کون کہتا ہے لینکس گیمز کھیلنے والوں‌کیلیئے نہیں‌ہے؟

مصطفے قاسم

محفلین
سُپر گیمرلینکس، ویکٹر لینکس سے خاص کر کمپیوٹر گیمز کھیلنے والوں‌کے لیئے اخذ‌کی گئی ہے۔ یہ جدید حاضر کی سہہ جہت گیمز سے لیس ایک بہترین کاوش ہے۔ مزید معلومات اور اسے اتارنے کے لیئے اسے دیکھیں http://www.supergamer.org/
 

ریحان

محفلین
یہ مزاق نہیں ۔۔ پر بنا کوئی شک میں کہتا ہوں کہ لینکس گیمز کھیلنے والوں کے لیے نہیں ہے ۔

سب سے پہلے میں اپنی مثال دونگا ۔۔ لوگ گیمز کھیلتے ہیں تو میں گیم کو ذرا تھوڑا اپنا سا لیتا ہو ۔۔ گرافکس کو خوب سے خوب لیکر جانا ہتہ کہ گیم میں موجود ساونڈز افیکٹس کا بھی بہترین استعمال میرے لیے ناگزیر ہے ۔۔ سو یہ سب ونڈوز انوائیرنمنٹ میں ہی ممکن ہے کیونکہ ڈائیرکٹ ایکس کے ساتھ اس لیول کی چھیر خانی یہی ممکن ہے ۔

اب آتے ہیں ٹیکنکیل بنیادوں کی طرف ۔۔ تھری ڈی گیمز مطلب ڈائیرکٹ ایکس ۔۔ اور ڈائیرکٹ ایکس مطلب ونڈوز ۔۔ سو بھائی گر گیمز ہی کھیلنی ہے یا اپنے جی پی یو کا سو فیصد لینا ہے تو آپ لینکس پر مت ہی آئے ونڈو چلائیں ۔

پھر آجاتئ ہے کریکس وغیرہ ۔۔ ڈی وی ڈی کو مائنیٹ کرنا ۔۔ ٹرینر لگانا وغیرہ تو اب وائین پر کیا ٹراسلیٹ کر کے کپھے گا کوئی ۔

بر بے شک ۔۔ لینکس اپنے آپ میں دیگر کاموں کو لیکر جس میں ویب پبپلشنگ پروگرامنگ وغیرہ شامل ہے کے لیے بہترین ہے ۔
 

محمد سعد

محفلین
اب سے پہلے تو آپ یہ غلط فہمی اپنے ذہن سے نکال لیں کہ سہ جہتی کھیل ڈائریکٹ ایکس کے بغیر ممکن ہی نہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں کھیل موجود ہیں جو کہ اوپن جی ایل کی لائیبریری کا استعمال کرتے ہیں۔ اور لینکس کے لیے تو درجنوں بہترین سہ جہتی کھیل دستیاب ہیں جن میں سے بیشتر آزاد سافٹ وئیر ہیں اور یہ سب کے سب اوپن جی ایل کا ہی استعمال کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ غلط فہمی بھی دور کر لیں کہ لینکس پر آپ اپنے گرافکس پراسیسنگ یونٹ کا صد فی صد استعمال نہیں کر سکتے۔ میں خود ایک طویل عرصے سے اپنے جی پی یو کا صد فیصد استعمال کر رہا ہوں۔ آپ کا مسئلہ یہ ہے کہ اینویڈیا اور اے ٹی آئی، جن کے گرافکس کارڈ دکانوں میں سب سے زیادہ تعداد میں ملتے ہیں، کسی ناقابلِ فہم وجہ سے اپنے گرافکس کارڈز کے ڈرائیورز کسی آزاد اجازت نامے کے تحت فراہم کرنا پسند نہیں کرتے۔ جس کی وجہ سے بیشتر لینکس ڈسٹربیوشنز میں ابتدائی طور پر ان کے نسبتاً کم صلاحیتوں والے غیر آزاد ڈرائیور شامل کیے جاتے ہیں۔ بعد میں اگر آپ کو ضرورت محسوس ہو تو آپ بڑی آسانی کے ساتھ پیکج منیجر کے ذریعے یا ابنٹو میں سسٹم مینیو میں "ہارڈ وئیر ڈرائیورز" کے اوزار کی مدد سے اپنے گرافکس کارڈ کے لیے غیر آزاد ڈرائیور نصب کر سکتے ہیں جو کہ قیمتاً مفت ہیں۔

