کون ھے جو محفل میں آیا (15)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
فہیم چکر نہ مارا کریں، ایسا نہ ہو کہ چکر میں پڑ جائیں۔

آپ کا کیا خیال ہے عمار؟
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اب میں بھی آ ہی جاؤں۔
یہاں آج اعلان ہوا ہے کہ عاشورہ (10 محرم) بروز جمعہ 18 جنوری کو ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام ظفری بھائی
کہیے کیسے مزاج ہیں؟ سردی کتنی ہے؟ یہاں 33 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ اتنی سردی پڑ رہی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
و علیکم السلام ظفری بھائی
کہیے کیسے مزاج ہیں؟ سردی کتنی ہے؟ یہاں 33 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ اتنی سردی پڑ رہی ہے۔

یہاں بھی بہت سردی ہے ۔ آثار ہیں کہ آج رات یا کل برفباری بھی ہوجائے ۔ ویسے کل سے طبعیت ناساز ہے ۔ چھٹی کا دل بہت چاہ رہا ہے مگر جاب والے ہاتھ جوڑ جوڑ کے جاب پر بلا رہے ہیں کیا کریں کہ پروجیکٹ کی نوعیت ہی ایسی ہے کہ جانا پڑ رہا ہے ۔ :(
 

ظفری

لائبریرین
ارے نہیں‌ جناب ۔۔۔۔ بس یہ ذرا شاہ رخ خان کے ڈیپارنمٹ والے تنگ کر رہے ہیں ۔ ان کے لیئے ایک ہائی ٹیک سیٹلائیٹ کا سسٹم متعارف کیا جا رہا ہے ۔ جس کے ذریعے وہ سینٹرل امریکہ کے انوائیرمنیٹ کے مسئلے کو سمجھنے کی کوشش کریں گے ۔ :rolleyes:
 

زونی

محفلین



السلام علیکم حاضرین ، امید ھے کہ اب تک آپ سب کے مزاج بخیر ہونگے اور آئندہ کیلئے دعا :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا تو یہ کام بھی کرتے ہیں ناسا والے، لیکن یہ تو اچھے خاصے ڈالر لیتے ہوں گے ان سے، مفت میں تو نہیں کرتے ہوں گے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شگفتہ، کیسی ہیں اور آجکل کہاں مصروف ہیں؟ کم کم ہی دکھائی دے رہی ہیں-:(

السلام علیکم ، کیا حال ماوراء ، میں ٹھیک ٹھاک ۔ لائبریری کے لئے کچھ ٹیکسٹ اسکین کرنے کی کوشش میں لگی ہوں آجکل ۔ سکوت بھی جلد ختم کرنا چاہ رہی تھی یہ اب اختتام پر ہے تقریباً ۔ حمزہ صاب کی شکایتیں نہیں ختم ہوتیں کہ میں حمزہ کو کچھ نہیں کرنے دیتی :) سو یہ صاب میرے اکاؤنٹ سے گیمز کھیلتے ہیں یہاں۔ گھر میں بہن کی کمی محسوس ہوتی ہے امی کو بہت یاد آتی ہے بیٹی کی :) کوشش کر رہی ہوں گھر میں بھی کچھ وقت توجہ دوں عملی نہ سہی تو نظریاتی ہی سہی ۔ ۔ ۔ ایک تو سردیوں میں دن اتنی جلدی ختم ہو جاتا ہے ، ابھی صبح ہوتی ہے کہ شام ہو جاتی ہے ۔ بلاگ کے لیے کچھ لکھنا چاہوں تو پوسٹ ہونا رہ جاتا ہے۔ ۔ آجکل اتنا کچھ آمد ہوتی رہتی ہے بلاگ کرنے کو۔ ۔ ۔ پوسٹ کرنے کی توفیق نہیں کرتی ۔ پھر نیا دن ۔ اوپر سے آجکل تو مجھے سچی سے کچھ لوگوں پر غصہ بھی آیا ہوا ہے ۔ ۔ ۔ اوکے بلیٹن ختم ہوا : )
 

ظفری

لائبریرین
اچھا تو یہ کام بھی کرتے ہیں ناسا والے، لیکن یہ تو اچھے خاصے ڈالر لیتے ہوں گے ان سے، مفت میں تو نہیں کرتے ہوں گے۔

ارے شمشاد بھائی ۔۔۔ آپ سمجھے نہیں ۔ شاہ رخ خان نے ایک مووی میں کام کیا تھا ۔ جس کا نام " سیودیس " تھا ۔ مووی میں اس کا تعلق ناسا کی ایک شاخ جس کا تعلق موسمیات سے ہے اس سے تھا ۔ لہذا اسی پر کہا کہ شاہ رخ خان کے ڈیپارٹمنٹ والے تنگ کر رہے ہیں ۔ ;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top