کون ھے جو محفل میں آیا (13)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
یہ تو اچھا ہوا نا کہ چھوٹے بھیا کو دیکھ کر باجو نے رنگ پکڑ لیا :grin:



خربوزے کو دیکھکر ۔۔ خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ناں ،۔ ۔ ۔
zzzbbbbnnnn.gif
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو میں جیہ کی بات پر کہہ رہا تھا، یہاں دوپہر کے کھانے کا وقت تھا اور وہاں شام ہونے کو تھی
 

الف عین

لائبریرین
حاضر ہے بندہ۔۔۔ کون۔۔۔ ؟ا حباب، بھتیجے بھتیجیاں بیٹیاں پہچان ہی لیں گے نا۔۔۔
کیوں شمشاد!!
 

جیہ

لائبریرین
حاضر ہے بندہ۔۔۔ کون۔۔۔ ؟ا حباب، بھتیجے بھتیجیاں بیٹیاں پہچان ہی لیں گے نا۔۔۔
کیوں شمشاد!!


ہم کیوں پہچانیں؟ آخر بابا جانی کس کے ہیں؟

بابا جانی کے خدمت میں غالب کا کلام

ہاں مہِ نو سنیں ہم اس کا نام
جس کو تو جھک کے کررہا ہے سلام
دو دن آیا ہے تو نظر دمِ صبح
یہی انداز اور یہی اندام
بارے دو دن کہاں رہا غائب؟
"بندہ عاجز ہے، گردشِ ایّام
اڑ کے جاتا کہاں کہ تاروں کا
آسماں نے بچھا رکھا تھا دام"
مرحبا اے سرورِ خاصِ خواص
حبّذا اے نشاطِ عامِ عوام
عذر میں تین دن نہ آنے کے
لے کے آیا ہے عید کا پیغام
اس کو بھولا نہ چاہیئے کہنا
صبح جو جائے اور آئے شام
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم اہلیانِ محفل !
استادِ محترم کیسے ہیں آپ ۔ ؟ آپ کو دوبارہ یہاں دیکھ کر بیحد خوشی ہوئی ۔" الف عین " دیکھ کر میں چونکا تو ضرور تھا مگر پھر سوچا کہ الف الف ہوتا تو وہ آپ ہوتے ، مگر یہ الف عین کس نام کا مخف ہے ۔ ؟ :)
 

ظفری

لائبریرین
ظفری الف عین اعجاز عبید کا مخفف ہے جو کہ بابا جانی کا اصل نام ہے
حد ہوگئی ۔۔۔۔ نالائقی کی ساری حدیں مجھ پر ہی ختم ہوتیں ہیں ۔ بھئی پٹھان ہونا بھی کبھی کبھی بہت تنگ کرتا ہے ۔ :grin:
استادِ محترم کے نام سے واقفیت ہونے کے باوجود یہ بات ذہن سے محو ہوگئی تھی اس کے لیئے استادِ محترم سے معذرت خواہ ہوں ۔ ( کیا کریں عمر کا تقاضا ہے ) ;)
 

شمشاد

لائبریرین
ایتھے وی ان پڑھ +سرپیٹ+، ظفری بھائی آپ کو ابھی تک یہی نہیں معلوم ہوا۔

ویسے آپ کا یہاں انتظار ہو رہا ہے۔ پورا دھاگہ پڑھ لیجیئے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top