اور یہ بھی آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہر گیم کو چلانے کے لیے وائن کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کی ضرورت صرف تبھی پڑتی ہے جب آپ ونڈوز کا کوئی پروگرام لینکس پر چلانا چاہیں۔ لینکس کے لیے بھی درجنوں کی تعداد میں سہ جہتی کھیل دستیاب ہیں جن کی فہرستیں آپ کئی جگہوں سے حاصل کر سکتے ہیں (مثلاً گوگل پر Top ten Linux games جیسے جملے تلاش کر کے دیکھیں)۔ اور اگر تلاش سے گھبراتے ہوں تو اپنے پیکج منیجر ہی میں جھانک کر دیکھ لیں کہ آپ کی ڈسٹربیوشن کے اپنے سافٹ وئیر گودام میں کیا کیا دستیاب ہے۔
 

دوست

محفلین
اور دوسرے جو گیمز آپ کھلیتے ہیں‌ ان کا اگر لینکس ورژن دستیاب نہیں تو اس میں لینکس کو کوئی قصور نہیں ہے۔
 
جزباتی لینکسیز ۔۔

میں نے اپنی تحریر میں لینکس کو برا کب کہا ؟

جی برادرم پہلے ہی جملے میں!

یہ مزاق نہیں ۔۔ پر بنا کوئی شک میں کہتا ہوں کہ لینکس گیمز کھیلنے والوں کے لیے نہیں ہے ۔

جب آپ لینکس استعمال ہی کم/نہیں کرتے ہیں تو اتنی واضح رائے کیسے دے رہے ہیں۔ اگر آپ کی معلومات تھری ڈی گرافکس کے بارے میں ایکٹیو ایکس تک محدود ہے تو یقیناً آپ نے مشہور زمانہ لینکس ڈیسکٹاپ ایفیکٹس بھی نہیں دیکھے ہونگے۔ یا آپ کو لگتا ہے کہ وہ بھی ورچولائز کیئے جاتے ہیں؟ :)
 

محمدصابر

محفلین
ہاہاہا۔ ریحان بھائی لینکسرز میں گھر گئے ہیں۔ لینکس میں صرف ایک خرابی ہے کہ آپ لینکس پر کیا گیا اپنا کام (خاص کر پبلشنگ کا) جب مارکیٹ لے کر جاتے ہیں تو وہاں آپ کی توقع سے زیادہ مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ بلکہ ونڈوز میں بھی پبلشنگ کا کام ایسا ہے کہ کورل ڈرا کے علاوہ قبول نہیں کیا جاتا ۔ بلکہ کورل کے بھی ورژن ۹ سے اُوپر اگر کسی نے کام کر لیا ہے تو ہو سکتا ہے مارکیٹ جا کر پچھتانا پڑے۔
 

ریحان

محفلین
یہ جذباتیت نہیں ہے بلکہ غلط معلومات پھیلانے والوں سے تنگ آئے ہوئے لوگوں کی طرف سے آپ کے بے بنیاد دعووں کا جواب ہے۔

غلط معلومات ؟ ۔۔ جناب محترم میں نے آپ کو کوئی غلط معلومات دی ہیں ۔۔ واہ ۔۔ یہ خوب رہی ۔۔

محترم آپ یہاں جج بھی خود اور جیوری بھی خود ۔۔ آپ نے مجھ پر جھوٹا ہونے کا جو الظام لگایا وہ جزباتیت میں نہیں آتا ہوگا ۔۔ میں نے کب اور کہا پر لکھا ہے کہ لینکس تھری ڈی گیمز نہیں چلاتا ؟

جناب آپ اپنے کی بورڈ پر تھوڑی لگام لگائیں ۔۔ میں بھی اسی زمانے کا ہوں جس زمانے کے آپ ہو ۔۔ میں جب بھی بات کرتا ہو تو جناب میں اپنی بات کرتا ہو ۔۔ اپنے کمپیوتر میں لگر تمام تر پرزا جات کا بھرپور استعمال میں جہاں کر سکوں وہاں ویسے کرتا ہو ۔۔ اور میں نے جھوٹ نہیں لکھا ۔۔ غلط معولومات دینے کا الظام آپ ذرا سوچ سمجھ کر کسیں ۔

میں کماپسٹنگ اڈیڈنگ کا کام کرتا ہو ۔۔ رینڈرنگ میں لینکس کو کوئی سوچتا نہیں ہے جی پی یو کمپیوٹنگ میں میک کو ترجیح ملتی ہے ۔۔ اب آپ کہو یہ غلط ملومات ہیں کہ میں نے آج تک کسی بھی کمپاسٹر کو لینکس کے بیک انڈ پر نہیں دیکھا ۔

آپ لینکسیز واقعی میں جزباتی ہیں جو بنا سوچے سمجھے کسی پر بھی کیسا بھی الظام لگا دیتے ہیں ۔۔ جب کے آپ لینکسیز کو بہت زیادہ محتاط رہنا چاہیے تاکہ ونڈوز میں پھسے لوگ آپ سے متاثر ہوں ۔
 

ریحان

محفلین
جی برادرم پہلے ہی جملے میں!



