےمطالبات کیا تھے اور ان میں کیا کیا تبدیلیاں آئیں وہ کچھ اس طرح ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کا گلہ ہے کہ مئی 2013 کے انتخابات میں انصاف نہیں ہوا اور مبینہ دھاندلیوں کے باعث انتخابات میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔خیبرپختونخواہ میں تو کپتان کی جماعت نے حکومت بنائی تاہم دیگر صوبوں میں تحریک انصاف کا پتہ کٹنے کا گھائو عمران خان سے صرف ایک برس ہی برداشت ہوا اور انہوں نے وفاق کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا۔عام انتخابات کے ٹھیک ایک سال بعد 11مئی 2014 کو عمران خان نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر ایک جلسے سے خطاب کیا جس میں انہوں نے احتجاجی تحریک کےاعلان کے ساتھ ساتھ کئی مطالبات بھی کیے۔تمام الیکشن کمشنر زمستعفی ہوں۔ نیا اور آزاد الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے۔ چار حلقوں این اے 122،154،110 اور 125 میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کی جائے۔آئندہ تمام انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرائے جائیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں متعارف کرائی جائیں۔تمام پارٹیاں ایک کمیٹی تشکیل دیں اور جامع انتخابی اصلاحات کا پیکیج سامنے لائیں جس کی پارلیمنٹ قانون سازی کرے۔ ان مطالبات کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف نے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ بھی بڑھادیا اور کچھ روز بعد عمران خان نے حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات پر کان نہ دھرنے پر لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ کبھی سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی شان میں قصیدے پڑھنے والے عمران خان اب افتخار چودھری کو اپنی تنقیدی توپوں کے نشانے پر رکھتے ہیں تاہم انہوں نے موجودہ چیف جسٹس ناصر الملک کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا تین رکنی کمیشن تشکیل دینے اور ان سے مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے قوم سے اپنے خطاب میں عمران خان کا یہ مطالبہ بھی مان لیا،تاہم کپتان نے پھر پلٹی کھائی اور کہہ ڈالا کہ پہلے وزیراعظم استعفیٰ دیں کیوں کہ موجودہ سیٹ اپ میں سپریم کورٹ کا کمیشن بھی جانبداری سے کام نہیں کرسکتا، عمران خان نے اس نئے مطالبے کے ساتھ ملک میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی تشکیل کا مطالبہ بھی کرڈالا۔ لیکن خان صاحب کے اپنے ساتھی جاوید ہاشمی کو عمران خان کا یہ مطالبہ ایک آنکھ نہ بھایا، عمران خان نے ایک بار پھر یو ٹرن لیا اور ٹیکنوکریٹ حکومت کے مطالبے کو اپنی غلطی مان کر غیر سیاسی حکومت کا مطالبہ کردیا۔ عمران خان کے مطالبات اور یوٹرن کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، آگے کپتان کیا کہتے ہیں، یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔
http://asia.widmi.com/index.php/pakistan/a1/022/303613-عمران-خان-کے-مطالبات-اور-پھر-۔۔۔۔-یوٹرن
 
ابن رضا

اس طرح کے پریپگنڈے کے لیے دیکھتے رہیے صرف جیو نیوز:p:LOL::ROFLMAO:
 
جاسمن

لائبریرین
  • i hate imran khan the master of u turn | Tune.pk
    tune.pk/search_result.php?query=i+hate+imran+khan...of+u+turn...
    That's why I HATE IMRAN KHAN (THE MASTER OF U TURN) by Jason Lee ... GEO NEWS EXPOSED THE U-TURNS OF IMRAN KHAN - Imran Khan Vs Geo by ...
 
حسیب

محفلین
لگتا ہے عمران خان کی بات سوائے اسکے حامیوں کے کسی کی سمجھ میں نہیں آتی۔ ایک پارٹی جسکو 2008 کے الیکشن میں کم و بیش 70 لاکھ ووٹ پڑے ہوں اسکو اگلے الیکشن میں دوگنا سے بھی زیادہ کیسے ووٹ پڑ سکتے ہیں جبکہ صوبہ پنجاب جہاں انکی حکومت رہی کا دیوالیہ نکل آیا؟ کیا اس بات کو سمجھنا واقعی اتنا مشکل ہے؟
عارف صاحب اب کیا خیال ہے؟؟؟
ایک پارٹی کو سولہ مہینے پہلے صرف ایک حلقے میں 1613 ووٹ ملتے ہیں اور سولہ مہینے بعد وہی پارٹی 37 ہزار سے زائد ووٹ لے رہی ہے
یہاں تو دوگنا، تین گنا تو کہیں بھی نہیں رہا
:D
 
