کون ھے جو محفل میں آیا (15)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد بھائی خیریت سے ہیں ۔ بوچھی آئی تھیں یہاں مجھے اتنی خوشی ہوئی۔ بھابھی کیسی ہیں ؟

و علیکم السلام شگفتہ بہن۔
ہم سب الحمد للہ خیریت سے ہیں۔
آپ کیسی ہیں؟
خوشی کی بات ہے کہ باجو کے آنے سے آپ خوش ہوئیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی مت پوچھیں میری تو اتنی بری حالت ہو رہی ہے آجکل ۔ عقل داڑھ نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے اتنی تکلیف ہوتی ہے یہ عقل داڑھ کے نکلنے میں اس سے تو بہتر ہے نکلا ہی نہ کرے ۔ میری تو جو تھوڑی بہت عقل اگر تھی بھی ناں تو ختم ہو چکی ہے ۔۔۔
 

بلال

محفلین
اچھا تو پھر آج آپ نے میرا کہا مان لیا اور محفل کے ممبر بن ہی گئے چلو اب آتے رہنا اور جناب اپنا تعارف بھی کروانا حضور تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی آپ کے بارے میں کچھ پتہ چل سکے۔۔۔ شکریہ عباس بھائی۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
جي ميں آيا ہو محفل پر آج پہلي بار اور سيدھا ادھر ہي

خوش آمدید مرزا صاحب
اللہ آپ کو سیدھے راستے پر ہی رکھے۔
اپنا تعارف تو دیں۔

ساتھ ہی بلال بھائی کا بھی شکریہ ادا کر دوں کہ آپ جیسے دوست کو اردو محفل میں لائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام
سب اچھا کی رپورٹ ہے۔
کھانے کا وقفہ ختم ہو چکا ہے۔ اب مجھے جانا چاہیے۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی مت پوچھیں میری تو اتنی بری حالت ہو رہی ہے آجکل ۔ عقل داڑھ نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے اتنی تکلیف ہوتی ہے یہ عقل داڑھ کے نکلنے میں اس سے تو بہتر ہے نکلا ہی نہ کرے ۔ میری تو جو تھوڑی بہت عقل اگر تھی بھی ناں تو ختم ہو چکی ہے ۔۔۔
یہ عقل داڑھ ابھی نکل رہی ہے کیا؟:confused:
 

فہیم

لائبریرین
فہیم کہاں رہے آپ؟ بیچ میں کچھ غیرحاضریاں ہو گئی ہیں آپ کی۔ اور ہاں آپ کا انگریزی کا کورس کیسا جا رہا ہے؟ چل رہا ہے کہ ختم ہو چکا ہے؟


ہونا کہاں ہیں شمشاد بھائی ہیں تو یہیں، ہاں البتہ بیچ میں پوسٹس واقعی نہیں کرسکا، وجہ وہی پرانی تھی یعنی مصروفیت:rolleyes:

باقی انگریزی کا کورس تو ختم ہوگیا۔ 2 مہینے ہوگئے۔
لیکن ابھی مزید کلاسس ہونی ہیں۔
وہ جون/جولائی میں ہونا متوقع ہیں
 
مصرفیت کی وجہ سے محفل میں حاضری نہیں ہو پارہی ہے۔ وقت ملتے ہی حاضر ہونے کی پوری کوشش کروں گا۔ انشاءاللہ!۔۔۔۔۔۔۔شمشاد بھائی کے کہنے پر حاضری لگا رہا ہوں۔ شمشاد بھائی غیر حاضری پر مرغا تو نہیں بنائیں گے نا؟ :eek::eek:
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ شعیب بھائی محفل میں حاضری کا۔ بس تسلی ہو گئی کہ آپ نے محفل سے ناطہ نہیں توڑا ہے۔ کبھی کبھار آ جایا کریں کہ حاضری لگتی رہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top