جب آپ لینکس استعمال ہی کم/نہیں کرتے ہیں تو اتنی واضح رائے کیسے دے رہے ہیں۔ اگر آپ کی معلومات تھری ڈی گرافکس کے بارے میں ایکٹیو ایکس تک محدود ہے تو یقیناً آپ نے مشہور زمانہ لینکس ڈیسکٹاپ ایفیکٹس بھی نہیں دیکھے ہونگے۔ یا آپ کو لگتا ہے کہ وہ بھی ورچولائز کیئے جاتے ہیں؟ :)

میں نے لینکس کے تمام تھری ڈی دیسک ٹاپ افیکٹس دیکھے ہیں ۔۔۔ پر محتم موڈریٹر بھائی میں آپ سے عزت سے عرض کر رہا ہوں کہ میں کوئی آج کا پیدا ہوا کمپیوٹر بچا نہیں ہو ۔۔ ایکٹو ایکس کا نہیں لکھا میں نے ۔

بھائی جان لینکسیز برادران ۔۔۔ ڈائیرکٹ اکس ۔۔ مطلب ۔۔ پکسل شیڈرز ۔۔ اینشلائیزنگ ۔۔۔ شیڈوز ، ڈیپتھ آف فیلڈ ۔۔۔ کوڈا ۔۔ تھری ڈی گیمز میں آج جو جو ایفیکتس استعمال ہوتے ہیں وہ سب کی لسٹ آپ منگوائیں ۔۔ آزمائیں ۔۔ گر وائین سے ایمیولیٹ ہی کرنا ہے یہ سب تو لینکس کیوں !

پھر آپ پڑھیں میں نے لکھا ہے کہ ایک گیم یہاں پاکستان میں ہم تو کریک کر کے کھیلتے ہیں ۔۔ اس کی ڈی وی ڈی کا اکثر امیج بنا لیتے ہیں یا پھر نو ڈی وی دی ایک زی کرتے ہیں ۔۔ مزید ٹرینز بھی استعمال کرتے ہیں ۔

جھوٹے الظام لگانے میں آپ لوگوں کو مزا آتا ہے شاید ۔

میں نے اپنی پہلی تحریر میں واضح طور پر لکھا ہے اور بہت درست لکھا ہے کہ میں جو گیمز کھیلتا ہو میں وہ بس کھیلتا نہیں ہو ۔۔ اور بھیا میں جو گیم جیسے کھیلتا ہو لینکس نہیں کھیلا سکتا ۔۔۔ جو سچ ہے ۔۔ دائیرکٹ ایکس سے چھیڑ چھاڑ لینکس میں ممکن نہیں ۔۔ لینکس دیسکٹاپ افیکٹس سے شناسائی میرے لیے نوی نہیں ہے ۔

آپ بس مجھے یہ بتاو ۔۔ dxva میں اب یہ کیسے انیبل کرو لینکس میں یہ پروڈیکٹ ہی مائیکروسافٹ والوں کا ہے ۔۔ کیا کرو ۔۔ وائین چلاو ! ۔۔ کیوں ۔۔

میں نے سچ میں بحث نہیں کرنی تھی پر آپ سب کے رویے نے گھمبیر طور پر موڈ کو متاثر کیا ہے ۔
 
مجھے چند گھنٹوں کے بعد ایک ٹیسٹ کے لئے نکلنا ہے اس لئے جلدی میں تحریر کرتے ہوئے ڈائریکٹ ایکس اور ایکٹیو ایکس کے مغالطے پر معذرت خواہ ہوں۔

موڈریٹر ہونے کے علاوہ بھی میری اپنی ایک ذاتی پہچان ہے اور میں چاہوں گا کہ جب تک موڈریٹر کے اختیارات کو لے کر کوئی بات درمیان میں نہ آئے تب تک مجھے اس حوالے سے یاد نہ کیا جائے۔

