کون ھے جو محفل میں آیا (15)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زونی

محفلین
السلام علیکم ، جی شمشاد بھائی ابھی ابھی میں نے بھی سنی یہ خبر،چھ کے قریب ہلاکتیں بتائی جا رہی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
انتہائی دکھ اور افسوس ناک خبر ہے، مرنے والوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ اس علاقے میں زیادہ تر ٹھیلے والے اور مزدور لوگ تھے جو کہ ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ اللہ کے سوا ان کا کون پرسان حال ہو گا۔ ان ظالموں کو ذرا برابر اللہ کا خوف نہیں جو یہ حرکتیں کرتے ہیں۔ دعا ہی کر سکتے ہیں کہ اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے، پسماندگان کو صبر دے اور زخمیوں کو شفا عطا فرمائے۔
 

سارا

محفلین
نہیں جی ایک رونق کی موجودگی میں دوسری رونق تھوڑی دیر سے آئے گی;)۔۔ابھی تک تو اس نے اسکول میں بھی نہیں جھانکا۔۔۔۔:rolleyes:
 

میم نون

محفلین
آمین۔۔۔

السلامُ علیکم۔۔۔
لیں جی کافی عرصے بعد ہم بھی حاضری دینے چلے آئے۔۔۔

کیسا وقت گزر رہا ہے محفل پر؟
 

میم نون

محفلین
اللہ کا کرم ہے، شکریہ
بس کام میں کچھ بزی تھا (ہوں( اور آپ سنائیں سعودی عرب میں کیسا موسم ہے آجکل۔۔۔
میرے امی ابو حج کیلئیے گئے تھے تو بتا رہے تھے کہ موسم کافی بدلتا رہتا ہے وہاں پر؟

اب کون؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں ریاض میں تو اتنی سردی ہے کہ بیان سے باہر ہے البتہ جدہ / مکہ میں اتنی سردی نہیں ہے۔ مدینہ شریف میں البتہ سردی ہو گی۔
 

زینب

محفلین
سردی تو یہاں‌بھی بہت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بارش بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب کون ائے گا بھائی
 

فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام

حال تو بس یہی بہت ہے کہ ابھی تک حال میں ہی ہے
بے حال نہیں ہوا

آپ سنائیں
کوئی نئی تازہ
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جناب اللہ تعالیٰ جان جی کا شکریہ ہے زندگی گزر رہی ہے اور میں بھی حال ہی میں ہوں بے حال نہیں ہوں

ہمارا حال ہم سے کہہ رہا ہے
ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہے

اس بارے مین کیا کہتے ہیں آپ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top