کون کون محفلین اپنی سوانح عمری (آپ بیتی) لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

کیا اپنی سوانح عمری (آپ بیتی وغیرہ) لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

  • ہاں

    Votes: 6 27.3%
  • سوچا نہیں کبھی

    Votes: 6 27.3%
  • نہیں

    Votes: 4 18.2%
  • اب سوچ رہا / رہی ہوں

    Votes: 3 13.6%
  • ہرگز نہیں

    Votes: 3 13.6%

  • Total voters
    22

محمداحمد

لائبریرین
ڈائری میں کیا لکھنا ہے یہ تو آپ نے بتایا ہی نہیں؟ :ROFLMAO:

آپ ہر سال ایک سادہ ڈائری محمد عبدالرؤوف بھائی کو بھجوا دیا کریں۔ بھائی خود زورِ تخیل و تصور استعمال کرتے ہوئے آپ کے شب و روز ڈائری میں رقم کر دیا کریں گے۔

کچھ عرصے بعد خود نوشت کے لئے اچھا خاصا مواد جمع ہو جائے گا۔ :)
 
صابرہ امین

ویسے سنا ہے کہ زیادہ تر سوانح حیات ایسے ہی لکھی جاتی ہیں !! خودنوشت میں بھی لوگ پھول موتی ٹانک لیتے ہیں۔ :D
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
آپ ہر سال ایک سادہ ڈائری محمد عبدالرؤوف بھائی کو بھجوا دیا کریں۔ بھائی خود زورِ تخیل و تصور استعمال کرتے ہوئے آپ کے شب و روز ڈائری میں رقم کر دیا کریں گے۔

کچھ عرصے بعد خود نوشت کے لئے اچھا خاصا مواد جمع ہو جائے گا۔ :)
نیرنگ خیال کیا خیال ہے لکھوں آپ کی سوانح حیات
احمد بھائی ہمیشہ اچھی تجاویز پیش کرتا ہے
 
کسی نہ کسی انداز سے سوچا تو ضرور ہے ، مگر جب بھی سوچا، اپنے آپ کو راضی نہ کر پایا کہ کیوں لکھی جائے۔
ویسے سوشل میڈیا نسل کے لیے تو سوانح عمری لکھنا زیادہ مشکل کام نہیں ہو گا، جن کے صبح اٹھنے سے لے کر رات واپس لیٹنے تک کی مکمل روٹین ان کی وال کی زینت بنتی ہے۔ اور جب تک خود اس قابل نہیں ہوتے، ان کے والدین یہ کام کر رہے ہیں۔ بس فیس بک وال ڈاؤنلوڈ کرنے کا آپشن مل جائے، تو سوانح عمری بمع تصاویر تیار ہے۔ :)
 
سید عمران

محفلین
آپ ہر سال ایک سادہ ڈائری محمد عبدالرؤوف بھائی کو بھجوا دیا کریں۔ بھائی خود زورِ تخیل و تصور استعمال کرتے ہوئے آپ کے شب و روز ڈائری میں رقم کر دیا کریں گے۔

کچھ عرصے بعد خود نوشت کے لئے اچھا خاصا مواد جمع ہو جائے گا۔ :)
اور روفی بھیا یہ ڈائری ہمیں بھجوادیں گے...
بس پھر جو سوانح چھپ کر آئے گی تو آگ لگا دے گی آگ...
اور روفی بھیا راتوں رات شہرت کی ان بلندیوں پہ جا پہنچیں گے جو ہر کس و ناکس کا مقدر نہیں ہوتیں! !!
 
Top