کون ھے جو محفل میں آیا (15)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اور کیا مجھے تو اسی نے شک میں ڈال دیا تھا، شکر ہے غلط فہمی دور کر دی آپ نے۔

ظفری بھائی آپ کو بھی غلط فہمی ہوئی تھی کیا؟
 

ظفری

لائبریرین
ایسی ویسی غلط فہمی شمشاد بھائی ۔۔۔۔ میں تو اپنا اندازِ تخاطب ہی بدلنے کا سوچ رہا تھا ۔ ;) ۔۔۔ :grin:
 
چلیے پھر دسترخوان بچھ گیا ہے۔ میں ذرا کھاتے ہوے بولنے سے احتراز کرتا ہوں لہٰذا ضرورتاً ہی مخاطب کیجیے گا تو بہتر ہوگا۔ ویسے مجھے آپ لوگوں کے کلام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔
 
کیا میں بھی دعوت میں مدعو ہوں ویسے یہ دعوت دی کس خوشی میں گئی ھے:rolleyes:

ظاہر ہے آپ بھی شریک ہیں پر آپ کیلیے زنان خانے میں اہتمام ہے۔ دعوت کے مقصد کی وضاحت شمشاد بھائی کے زمّہ۔ :)

ویسے اب مجھے لگتا ہے کہ یہ دعوت ایک الگ تھریڈ میں ہونی چاہیے تھی۔
 

زونی

محفلین
ظاہر ہے آپ بھی شریک ہیں پر آپ کیلیے زنان خانے میں اہتمام ہے۔ دعوت کے مقصد کی وضاحت شمشاد بھائی کے زمّہ۔ :)

ویسے اب مجھے لگتا ہے کہ یہ دعوت ایک الگ تھریڈ میں ہونی چاہیے تھی۔




یہ زنان خانہ کس طرف ھے ،کہیں تہ خانے کا رخ تو نہیں کرنا پڑے گا:rolleyes:معزرت چاہتی ہوں آپکے کھانے میں مخل ہو رہی ہوں لیکن مجبوری ھے:(
 

شمشاد

لائبریرین
زونی آپ شوق سے دعوت میں شامل ہوں، یہ دعوت شیراز ہے، اردو محفل کے ہر رکن کو دعوت ہے۔ ( کون سا کوئی سچ مچ میں کھلانی ہے۔)۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت دیر ہو گئی، عمار، وارث، فہیم، لوڈ شیڈنگ کی ماری، شگفتہ صاحبہ اور اعجاز بھائی ان میں سے کوئی بھی نہیں آیا۔
 

الف عین

لائبریرین
میں آیا تو بہت پہلےکا ہوں لیکن محفل ہی غائب تھی درمیان میں۔ دوسرے کاموں میں لگ گیا اور اب کھانے کے بعد دیکھا تو کام کر رہی ہے۔ کچھ سرور کی پرابلم تھی شاید۔
لیکن اب دعوت کہاں ہو رہی ہے؟؟ مجھے معلوم ہوتا تو میں کھانا کھانے میں دیر کر لیتا۔ اور اب لگتا ہے کہ سب دعوت کھانے میں ایسے مصروف ہیں کہ جھوٹوںدعوت بھی نہیں دے رہے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی یہ ابن سعید صاحب نے کل سے بٹھایا ہوا ہے دعوت میں، لیکن ابھی ایک بھی ڈش سامنے نہیں آئی۔ اور اب خود ہی غایب ہیں۔
 
میرے سسٹم میں کچھ خامیاں آگئی ہیں لہٰذا میری کئی پوسٹس یہاں نمودار نہیں ہوئیں۔ یوں سمجھئے کئی ڈشیں راستے میں ہاتھ سے چھوٹ کر گر گئیں۔ :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top