کون ھے جو محفل میں آیا (16)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
زینب تو آئی نہیں میں ہی آجاتی ہوں بن بلائے :cat: ۔۔
اب عمار یا شمشاد بھائی ۔۔

ماورا پتا نہیں کہاں ہے اس ٹائیم جھلک دکھا جاتی تھی لیکن 3 دن سے غائب ہے ۔۔:confused:
 

شمشاد

لائبریرین
تین دن، ارے پتہ ہی نہیں اور اس کو غایب ہوئے تین دن بھی گزر گئے۔

آج تو شاہ جی کو آنا چاہیے۔
 

حسن علوی

محفلین
حسن ۔میرے مزاج بخیر ہیں۔آپ کیسے ہو۔پڑہائی کیسی جا رہی ہے۔
بہت بہتر ڈاکٹر صاحب اللہ کا بہت احسان ھے اور پڑھائی بھی بہت اچھی جا رہی ھے۔شکریہ

یہ حسن آیا تھا، دو، تین پیغامات بھیج کر پھر کہاں رہ گیا، حالانکہ اس کو چھٹی بھی ہے۔
لیجیئے پھر سے آن ٹپکے ہم شمشاد بھائی، کل کچھ دیگر کام نمٹانے کی غرض سے دوبارہ حاضری نہ ہو سکی۔

مکتبِ عشق کا دستور نرالا دیکھا
اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا

قبلہ جو محفل میں آیا پھر نہ گیا - پھر برآمد ہو ہی جائیں‌گے- :)

جی سخنور بات تو ٹھیک ھے آپکی مگر یہاں مکتب عشق والی کوئی کہانی نہیں البتہ مکتبِ محفل کافی مناسب رھے گی;)
 

فرخ منظور

لائبریرین
جی سخنور بات تو ٹھیک ھے آپکی مگر یہاں مکتب عشق والی کوئی کہانی نہیں البتہ مکتبِ محفل کافی مناسب رھے گی;)


حسن کیا آپ کو محفل سے عشق نہیں؟ بھائی ہمیں‌ تو ہے - اور عشق صرف ایک ہی قسم کا نہیں‌ ہوتا، عشق کی کئ قسمیں ہوتی ہیں‌ - بہن بھائی، ماں، باپ اور حتاکہ مذہب سے، دین سے یا دنیا سے کسی سے بھی عشق ہو سکتا ہے - میرا خیال ہے آپ صرف عشق کی ایک ہی قسم سے ابھی تک واقف ہو سکیں‌ ہیں -
 

حسن علوی

محفلین
حسن کیا آپ کو محفل سے عشق نہیں؟ بھائی ہمیں‌ تو ہے - اور عشق صرف ایک ہی قسم کا نہیں‌ ہوتا، عشق کی کئ قسمیں ہوتی ہیں‌ - بہن بھائی، ماں، باپ اور حتاکہ مذہب سے، دین سے یا دنیا سے کسی سے بھی عشق ہو سکتا ہے - میرا خیال ہے آپ صرف عشق کی ایک ہی قسم سے ابھی تک واقف ہو سکیں‌ ہیں -
ارے قبلہ میں نے تو مزاح کے ضمن میں یہ بات کہی تھی آپ نے تو ہماری اچھی خاصی ٹھکائی کر ڈالی ورنہ اب ایسے بھی حالات نہیں کہ ہم عشق کی باقی شاخوں سے ناواقف ہوں۔ اور رہی بات محفل سے عشق کی تو بھائی جب بھی وقت میسر ہو تو ہماری پہلی ترجیح محفل ہی ہوتی ھے بلکہ کوشش ہوتی ھے کہ دن بھر کی مصروفیات میں سے کچھ نہ کچھ وقت ضرور نکالا جائے محفل کےلیئے۔ اور مذہب والی بات پر تو سچل سر مست کا ایک شعر یاد آرہا ھے:
آخر وہ مطلب پا لیا مرشد نے جو ہم سے کہا
بِن عشقِ دلبر کے سچل کیا کفر کیا اسلام ھے
 
ووٹ ڈالنے کا ارادہ ہے تو۔۔۔ بس دعا کریں کہ حالات ٹھیک رہیں۔
آپ سنائیں۔۔۔ اگر آپ ہوتے تو کس پارٹی کو اپنے ووٹ کا صحیح مستحق سمجھتے؟
 

حسن علوی

محفلین
میری خواہش تھی کہ اب کی بار عمران خان کامیاب ہوتا مگر یہ شاید ایک دیوانے کے خواب سے زیادہ اور کچھ نہیں:(
 

حسن علوی

محفلین
مانچسٹر میں تو ابھی کچھ ہی عرصہ ہوا وارد ہوئے، عمر کا بھی کیا بتائیں بس یوں سمجھیئے کہ 'بالی عمریا' ھے;)
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
السلام علیکم اہلیان محفل۔یہ شمشاد بھائی کتنی دیر سے اس طرف نہیں آئے۔
آج میں اس وقت اس لیے موجود ہوں کہ ابھی ابھی ڈسٹرکٹ الیکشن سیل سے آیا ہوں۔سب محکموں کا ایک ایک نمائیندہ موجود تھا اور محکمہ صحت کی نمائیندگی کا شرف مجھے حاصل ہوا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top