کون ھے جو محفل میں آیا (15)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زونی

محفلین
ایک دفعہ پکائی تھی ساری رات لگا کر، پھر بھی صحیح نہیں پکی تھی۔
کھانی البتہ آتی ہے۔

اور ہاں کیا وہ سیکرٹ ہمارے ساتھ شیئر نہیں کریں گی۔


سبحان اللہ وہ حلیم تھی یا ہریسہ جو ساری رات میں پکایا تھا :rolleyes: اور پھر صبح کس کو کھلایا یہ بھی تو بتائیں;)

وہ سیکرٹ تو میں پہلے بھی بتا چکی ہوں وہ یہ کہ آئسکریم دو ہی صورتوں میں کھائی جاتی ھے جب موڈ اچھا ہو اور دوسرا جب دماغ تپا ہو :grin:تو یہ تھا وہ سیکرٹ، اب یہ نہ سمجھئے گا کہ کل میں تپی ہوئی تھی;):grin:
 

شمشاد

لائبریرین
سبحان اللہ وہ حلیم تھی یا ہریسہ جو ساری رات میں پکایا تھا :rolleyes: اور پھر صبح کس کو کھلایا یہ بھی تو بتائیں;)

تھی تو وہ حلیم ہی لیکن وہ دو چار پلیٹ نہیں تھی، ایک بڑا دیگچہ تھا اور اگلے دن دوپہر میں کوئی بیس کے قریب دوستوں نے کھائی تھی۔
 

فاتح

لائبریرین
تمام اہالیانِ محفل کو میری جانب سے السلام علیکم و رحمۃ اللہ

شمشاد بھائی! وہی ہوا نا آخر کار۔۔۔
تھی تو وہ حلیم ہی لیکن وہ دو چار پلیٹ نہیں تھی، ایک بڑا دیگچہ تھا اور اگلے دن دوپہر میں کوئی بیس کے قریب دوستوں نے کھائی تھی۔
ادھر میں چند روز کے لیے غائب ہوا اور ادھر آپ نے کھانے پینے کا سلسلہ شروع کیا۔۔۔ کیا میرے نکلنے کا ہی انتظار کر رہے تھے؟

شاید مجھے نکال کے "کچھ کھا" رہے ہوں آپ
محفل میں اس خیال سے پھر آ گیا ہوں میں​
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام اور خوش آمدید
لگتا ہے واپسی ہو گئی پاکستان سے کہ ابھی ادھر ہی ہیں؟
کہیے کیسی گزری؟
 

الف عین

لائبریرین
اوہو فاتح آ گئے واپس!!!
لیکن اس وقت تو شمشاد ہی آ سکتے ہیں یہاں۔ ان کا ایک بار مزید شکریہ ادا کر دوں۔ ویسے یہ تو تمہارا فرض تھا نا شمشاد کہ میری سالگرہ کی مبارکباد دو۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیں جی حاضر ہو گیا۔ دفتر جانے سے پہلے حاضری لگوا ہی جاؤں۔
چلیں پھر میں یہاں بھی آپ کو سالگرہ کی مبارک دے دیتا ہوں۔
سالگرہ بہت مبارک ہو۔
 

فاتح

لائبریرین
و علیکم السلام راہبر بھائی!
واپس تو نہیں آیا۔۔۔ ابھی پاکستان میں ہی ہوں اور آیندہ بھی ایک آدھ سال یہیں رہنے کا ارادہ ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ!
آپ سنائیں مزاج بخیر
 

فاتح

لائبریرین
اللہ کا لاکھ احسان ہے جناب۔ پاکستان اپنا ملک ہے اور یقینآ یہاں آ کر ساری دنیا سے زیادہ خوبصورت ہو جاتی ہے زندگی۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم !
ارے واہ ۔۔۔ فاتح بھی آئے ہیں ۔ کہاں رہے اتنے عرصے بھئی ۔ ؟ نہ خیر ، نہ کوئی خبر ۔ تمہارا فون میں محفوظ نہیں‌ کرسکا تھا ۔ کبھی ذپ میں اپنا فون سینڈ کردو کہ دوبارہ رابطہ ممکن ہوسکے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top