پہلی بات تو یہ کہ میں لینکس یا ونڈوز میں سے کسی کی حمایت نہیں کرتا اور میں حمایت کرنے والا ہوتا بھی کون ہوں۔ میرے اپنے مسائل لینکس میں زیادہ آسانی سے حل ہو جاتے ہیں اس لئے میں اسے استعمال کرتا ہوں۔ اور الحمد لللہ میری ضروریات بھر کے لئے لینکس کافی ہے۔ جہاں مشکل ہوتی ہے خود سے سہولتیں پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

میک یا ونڈوز نہ استعمال کرنے کا سبب اس میں کسی خامی کا ہونا نہیں بلکہ یہ ہے کہ میں اس میں آزادی محسوس نہیں کرتا۔ کسی سافٹوئیر کو انسٹال کرتا ہوں تو خوف سا لگا رہتا ہے کہ کہیں سافٹوئیر وینڈر میری معلومات دور کہیں جمع نہ کر رہا ہو۔ وللہ مجھے بائنری فائلیں پڑھنا نہیں آتا اس لئے اس کی خفیہ کار گزاریوں کو نہیں جان سکتا۔ دوسری بڑی وجہ یہ کہ میں ایک غریب آدمی ہوں پر چوری مجھے اچھی نہیں لگتی۔ جب گھر کی بجلی چوری کرکے نہیں جلاتا تو سافٹوئیر کیوں؟ اور خریدنے کی استطاعت نہیں۔ اسی طرح وائرس کے چلتے ہمہ وقت سسٹم فارمیٹنگ اور غیر بھروسہ مند فائل سسٹم نے بھی مجھے ونڈوز میں بہت تنگ کیا ہے۔

ویسے کوئی یہ کیوں چاہے کہ جو گیمز یا سافٹوئیر ونڈوز کے لئے بنے ہیں وہی لینکس پر چلیں؟ اور پھر ورچولائز کرنے پر معترض بھی ہو۔ بات لینکس کے تھری ڈی کیپاسٹی کی نہیں، ہائی کوالٹی لینکس اسپیشل تھڑی ڈی گیمز کی قلت کا باعث اس کی مارکیٹ شئیر کا کم ہونا ہے۔ کوئی گیم کمپنی انوسٹ کرنے سے اس لئے ڈرتی ہے کیوں کہ لینکس صارفین ونڈوز کے مقابلے بہت کم ہیں۔ اور جو ہیں وہ گیک ہیں جو گیمنگ سے زیادہ ڈیویلپمینٹ کو نگاہ میں رکھتے ہیں۔

جہاں جہاں آپ کی معلومات کو چیلینج کیا ہو ان تمام مقامات پر اپنی حیثیت اجہل الجہلا کے تحت معافی کا خواستگار ہوں۔ ہم نے بھی ایک عدد چھوٹا سا گیم کسی زمانے میں اوپن جی ایل میں‌بنایا تھا جس میں ایک عدد بالر، ایک بیٹس مین اور چند فیلڈر تھے کرکٹ گراؤنڈ تھا اور کچھ کی بائنڈنگ تھیں جن سے بالنگ اور بیٹنگ کرائی جا سکتی تھی اور ایسے ہی چھوٹے موٹے کام۔ ظاہر ہے یہ سب کچھ لینکس پر اور لینکس کے لئے کیا تھا۔

اور اخیر میں معذرت کے ساتھ عرض کروں گا، گو کہ میں لینکس کی حمایت نہیں کرتا پر کروں بھی تو آپ کو یا کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے کیوں کہ میں کسی کی ونڈوز، میک، سمبیئن یا کسی اور پلیٹ فارم کی حمایت پر معترض نہیں ہوں۔
 

محمد سعد

محفلین
بھائی جان لینکسیز برادران ۔۔۔ ڈائیرکٹ اکس ۔۔ مطلب ۔۔ پکسل شیڈرز ۔۔ اینشلائیزنگ ۔۔۔ شیڈوز ، ڈیپتھ آف فیلڈ ۔۔۔ کوڈا ۔۔ تھری ڈی گیمز میں آج جو جو ایفیکتس استعمال ہوتے ہیں وہ سب کی لسٹ آپ منگوائیں ۔۔ آزمائیں ۔۔ گر وائین سے ایمیولیٹ ہی کرنا ہے یہ سب تو لینکس کیوں !
اگرچہ مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہوگا لیکن پھر بھی چونکہ آپ کی اس حالیہ گفتگو کے کچھ حصوں سے یہ تاثر ملتا ہے کہ آپ کو کچھ بنیادی تصورات میں ہی غلط فہمیاں ہیں تو میں بنیادی باتوں سے شروع کرتا ہوں۔