عارف صاحب اب کیا خیال ہے؟؟؟
ایک پارٹی کو سولہ مہینے پہلے صرف ایک حلقے میں 1613 ووٹ ملتے ہیں اور سولہ مہینے بعد وہی پارٹی 37 ہزار سے زائد ووٹ لے رہی ہے
یہاں تو دوگنا، تین گنا تو کہیں بھی نہیں رہا
:D
اس حلقے کی پوری تاریخ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ اگر نہیں دیکھ پائے تو یہاں شئیر کر دیتا ہوں۔
 
کر دیں
ویسے میں تو نہیں دیکھ پایا
سوشل میڈیا پہ ایسے پیجز لائک نہیں کرتا فضول کی ٹینشن

ڈیرہ اسماعیل خان کی صوبائی سیٹ پر ضمنی انتخاب میں احتشام جاوید کی کامیابی پر پی ٹی آئی بہت خوش ہے۔ ہونا بھی چاہیے کہ ایک اور سیٹ مل گئی اس سیٹ کی تاریخ کیا ہے ذرا وہ بھی پڑھ لیں :-
اس سیٹ سے 2 بار احتشام کے والد مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر اور 2 بارآزاد امیدوار کے طور پر جیتے ہیں ۔ 2002 میں گریجویٹ نہ ہونے کی بنا پر کسی مدرسے سے جعلی سند لے کر الیکشن لڑا اور ناکام ہوگئے۔
2008 میں احتشام نے اپنے والد کی سیٹ پر الیکشن لڑااور شکست سے دوچار ہوئے ،مئی 2013 کے الیکشن میں چونکہ گریجویشن کی شرط نہیں تھی اسلئے احتشام کے والد جاوید اکبر ایک بار پھر آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں آئے اور جے یو آئی کے تعاون سے اپنی سابقہ سیٹ جیت لی۔
مگر ان کے حریف امیدوار اے این پی کے مرید کاظم شاہ نے ان کیخلاف پہلے سے ہی جعلی ڈگری کیس دائر کردیا تھا ،وہ ان کے خلاف دوبارہ عدالت میں گئے اورطویل جدوجہد کے بعد بالآخر جاوید اکبر خان کو عدالت نے نااہل قرار دے دیا، لیکن اب ایک بار پھرجاوید اکبرخان کے بیٹے احتشام جاوید ان کے حریف امیدوار کے طور پر سامنے آئے۔
جاوید اکبر خان کی یہ سوچ تھی کہ اپوزیشن میں محض ایم پی اے کے طور پہ میں اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں یا عوامی بہبود کے حوالے سے کوئی کارنامہ انجام نہیں دے سکتا اس لیے ضمنی الیکشن آزاد امیدوار کے طور پر لڑنے کی بجائے انہوں نے اپنے بیٹے کیلئے پی ٹی آئی سے ٹکٹ کا مطالبہ کیا۔
گوکہ ان کی کامیابی کسی حد تک یقینی تھی مگر حکومتی پارٹی کا ٹکٹ اپنے اور حلقے کے مفاد کی خاطر حاصل کیا، اوربالآخر وہ کامیاب بھی ہوگئے ۔واضح رہے کہ مئی 2013 کے الیکشن میں اس حلقے سے آزا امیدوار کے طور پہ جاوید اکبر خان نے 41112، مرید کاظم شاہ نے 31001 اور پی ٹی آئی کے امیدوار محمدہمایوں خان نے1605 ووٹ حاصل کئے تھے ، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کو اس حلقے میں کتنی عوامی حمایت حاصل ہے اور جاوید اکبر کے ذاتی ووٹ کتنے ہیں۔
 
یہ منظر دیکھنے کے لیے ہم عام پاکستانیوں کا کتنا خون بہہ گیا ۔۔۔ :cry:
ابھی بھی بہت کچھ نہیں گیا ۔۔۔آئیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاتھ سے ہاتھ ملائیں
handskaka.gif
پھر سے اکٹھے ہو جائیں

10675588_757181294356898_8952399476271529192_n.jpg
 
قومی مجبوری۔ قومی مفادات سیاسی مفادات سے بالا تر ہوتے ہیں۔
 
bilal260

محفلین
Top