کون ھے جو محفل میں آیا (15)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
السلام علیکم راح بخیر!
تمام مجلس والوں کو کیا حال ہے۔ امید کی جاتی ہے آپ سب بفضل تعالٰی خیریت سے ہونگے۔ انشاء اللہ عزوجل
آج اسلام آباد میں تو کافی ٹھنڈ پڑ رہی ہے ۔ کلفی جم رہی ہے۔ کیا ہر جگہ کچھ ایسا ہی یا صرف میرے ساتھ ہے کچھ ایسا ہورہا ہے۔
 
وقت دو ہی گزرے ہیں مجھ پر اچھے
اک تیرے آنے سے پہلے اک تیرے جانے کے بعد

مذاق کو کہیں دل پر نہ لیجئے گا۔
پھر تو آپ کو چٹانوں پر بسیرا کرنا چاہیے۔ نا کوئی آئے نا کوئی جائے۔ بس ہمارے شمشاد بھائی بانسری بجائے۔ ارے واہ یہ تو شعر ہوگیا۔
کیا بات ہے شمشاد بھائی۔ صحبت کا یہ اثر ہے کہ بد ذوق آدمی کو شاعر بنادیا ۔ ۔۔ اگر شاگردی میں لے لیں تو کیا غضب ڈھائیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
پھر تو آپ کو چٹانوں پر بسیرا کرنا چاہیے۔ نا کوئی آئے نا کوئی جائے۔ بس ہمارے شمشاد بھائی بانسری بجائے۔ ارے واہ یہ تو شعر ہوگیا۔
کیا بات ہے شمشاد بھائی۔ صحبت کا یہ اثر ہے کہ بد ذوق آدمی کو شاعر بنادیا ۔ ۔۔ اگر شاگردی میں لے لیں تو کیا غضب ڈھائیں؟

بسیرا تو وہیں ہے لیکن روزی روٹی کی خاطر پہاڑوں سے نیچے آنا ہی پڑتا ہے۔

شاگردی میں تو لے لوں لیکن آپ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سوچ میں ہوں کہ آپ پہاڑ پر پہنچیں گے کیسے؟
 
اللہ کا بڑا کرم ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کم از کم میں خیریت سے ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے کراچی اب تو کچھ کچھ مری کی نقل کرنے لگا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آئندہ کچھ برسوں میں شاید مری سے لوگ کراچی آئیں گے سردیوں میں
 
ابنِ سعید صاحب، آپ اردو ٹیک پر اردو بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اردو لکھنے کے ساتھ ساتھ اردو تھیمز بھی آپ کو ملیں گے۔

اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہو تو اردو ٹیک فورم پر پوچھ سکتے ہیں۔

اپیا اس مفید مشورے کے لیے ممنون ہوں۔
انشاء اللہ پہلی فرصٹ میں‌یہ کام کرتا ہوں۔
در اصل پرسوں ایک عدد امتحان ہے اس وجہ سے یہاں شرکت بھی کم ہو گئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ آپ کو امتحان میں کامیاب کرئے لیکن اب ایسی بھی کیا بے وفائی کہ اردو محفل پر شرکت ہی کم کر دی۔
 

حسن علوی

محفلین
اور اب میری باری
السلام علیکم
--------------------

ابنِ سعید میں آپ سے بالکل متفق ہوں اس موسمی بخار والی بات کے حوالے سے، یقیناً ایسا ہی ھے اور بخار بھی 110 ڈگری کا ہوتا ھے;)۔ اللہ پاک آپ کو کامیابی عطا فرمائے۔
 
میں مستقبل قریب میں درج ذیل پروگرامنگ لینگویجز میں سے چند ایک کے لیے انٹر ایکٹیو ٹیوٹوریل لکھنا چاہتا ہوں جسے مفید ہونے کی صورت میں بعد میں کتابی شکل دیکر لائبریری کی نذر کیا جا سکے۔

- پی ایچ پی
- ایچ ٹی ایم ایل، ایکس ایچ ٹی ایم ایل، ایکس ایم ایل
- جاوا سکرپٹ، ایجاکس
- روبی، روبی آن ریلس
- لینکس شیل سکرپٹ وغیرہ

آپ لوگوں کی آرا درکار ہیں کہ یہ کام کہاں اور کیسے شروع کیا جائے، کن موضوعات پر اردو مواد کی قلت اور ضرورت زیادہ ہے جسے فوقیت دی جاے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top