لینکس اور ونڈوز دو یکسر مختلف نظام ہیں۔ ایک کے لیے کمپائل کیا گیا پروگرام دوسرے پر کبھی بھی براہِ راست نہیں چلے گا۔ بالکل اسی طرح جیسے ننٹینڈو (Nintendo) کے لیے تیار کیا گیا کھیل ونڈوز پر براہِ راست نہیں چلے گا۔ اگر آپ پھر بھی چلانا چاہتے ہیں تو آپ کو پروگرام اور آپریٹنگ سسٹم کے اندرونی حصوں کے درمیان ایک مترجم بٹھانا پڑے گا۔ وائن ایک ایسا ہی مترجم ہے۔ اب کسی مترجم کی کارکردگی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ اسے دونوں زبانیں اچھی طرح آتی ہوں۔ لینکس کی طرف سے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا کہ اس کے تمام حصے آزاد اجازت ناموں کے تحت تقسیم کیے جاتے ہیں جن کا کوئی بھی تفصیلی مطالعہ کر سکتا ہے۔ مسئلہ ونڈوز کی طرف سے ہوتا ہے کیونکہ ونڈوز کا کوڈ کبھی بھی ظاہر نہیں کیا جاتا۔ فرض کریں کہ وائن کے ڈویلپرز مائیکروسافٹ کو پیسے ادا کر کے بھی کچھ تفصیلات حاصل کرنا چاہیں تو ان تفصیلات کو ایسی شرائط پر ظاہر کیا جائے گا کہ انہیں کسی آزاد سافٹ وئیر میں استعمال کرنا ہی ناممکن ہو جائے گا۔ چنانچہ وائن کے ڈویلپرز کو محض ریورس انجنئیرنگ اور trial and error کے طریقے پر ہی گزارا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث ان کی ترقی کی رفتار سست ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ونڈوز کے لیے کمپائل کیے گئے سب کے سب پروگرام وائن کے ذریعے نہیں چل سکتے۔ اور بہت سے ایسے بھی ہیں جو چلتے ہیں لیکن پوری طرح درست طور پر نہیں۔

یہاں پر لینکس کے لیے تیار کیے جانے والے کھیلوں کی بات ہو رہی ہے جو کہ اس آپریٹنگ سسٹم پر براہِ راست چلتے ہیں اور جو ڈائریکٹ ایکس کے بجائے اوپن جی ایل کی گرافکس لائیبریری کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ جن پکسل شیڈر وغیرہ کی سہولیات کی آپ نے بات کی ہے، یہ اوپن جی ایل میں بھی استعمال ہوتی ہیں۔ اور جو پروگرام لینکس کے لیے کمپائل کیے جاتے ہیں، انہیں ان سہولیات تک براہِ راست رسائی حاصل ہوتی ہے اور وائن جیسے کسی مترجم کی ضرورت نہیں پڑتی۔ کیا آپ نے ابھی تک ایسا کوئی ایک کھیل بھی کھیل کر دیکھا ہے؟ لگتا تو نہیں۔
 

ریحان

محفلین
کیا آپ نے ابھی تک ایسا کوئی ایک کھیل بھی کھیل کر دیکھا ہے؟ لگتا تو نہیں۔ /quote]

میں اب جوابات میں کچھ بھی دلائیل لکھ دوں ۔۔ جزبات میں گھرے ہوے کو کچھ بھی نہیں لگے گا ۔۔۔

اپنے پڑھنے والوں کو جب آپ اپنے جزبات سے زیادہ ترجیح دینگے اس وقت آپ دوبارہ سوال لکھیےگا ۔
 

محسن حجازی

محفلین
یہ بات تو درست ہے کہ اگر آپ نے گیمز کھیلنی ہیں تو پھر ونڈوز مشین۔ ورنہ پلے سٹیشن یا ایکس باکس لے لیں۔ لینکس کا مارکیٹ شئیر تو خیر نہیں کہنا چاہئے مگر یوزر بیس اب 2009 کے آخر میں آکر بمشکل 1 فیصد ہوئی ہے۔ گیمز تو دور کی بات اس کے لیے ڈرائیورز کی بھی کوئی ضمانت نہیں کہ مل ہی جائیں گے۔
 

محمد سعد

محفلین
میں اب جوابات میں کچھ بھی دلائیل لکھ دوں ۔۔ جزبات میں گھرے ہوے کو کچھ بھی نہیں لگے گا ۔۔۔

اپنے پڑھنے والوں کو جب آپ اپنے جزبات سے زیادہ ترجیح دینگے اس وقت آپ دوبارہ سوال لکھیےگا ۔

