کون ھے جو محفل میں آیا (15)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں حجاب اور سارہ کو کرتی ہوں فون ۔


سارہ سے بات نہیں ہو سکی سارہ کا نمبر ریسپانس نہیں کر رہا ۔ البتہ حجاب سے ابھی بات ہوگئی ہے ۔ حجاب بالکل خیریت سے ہیں لیکن حجاب کے پاس ڈائل اپ کنیکشن ہے اور یہاں فون لائن میں شور کی وجہ سے ڈائل اپ کام نہیں کرتا سو حجاب ابھی آنلائن نہیں آ سکتی ہیں ۔ چند ایک دنوں میں ٹیلی فون کی لائن ٹھیک ہونے کے بعد آ سکیں گی ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء ، حجاب کا میسیج :)

حلیم کی تصویر لے لی ہے لیکن اب جب انٹرنیٹ دستیاب ہوگا تب اپنے بلاگ پر لگائیں گی ۔ جب تک آپ انتظار کریں صبر کے ساتھ چاہے شکر کے ساتھ اور حجاب کوشش کریں گی کہ اسے باسی نہ ہونے دیں

یہ نیلے رنگ میں جملہ میں اضافہ فرمایا ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ آپ سب کا۔
اعجاز بھائی حاضر ہوں، لیکن اب تو آپ سے کل ہی بات ہو سکے گی۔
 

ماوراء

محفلین
ماوراء ، حجاب کا میسیج :)

حلیم کی تصویر لے لی ہے لیکن اب جب انٹرنیٹ دستیاب ہوگا تب اپنے بلاگ پر لگائیں گی ۔ جب تک آپ انتظار کریں صبر کے ساتھ چاہے شکر کے ساتھ اور حجاب کوشش کریں گی کہ اسے باسی نہ ہونے دیں

یہ نیلے رنگ میں جملہ میں اضافہ فرمایا ہے :)

شکریہ شگفتہ، کل مجھے حلیم کا انتظار تھا۔ لیکن میں کل لیٹ ہی آن لائن آئی تھی، میں سمجھی شاید شبو جا چکی ہے۔ لیکن شاید آن لائن آئی ہی نہیں۔ میں صبر کر رہی ہوں۔ :grin:

شمشاد بھائی، سارہ بھی آجکل کچھ مصروف ہے۔ اس لیے شاید نہیں آ رہی۔ اور حجاب تو روزانہ آتی ہے، کل اور آج ہی شاید نہیں آئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایسے آنے کا کیا فائدہ جب محفل میں کوئی پیغام نہیں لکھتیں۔ اور کچھ نہیں تو شعر و شاعری کے زمرے میں ہی حاضری لگوا دیا کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام۔

آپ کا پتہ کرنے کو آپ کے پڑوسی جو ہیں، اوپس کیا کہہ دیا،

خیر، کیا حال احوال ہے؟

آج کل محفل میں بڑے اچھے اچھے نئے شعراء آئے ہیں۔
 

زونی

محفلین
شمشاد بھائی کیا المیہ ھے کہ مجھے مزاحیہ شاعری کے سیکشن میں داد دینے کی بھی اجازت نہیں ،یہ کیسے رولز ہیں اپکی سائٹ کے :rolleyes::mad:
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی کیا المیہ ھے کہ مجھے مزاحیہ شاعری کے سیکشن میں داد دینے کی بھی اجازت نہیں ،یہ کیسے رولز ہیں اپکی سائٹ کے :rolleyes::mad:

یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ ٹھہریں میں زیک سے بات کرتا ہوں۔
زیک آپ کیا کہتے ہیں اس معاملے میں؟

میں نے اتنی لمبی نظم ٹائپ کی ہے اور داد سے محروم رہ جاؤں گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top