کون ھے جو محفل میں آیا (15)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
و علیکم السلام۔

آپ کا پتہ کرنے کو آپ کے پڑوسی جو ہیں، اوپس کیا کہہ دیا،

بات تو آپ نے صحیح کہی ہے ، مگر بات ہے رسوائی کی ۔۔۔۔ ;)

میں گذشتہ دنوں‌ بہت بیمار رہا ۔ فلو تھا ۔ اس دوران پڑوسن ہی کام آئی ۔ بہت خدمت کی اور اتنی خدمت کہ مجھے اپنی اماں یاد آگئیں ۔ یہ بات میں نے اسے کہہ دی ۔ اب روٹھ کر بیٹھی ہے ۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے اس نے تو روٹھنا ہی ہے ناں، آپ نے اس کی عمر پر سیدھے سبھاؤ حملہ جو کر دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
او ہو بھئی حلیم تو مجھے بھی بہت پسند ہے۔ کیا آپ نے ساری کھا لی کہ کچھ بچی ہوئی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم ۔!
کیسے مزاج ہیں ۔ ؟
شمشاد بھائی ۔۔۔ حلیم تو میری بھی سب سے پسندیدہ ڈش ہے ۔ اگر کہیں کسی دعوت میں بہت ہی لذیذ کھانوں کی ڈشیز ہوں اور وہاں حلیم موجود ہو تو میں سب کھانوں کو چھوڑ کر حلیم کی طرف ہی لپکتا ہوں ۔ :cool:
 

حسن علوی

محفلین
ویسے حلیم اگر اچھی بنی ہو تو میں بھی کافی صفایا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں ماشاءاللہ:)

السلام علیکم!!!
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام
لیکن ظفری بھائی لگتا ہے نباء نے ساری حلیم کھا لی ہے، ہمارے لیے اس نے کچھ چھوڑا ہی نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک دفعہ پکائی تھی ساری رات لگا کر، پھر بھی صحیح نہیں پکی تھی۔
کھانی البتہ آتی ہے۔

اور ہاں کیا وہ سیکرٹ ہمارے ساتھ شیئر نہیں کریں گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top