میں نے آپ کی طرف سے جذباتیت کے الزام کی وجہ سمجھنے کے لیے اس گفتگو کو شروع سے آخر تک دوبارہ پڑھا۔ اور آپ کے جذباتیت کے پہلے الزام سے پہلے تک مجھے کوئی بھی ایسی وجہ نظر نہیں آئی جس کی بنیاد پر کوئی عام انسان میرے جواب کو جذباتی کہے گا۔ آپ نے پہلے کچھ ایسے دعوے کیے تھے جو صاف معلوم ہوتا تھا کہ معلومات کی کمی پر مبنی ہیں۔ میں نے آپ کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی تو آپ نے مجھے جذباتی قرار دے دیا جبکہ میرے جواب میں کوئی بھی ایسی بات نہیں تھی جو جذباتیت پر مبنی ہو۔ میں نے صرف کچھ معلومات لکھی تھیں جن کے متعلق مجھے محسوس ہوا کہ یہ آپ کو معلوم نہیں ہوں گی۔

ہاں اس کے بعد ایک جملہ ایسا میں نے لکھا جس کے متعلق یہ امکان موجود ہے کہ آپ کو اس کے پس منظر سے ناواقفیت کی بنیاد وہ جملہ کچھ زیادہ ہی سخت محسوس ہوا۔
یہ جذباتیت نہیں ہے بلکہ غلط معلومات پھیلانے والوں سے تنگ آئے ہوئے لوگوں کی طرف سے آپ کے بے بنیاد دعووں کا جواب ہے۔
لہٰذا غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے پس منظر بیان کر دیتا ہوں۔ اس میں "غلط معلومات پھیلانے والے" دراصل مائیکروسافٹ کی طرف اشارہ ہے نہ کہ آپ کی طرف۔ وجہ یہ ہے کہ مائیکروسافٹ والے اکثر کاروباری اخلاقیات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے حریفوں کے خلاف غلط معلومات پھیلاتے رہتے ہیں خواہ وہ لینکس ہو، میک ہو یا کوئی اور۔ مثال کے طور پر وہ آج تک لوگوں کو یہ پٹی پڑھاتے ہیں کہ لینکس میں پروگراموں کی تنصیب بہت مشکل کام ہے، حالانکہ لینکس کی تقریباً تمام ڈسٹربیوشنز اب کئی سالوں سے پیکج منیجرز کا استعمال کر رہی ہیں جن سے مطلوبہ سافٹ وئیر دو تین کلک میں نصب ہو جاتا ہے اور آپ کو اس کی ویب سائٹ پر بھی نہیں جانا پڑتا۔ اور یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ لینکس میں ڈرائیور بہت مشکل سے ملتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ لینکس میں ابتدائی طور پر ہی ونڈوز سے درجنوں گنا سے بھی زیادہ ڈرائیور موجود ہوتے ہیں۔ اور ان کے علاوہ بھی بہت سے ایسے ہیں جنہیں بعد میں (بذریعہ پیکج منیجر) نصب کرنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے کیونکہ ان کی ہر ایک کو ضرورت نہیں ہوتی۔ بلکہ کبھی کبھار تو یہ کہنے سے بھی نہیں چوکتے کہ لینکس ہیکروں کا اوزار ہے، اس سے دور رہو۔ اب ایسے میں لینکس کو استعمال کرنے والے تنگ نہ ہوں تو اور کیا مائیکروسافٹ والوں پر پھول برسائیں گے؟ یہی اس جملے کا پس منظر ہے۔ اگر آپ سمجھے ہیں کہ "غلط معلومات پھیلانے والوں" سے مراد آپ ہیں تو براہِ مہربانی اپنی یہ غلط فہمی دور کر لیں۔ اس میں میری بھی غلطی ہے کہ میں نے یہ سوچے بغیر ہی کہ آپ کو شاید اس کا پس منظر معلوم نہ ہو، ایسا جملہ لکھ دیا جو آپ کو برا لگا۔ لہٰذا میں معذرت خواہ ہوں۔ کیا اب بھی کوئی ناراضگی بچی ہے یا لڑائی ختم ہو گئی؟
اگر آپ کا یہ اعتراض دور ہو گیا ہو تو پھر بحث کو آگے بڑھاتے ہیں۔

