کون ھے جو محفل میں آیا (16)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
صرف ایک بار زونی دوسری بار بھی فیس نہین دی تو ڈاکٹر صاحب پہلے والی بھی چارج کر لیں گے:grin:

ارے بھئی واہ بڑے بڑے لوگ ائے ہوئے ہیں۔۔۔۔ ویسے ہم فیس کے قائل نہیں ہیں۔۔۔ اللہ کا دیا بہت کچھ ہے۔۔۔ بندوں کا دیا اس وقت لیں گے جب یہ والا ختم ہو جائے گا۔۔۔۔ اور اس چیز کے امکانات کافی کم ہیں کیونکہ اللہ میاں جی سے ہمارے مراسم خاصے بہترین ہیں۔۔۔۔ ہم اس سے مایوس نہیں ہوتے ہیں وہ ہم سے ناراض نہیں ہوتا ہے۔۔۔ سو بندوں کا چھینا ہم پر حرام ہی سمجھو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیسی ہو لڑکی ! مطلع فرما کر ثواب دارین حاصل کرو
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھئی کتنی دفعہ بتاؤں کہ " السلام علیکم " ایسے لکھتے ہیں۔ اور " وعلیکم السلام " ایسے لکھتے ہیں۔
 
اعجاز عبید اور شمشاد بھائی سے شرمندہ ہوں کہ اب تک وعدہ وفا نہ کر سکا۔

خیر علیگڑھ کے احوال تو اسی دن بیان کر دیے تھے اب صرف لوکلائزیشن ورکشاپ کے احوال درج کرنے کا قرض بچتا ہے۔

در اصل ایلگوریدھم'08 ٹیکنو کلچرل ایوینٹ کے چلتے آج کل مصروفیات اس قدر بڑھی ہوئی ہیں کہ بقول شخصے چھینکنے کی فرصت نہیں ملتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
"چھینکنے کی فرصت نہیں ملتی" آپ سے نئی باتیں سننے میں مزہ آتا ہے۔

جبکہ یہاں " سر کھجانے کی فرصت نہیں " کا محاورہ رائج ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور میں جب آیا تم کھسک چکی تھیں۔ حالانکہ ایک بہت ضروری بات کرنی تھی تم سے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام
زونی کیسی طبیعت ہے؟ لگتا ہے ابھی بیماری پوری طرح گئی نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد۔۔۔۔
بس میں ا چلا۔ ساڑھے گیارہ ببج رہے ہیں۔ ڈھائی بجے ائر پورٹ جانا ہے۔۔۔۔
پھر ملیں گے جلد ہی۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی خیریت سے جائیں اور خیریت سے آئیں۔ آپ کی کمی تو محسوس ہو گی لیکن واپسی پر آپ کی سیر کا حال احوال ضرور پوچھیں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top