آپ جن گیمز کی بات کر رہے ہیں، وہ ونڈوز کے لیے کمپائل کیے جاتے ہیں۔ چنانچہ ونڈوز کے لیے کمپائل کیے گئے نسخے سے ایک بالکل مختلف نظام پر بغیر مسئلے کے چلنے اور وہی تمام سہولیات فراہم کرنے کی توقع رکھنا حماقت ہے۔ ایک طرف تو آپ کسی ایک آپریٹنگ سسٹم کا پروگرام ایک دوسرے یکسر مختلف آپریٹنگ سسٹم پر چلانا چاہتے ہیں اور پھر مترجم کی ضرورت اور اس آپریٹنگ سسٹم کے حصوں کی عدم دستیابی پر اعتراض بھی کرتے ہیں۔ اگر آپ جو کھیل کھیل رہے ہیں، اس کا کوئی نسخہ لینکس کے لیے بھی کمپائل کیا جاتا ہے، تو آپ لینکس پر وہی نسخہ استعمال کریں۔ اگر وہ لینکس کا نسخہ فراہم نہیں کرتے تو پھر ونڈوز کے کھیل سے لینکس پر تمام تر سہولیات سے چلنے کی توقع نہ رکھیں۔ لینکس پر ان تمام سہولیات کی توقع ایسے نسخے سے ہی رکھیں جو لینکس کے لیے کمپائل کیا گیا ہو اور اس کے مختلف حصوں سے بغیر کسی مترجم کے براہِ راست "گفتگو" کر سکے۔ اور یہاں انہی کھیلوں کی بات ہو رہی ہے۔ چند مثالوں کے لیے گوگل وغیرہ پر "Top ten Linux games" جیسے الفاظ تلاش کر کے دیکھیں۔ امید ہے کہ آپ کا "ہارڈ وئیر کے سو فیصد استعمال" والا اعتراض دور ہو جائے گا۔
 

فہیم

لائبریرین
مجھے نہ ونڈوز کی حمایت کرنی ہے نہ لینکس کی میں تو بس ایسے ہی وقت گزاری کے لیے یہ تھریڈ کھول کر بیٹھ گیا تھا۔
 

ریحان

محفلین
تمام پڑھنے والوں سے عرض ہے کہ میں ڈیول بوٹ پر ہوں ایک طرف لینکس ہے اور ایک طرف ونڈوز ۔۔ مجھے جو رینڈرنگ ، ایڈیڈنگ ۔۔ مکسنگ و مزید کام کرنے میں لینکس پر گھنٹا لگ جانا ہوتا ہے ، اور اول تو لینکس یہ میرا کام کر بھی نہیں رہا ۔ وہاں ونڈوز پر چند ہی منٹ میں اپنا کام کر لیتا ہو ۔۔ پر اس کا مطلب یہ نہیں کہ لینکس بری ہے ۔۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ میرا ہاتھ میرے ہارڈوئیر کے ساتھ لینکس پر اس طرح روا نہیں ہوا جس طرح ونڈوز پر ۔

میرے سسٹم میں جو ساونڈ کارڈ ہے وہ بلٹ ان ہے ۔۔ سات چینلز ۔۔ مگر اس کو سات چینلز کرنے کے لیے سافٹ وئیر کو استعال میں لانا ہوتا ہے ۔۔ ونڈوز پر میں یہ سب کچھ کر پا رہا ہو ۔۔ لینکس فل وقت بس اور بس گر کچھ زبردست دکھا رہی ہے مجھے وہ ہے اس کا فونٹ رینڈر کرنا ۔۔ ویب زیادہ خوبصورت دکھتی ہے ۔

لینکس میرے ساونڈ کارڈ اور ویڈیو کارڈ کا سو فیصد مجھے جہاں مل رہا ہے میں وہی زیادہ رہتا ہو ۔

ورچول سات چینل ساوننڈ تو ونڈوز سیون پر بھی ممکن نہیں ہو پایا ۔۔ اور وستا پر بھی ۔۔ تھری ڈی گیمز لو دور رہیں ۔۔ لینکس جی نے میری آج تک ایک عدد ایم پی فار سٹینڈرڈ کی فائیل کو درست مکس نہیں کیا ، اب آپ جو بھی سمجھیں جناب پر میرے مطابق لینکس ان کے لیے ہے جو بس گانے وانے سن نا چاہتے ہیں ۔۔ ویب و آفس چلانا چاہیتے ہیں ۔۔ میں جو کام کرتا ہو وہ میں جانتا وہ کام کرنے کے لیے لینکس کو سوچنا ایسا ہے جیسے وقت برباد کرنا ۔

میں پھر لکھنا چاہوگا آپ سب لینکسیز کو کہ اپنا رویا ذرا ٹھیک کریں ۔۔ تاکہ آپ کو پڑھ کر ونڈوز کے اررز سے ستائے لوگ لینکس سے مستفید ہوں ۔

لینکس بہت زبردست آپریٹنگ سسٹم ہے ۔۔ پر گیمز کھیلنے والوں کے لیے نہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں پر ایک تعمیری قسم کی بحث جاری ہے اس کو تعمیری ہی رہنے دیں۔ ایک دوسرے پر الزام نہ لگائیں تو سب ہی اس سے مستفیذ ہو سکتے ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
مکسنگ، ایڈیٹنگ کا کام تو میں نہیں کرتا۔ مجھے تو اس کی اصطلاحات کے معنی بھی نہیں آتے۔ چنانچہ اس پر میں بات نہیں کروں گا۔ شاید لینکس کے لیے اچھے پروگراموں کی واقعی کمی ہو۔ ہاں البتہ بنیادی نوعیت کی ایڈیٹنگ، کنورٹنگ کبھی کبھار میں بھی کرتا ہوں اور لینکس کے لیے دستیاب پروگراموں ہی کی مدد سے کرتا ہوں۔ چنانچہ اتنا ضرور جانتا ہوں کہ صورتِ حال ایسی بری نہیں ہے جیسا آپ نقشہ کھینچ رہے ہیں۔ بہرحال، آگے چلتے ہیں۔

اب آپ جو بھی سمجھیں جناب پر میرے مطابق لینکس ان کے لیے ہے جو بس گانے وانے سن نا چاہتے ہیں ۔۔ ویب و آفس چلانا چاہیتے ہیں ۔۔ میں جو کام کرتا ہو وہ میں جانتا وہ کام کرنے کے لیے لینکس کو سوچنا ایسا ہے جیسے وقت برباد کرنا ۔
۔۔۔
۔۔۔۔
لینکس بہت زبردست آپریٹنگ سسٹم ہے ۔۔ پر گیمز کھیلنے والوں کے لیے نہیں ۔​
آپ کا یہ کہنا ایڈیٹنگ اور مکسنگ کے کام کے لیے تو شاید درست ہو سکتا ہے لیکن یہاں پر کھیلوں کی بات ہو رہی ہے۔ اور کھیلوں کے متعلق میں نے اس تھریڈ میں اب تک اس قدر معلومات لکھ دی ہیں کہ اگر اتنا مواد میں کسی سو نمبر کے پرچے میں لکھتا تو کم از کم چالیس نمبر تو مجھے صرف اسی کے مل جاتے۔ لیکن اس کے باوجود آپ کے جوابات ایسے ہیں جیسے آپ نے انہیں پڑھا ہی نہ ہو۔
ہاں اس حد تک آپ کی بات درست ہے کہ اگر ونڈوز ہی کے کھیل اپنی پوری صلاحیتوں سمیت کھیلنے ہیں تو ونڈوز ہی پر کھیلنے پڑیں گے۔ پلے سٹیشن، میک یا لینکس پر نہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے میک کے کھیل میک پر اور لینکس کے کھیل لینکس پر۔
لیکن یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ لینکس گیمز کھیلنے والوں کے لیے ہے ہی نہیں۔ کیونکہ لینکس کے لیے بھی بڑی تعداد میں اچھے اچھے کھیل دستیاب ہیں۔ اور آپ کے کہنے کے برعکس گرافکس کارڈ کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ان کی صلاحیتوں کا پورا پورا استعمال لینکس پر بھی کیا جا سکتا ہے اور بڑے پیمانے پر کیا بھی جاتا ہے۔ میں خود اکثر کرتا ہوں، اوروں کی بات کیا کرنا۔

چلیں اب مزید آگے چلتے ہیں۔
میں پھر لکھنا چاہوگا آپ سب لینکسیز کو کہ اپنا رویا ذرا ٹھیک کریں ۔۔​
یہ کیا بات ہوئی؟ پہلے بغیر کسی معقول وجہ کے "جذباتی لینکسیز" کا لفظ بھی آپ نے استعمال کیا اور پھر رویہ درست کرنے کی نصیحت ہم کو؟ رویہ درست رکھنے کا کام کیا صرف ہمارا ہی ہے؟ ساری برداشت کا ٹھیکہ کیا ہم نے لے رکھا ہے؟ آپ خود جو چاہیں کہتے پھریں؟ یہ کہاں کا انصاف ہے؟ اگر زونگ کا کنکشن آپ استعمال کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟ (زونگ! سب کہہ دو)

بس بہت ہو گئی برداشت! :stop: میں بدلہ لوں گا!!!! آاااااااااااا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!
:mad: :mad3: :bomb: :beating: :evil:
 
Top